Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 15:31 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

31 چونکہ اُس نے یَاہوِہ کے کلام کی تحقیر کی اَور اُن کی حُکم عُدولی کی اِس لیٔے وہ شخص ضروُر کاٹ ڈالا جائے۔ اُس کا گُناہ اُسی کے سَر لگے گا۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

31 کیونکہ اُس نے خُداوند کے کلام کی حِقارت کی اور اُس کے حُکم کو توڑ ڈالا۔ وہ شخص بِالکُل کاٹ ڈالا جائے گا۔ اُس کا گُناہ اُسی کے سر لگے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

31 उसने रब का कलाम हक़ीर जानकर उसके अहकाम तोड़ डाले हैं, इसलिए उसे ज़रूर क़ौम में से मिटाया जाए। वह अपने गुनाह का ज़िम्मादार है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

31 اُس نے رب کا کلام حقیر جان کر اُس کے احکام توڑ ڈالے ہیں، اِس لئے اُسے ضرور قوم میں سے مٹایا جائے۔ وہ اپنے گناہ کا ذمہ دار ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




گنتی 15:31
19 حوالہ جات  

جو تربّیت کی تحقیر کرتا ہے وہ سزا پایٔےگا، لیکن جو حُکم بجا لاتا ہے وہ اجر پاتاہے۔


پھر تُونے اَیسا بُرا کام کرکے یَاہوِہ کے حُکم کی تحقیر کیوں کی؟ تُونے اورِیّاہؔ حِتّی کو تلوار کا لقمہ بنوایا اَور اُس کی بیوی لے کر اُسے اَپنی بیوی بنا لیا۔ تُونے اُسے عمُّونیوں کی تلوار سے قتل کروایا۔


جو جان گُناہ کرتی ہے وُہی مرتی ہے۔ بیٹا باپ کے گُناہ کا بوجھ نہیں اُٹھائے گا نہ باپ بیٹے کے گُناہ کا بوجھ اُٹھائے گا۔ راستباز کی راستبازی اُس کے حق میں محسوب ہوگی اَور بدکار کی شرارت اُس کے خِلاف محسوب ہوگی۔


چنانچہ جو اِن باتوں کو نہیں مانتا وہ نہ صِرف اِنسان کی بَلکہ خُدا کی نافرمانی کرتا ہے جو تُمہیں پاک رُوح عطا فرماتے ہیں۔


اَے یَاہوِہ، اَب وقت آ گیا ہے کہ آپ کوئی سزا کے لئے قدم اُٹھائیں؛ کیونکہ آپ کے آئین کی خِلاف ورزی کی جا رہی ہے۔


” ’اَور اگر کویٔی اِس طرح گُناہ کرے کہ جو کچھ اُس نے دیکھا ہو یا جانتا ہو اُس کے متعلّق اُسے قَسم کھا کر گواہی دینے کے لیٔے کہا جائے اَور وہ گواہی نہ دے تو وہ اُس گُناہ کا ذمّہ وار ٹھہرایا جائے گا۔


کیونکہ اُن کے لیٔے تو یہی بہتر تھا کہ وہ راستبازی کی راہ سے کبھی واقف ہی نہیں ہوتے، مُقابلے اِس کے راستبازی کی راہ جان لینے کے بعد بھی اُس پاک حُکم سے پھر گیٔے جو اُنہیں دیا گیا تھا۔


وہ خُود ہمارے گُناہوں کو اَپنے بَدن پر لیٔے ہویٔے صلیب پر چڑھ گیا تاکہ ہم گُناہوں کے لیٔے مُردہ اَور راستبازی کے لیٔے زندہ ہو جایٔیں۔ اَور اُسی کے مار کھانے سے تُم نے شفا پائی ہے۔


ہم سَب بھیڑوں کی مانند بھٹک گیٔے، ہم میں سے ہر ایک نے اَپنی اَپنی راہ لی؛ اَور یَاہوِہ نے ہم سَب کی بدکاری اُس پر لاد دی۔


اِس لیٔے اِسرائیل کے قُدُّوس یُوں فرماتے ہیں: ”چونکہ تُم نے اِس پیغام کو مُسترد کر دیا، اَور ظُلم پر اِعتماد رکھا اَور فریب کا سہارا لیا،


میری بدی میرے لیٔے ناقابل برداشت بوجھ بَن کر رہ گئی ہے۔


لیکن اُن کے نکل جانے کی وجہ سے یہ مُلک ویران ہو جایٔےگا تاکہ یہ زمین اَپنے سَبتوں کے نُقصان کو پُورا کر لے۔ اِسی دَوران وہ اَپنے گُناہوں کا کفّارہ کریں گے؛ کیونکہ اُنہُوں نے میرے آئین کو مُسترد کیا اَور میرے قوانین سے نفرت کی تھی۔


اَور اگر میرے قوانین کو مُسترد کروگے اَور میرے اَحکام سے نفرت کروگے، اَور میرے تمام اَحکام کی تعمیل کرنے میں ناکام رہوگے اَور یُوں میرے عہد کی خِلاف ورزی کروگے،


کیونکہ اُنہُوں نے خُدا کے کلام سے بغاوت کی اَور خُداتعالیٰ کی مشورت کو حقیر جانا۔


جو کویٔی اِس طرح کا عطر بنائے گا اَورجو کویٔی اُسے کاہِنؔ کے علاوہ کسی اَور پر لگائے گا اُس کا اَپنی قوم سے خارج کیاجانا لازمی ہوگا۔‘ “


لیکن جو شخص رسماً پاک ہو اَور سفر میں بھی نہ ہو اگر وہ عیدِفسح نہ منائے تو وہ اَپنی قوم میں سے کاٹ ڈالا جائے کیونکہ اُس نے مُقرّرہ وقت پر یَاہوِہ کی قُربانی پیش نہیں کی۔ اُس آدمی کا گُناہ اُسی کے سَر لگے گا۔


اَورجو شخص قاضی کی یا اُس کاہِنؔ کی جو وہاں یَاہوِہ تمہارے خُدا کی خدمت میں مشغُول رہتے ہیں توہین کرے اَور اُن کے فیصلہ کو نہ مانے۔ تو وہ ضروُر جان سے مار ڈالا جائے۔ اَور تُم اِسرائیل سے اَیسی بدکاری کو ضروُر ختم کردینا۔


اِس لیٔے عیلیؔ کے گھرانے کی بابت مَیں نے قَسم کھائی، ’قُربانی یا ہدیہ سے بھی اُس کے گھرانے کے گُناہ کا کفّارہ نہیں ہوگا۔‘ “


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات