اَور ساتھ ہی ساتھ اناج کی نذریں اَور تپاون کی نذروں اَور بے خمیری روٹیوں کی ایک ٹوکری بھی لایٔے جِس میں زَیتُون کا تیل ملے ہویٔے مَیدے کے کُلچے اَور تیل سے چُپڑی ہُوئی بے خمیری ٹکیاں ہُوں۔
تہواروں اَور مُقرّرہ عیدوں کے موقعوں پر بچھڑے کے ساتھ ایک ایفہ، مینڈھے کے ساتھ ایک ایفہ اَور برّوں کے ساتھ اَپنی مرضی کے مُطابق نذر کی قُربانی ہوگی جو ہر ایفہ کے ساتھ ایک ہِین روغن سمیت ہو۔