اَور جہاں کہیں تمہاری رہائش ہو وہاں سے تُم ہلانے کی نذر کی قُربانی کے واسطے دو دہائی ایفہ مَیدہ کی خمیری روٹیاں لانا؛ جو یَاہوِہ کو پہلے پھلوں کی ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر پیش کی جائے۔
اگر نذر کا پہلا پیڑا نذر کر دئیے جانے کے بعد پاک ٹھہرا تو سارا گوندھا ہُوا آٹا بھی پاک ٹھہرے گا اَور اگر درخت کی جڑ پاک ہے تو اُس کی ڈالیاں بھی پاک ہوں گی۔