Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 15:24 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 اَور اگر یہ غَیر اِرادتاً ہُوا ہو اَور جماعت کو اُس کا علم نہ ہو تو ساری جماعت ایک بچھڑا سوختنی نذر کے طور پر پیش کرے تاکہ وہ یَاہوِہ کے حُضُور فرحت بخش خُوشبو ہو اَور اُس کے ساتھ آئین کے مُطابق اُس کی اناج کی قُربانی اَور اُس کا تپاون بھی چڑھائے اَور گُناہ کی قُربانی کے طور پر ایک بکرا پیش کرے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

24 اُس میں اگر سہواً کوئی خطا ہو گئی ہو اور جماعت اُس سے واقِف نہ ہو تو ساری جماعت ایک بچھڑا سوختنی قُربانی کے لِئے گُذرانے تاکہ وہ خُداوند کے حضُور راحت انگیز خُوشبُو ہو اور اُس کے ساتھ شرع کے مُطابِق اُس کی نذر کی قُربانی اور اُس کا تپاون بھی چڑھائے اور خطا کی قُربانی کے لِئے ایک بکرا گُذرانے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 अगर जमात इस बात से नावाक़िफ़ थी और ग़ैरइरादी तौर पर उससे ग़लती हुई तो फिर पूरी जमात एक जवान बैल भस्म होनेवाली क़ुरबानी के तौर पर पेश करे। साथ ही वह मुक़र्ररा ग़ल्ला और मै की नज़रें भी पेश करे। इसकी ख़ुशबू रब को पसंद होगी। इसके अलावा जमात गुनाह की क़ुरबानी के लिए एक बकरा पेश करे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 اگر جماعت اِس بات سے ناواقف تھی اور غیرارادی طور پر اُس سے غلطی ہوئی تو پھر پوری جماعت ایک جوان بَیل بھسم ہونے والی قربانی کے طور پر پیش کرے۔ ساتھ ہی وہ مقررہ غلہ اور مَے کی نذریں بھی پیش کرے۔ اِس کی خوشبو رب کو پسند ہو گی۔ اِس کے علاوہ جماعت گناہ کی قربانی کے لئے ایک بکرا پیش کرے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 15:24
14 حوالہ جات  

اَورجو گُناہ اُس نے کیا ہے ظاہر ہو جائے تو وہ لازماً قُربانی کے لیٔے بکریوں میں سے ایک بے عیب بکرا لایٔے۔


حسبِ معمول پیش کی جانے والی سوختنی نذر اَور اُس کے ساتھ دئیے جانے والے تپاون کے علاوہ ایک بکرا یَاہوِہ کے لیٔے گُناہ کی قُربانی کے طور پر پیش کیا جائے۔


”جَب کویٔی اِنسان یَاہوِہ کی پاک چیزوں میں سے کسی چیز کی بےحُرمتی کرکے غَیر اِرادی طور پر خطا کرے تو وہ بطور سزا گلّہ میں سے ایک بے عیب مینڈھا یَاہوِہ کے حُضُور گُناہ کی قُربانی کے طور پر لایٔے جِس کی مُناسب قیمت چاندی میں پاک مَقدِس کی ثاقل کے مُطابق ہو۔ یہ خطا کی قُربانی ہے۔


تَب بابیل کی اسیری سے واپس آنے والوں نے تمام اِسرائیل کے لیٔے بَارہ بچھڑے، چھیانوے مینڈھے اَور ستّر نر برّے لیٔے اَور گُناہ کی قُربانی کے لیٔے بَارہ بکرے لیٔے اَور اُنہیں اِسرائیل کے یَاہوِہ کے لیٔے سوختنی نذروں کے طور پر چڑھایا۔


خُدا کے اِس گھر کی تقدیس کے لیٔے اُنہُوں نے ایک سَو بَیل، دو سَو مینڈھے اَور چار سَو نر برّے قُربان کئے اَور سارے بنی اِسرائیل کے واسطے خطا کی قُربانی کے طور پر ہر قبیلہ کے لیٔے ایک بکرے کے حِساب سے بَارہ بکرے چڑھائے۔


”بنی اِسرائیل کو حُکم دے اگر کویٔی اِنسان غَیر اِرادی طور پر گُناہ کرتا ہے اَور اُن کاموں کو کرتا ہے جسے یَاہوِہ کے اَحکام میں منع کیا گیا ہے۔


” ’اَور جَب کویٔی سربراہ غَیر اِرادی طور پر گُناہ کرے یعنی وہ کام کرے جو یَاہوِہ اُس کے خُدا کی اَحکام میں منع ہے، اَور جَب اُسے اَپنے مُجرم ہونے کا احساس ہو جائے،


پھر وہ خطا کی قُربانی کے لیٔے گلّہ میں سے مُناسب قیمت کا ایک بے عیب مینڈھا کاہِنؔ کے پاس لایٔے۔ یُوں کاہِنؔ اُس کی خاطِر اُس کی اُس خطا کے لیٔے جو غَیر اِرادی طور پر اُس سے سرزد ہُوئی کفّارہ دے تو اُسے مُعافی مِلے گی۔


یعنی جِس دِن سے یَاہوِہ نے حُکم دینا شروع کیا تَب سے تمام اَحکام جو یَاہوِہ نے آنے والی پُشتوں کے لیٔے مَوشہ کی مَعرفت دئیے۔


تَب بنی اِسرائیل کی ساری جماعت اَور اُن کے ساتھ رہنے والے پردیسی مُعاف کئے جایٔیں گے کیونکہ سبھی لوگ اِس نادانستہ خطا میں شریک تھے۔


اَور پھر ایک بکرا گُناہ کی قُربانی کے لیٔے اَور دو یک سالہ برّے سلامتی کی نذر کے لیٔے ذبح کرنا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات