Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 15:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 تو جو شخص اَپنا نذرانہ لایٔے وہ یَاہوِہ کے حُضُور چوتھائی ہین تیل مِلا ہُوا ایفہ کا دسواں حِصّہ مَیدہ اناج کی قُربانی کے طور پر گذرانے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 تو جو شخص اپنا چڑھاوا لائے وہ خُداوند کے حضُور نذر کی قُربانی کے طَور پر اَیفہ کے دسویں حِصّہ کے برابر مَیدہ جِس میں چَوتھائی ہِین کے برابر تیل مِلا ہُؤا ہو۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 15:4
21 حوالہ جات  

پہلے برّہ کے ساتھ ایفہ کے دسویں حِصّہ کے برابر مَیدہ دینا جِس میں ہین کا چوتھا حِصّہ کولھو کے زَیتُون کا تیل مِلا ہو۔ اَور ہین کے چوتھے حِصّہ کے برابر انگوری شِیرہ بھی بطور انگوری شِیرہ کی نذر گزراننا۔


اَور اُس کے ساتھ گلّے کی قُربانی میں تیل اَور ایک ایفہ مَیدہ مِلا کر یَاہوِہ کے حُضُور فرحت بخش خُوشبو کے طور پر آتِشی قُربانی پیش کی جایٔے۔ اَور اِس کے علاوہ اُس کے ساتھ انگوری شِیرے کی نذر کے لیٔے ایک پاؤ ہین انگوری شِیرہ بھی نذر کرنا۔


” ’اَور اناج کی نذر گذرانے کے ضوابط یہ ہیں: اَہرونؔ کے بیٹے اُسے مذبح کے سامنے یَاہوِہ کے حُضُور لائیں۔


” ’جَب کویٔی یَاہوِہ کے لیٔے اناج کی نذر پیش کرے تو وہ مَیدہ لاکر نذر کرے اَور اُس میں زَیتُون کا تیل ڈال کر اُس کے اُوپر لوبان رکھے۔


”اَور آٹھویں دِن وہ دو بے عیب نر برّے اَور ایک ایک سالہ بے عیب مادہ برّہ اَور اناج کی نذر کے لیٔے پانچ کِلو کے برابر تیل مِلا ہُوا مَیدہ اَور ایک تہائی لیٹر تیل لے۔


دُوسروں کے ساتھ نیکی اَور سخاوت کرنا مت بھُولو کیونکہ خُدا اَیسی قُربانیوں سے خُوش ہوتاہے۔


کہ میں غَیریہُودیوں میں المسیح یِسوعؔ کا خادِم بنُوں۔ اَور کاہِنؔ کے طور پر خُدا کی خُوشخبری سُناتا رہُوں، تاکہ غَیریہُودی پاک رُوح سے مُقدّس ہوکر اَیسی نذر بَن جایٔیں جو خُدا کی حُضُوری میں مقبُول ٹھہرے۔


کیونکہ آفتاب کے طُلوع سے غروب تک قوموں میں میرے نام کی تمجید ہوگی۔ اَور میرے نام کی خاطِر ہر جگہ بخُور جَلایا جائے گا اَور پاک عطیات لایٔے جایٔیں گے کیونکہ قوموں میں میرے نام کی تمجید ہوگی،“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


تُو اُس کے ساتھ ہر صُبح نذر کی قُربانی کے طور پر ایفہ کا چھٹا حِصّہ بھی مُہیّا کرنا جو آٹے کو نم کرنے کے لیٔے ہِین کے تیسرے حِصّہ کے برابر روغن سمیت ہو۔ یَاہوِہ کے لیٔے یہ نذر کی قُربانی پیش کرنا دائمی حُکم ہے۔


جِس طرح بنی اِسرائیل اَپنی اناج کی نذر کی قُربانی کے عطیات پاک برتنوں میں رکھ کر یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں لے آتے ہیں وَیسے ہی وہ تمہارے سَب بھائیوں کو تمام قوموں میں سے گھوڑوں، رتھوں، پالکیوں، خچّروں اَور اُونٹوں پر بِٹھا کر یروشلیمؔ میں میرے مُقدّس پہاڑ پر یَاہوِہ کے لیٔے ہدیہ کے طور پر لے آئیں گے۔


”لیکن زَیتُون کے درخت نے جَواب دیا، ’کیا میں اَپنا تیل چھوڑکر جو خُدا اَور اِنسان دونوں کے اِحترام کے لیٔے اِستعمال ہوتاہے درختوں پر حُکمرانی کرنے جاؤں؟‘


اَور اُس پر زَیتُون کا تیل اَور لوبان ڈالنا؛ یہ اناج کی نذر ہے۔


لیکن وہ آنتوں اَور پیروں کو پانی سے دھولیں۔ تَب کاہِنؔ سَب کو لے کر مذبح پر جَلا دے تاکہ یہ سوختنی نذر یَاہوِہ کے حُضُور غِذا کی فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی قُربانی ہوگی۔


اَور اگر وہ قُربانی کے لیٔے برّہ نذر کرنا چاہے تو وہ اُسے یَاہوِہ کے حُضُور لایٔے۔


ایک برّہ صُبح کو اَور دُوسرا شام کو چڑھانا۔


ہر بچھڑے کے ساتھ ایفہ کا تین دہائی حِصّہ اناج کی نذر تیل مِلا ہُوا مَیدہ اَور ہر مینڈھے کے ساتھ ایفہ کا پانچواں حِصّہ اناج کی نذر تیل مِلا ہُوا مَیدہ؛


لازِم ہے کہ تُو اُس نقدی سے بَیل، مینڈھے اَور نر برّے اَور ساتھ ہی اُن کے اناج کی نذر اَور تپاون کی نذروں کے لیٔے درکار اَشیا خرید کر اُنہیں یروشلیمؔ میں اَپنے خُدا کے ہیکل کے مذبح پر بطور قُربانی گزرانے۔


اُس کا ہدیہ یہ تھا: ایک سَو تیس ثاقل وزن کا چاندی کا ایک طباق اَور ستّر ثاقل وزن کا چاندی کا چھڑکنے کا ایک پیالہ۔ اِن دونوں کا وزن پاک مَقدِس کے ثاقل کے پیمانہ کے مُطابق تھا اَور ہر ایک میں اناج کی قُربانی کے لیٔے تیل مِلا ہُوا مَیدہ بھرا تھا؛


یہ مُقرّرہ ماہانہ اَور روزمرّہ دی جانے والی سوختنی نذروں اَور اُن کے ساتھ کی اناج کی نذر اَور تپاون کی نذروں کی قُربانیوں کے علاوہ ہیں۔ یہ یَاہوِہ کے حُضُور فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی قُربانیوں کے طور پر پیش کی جایٔیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات