Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 14:43 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

43 کیونکہ وہاں عمالیقیوں اَور کنعانیوں سے تمہارا سامنا ہوگا اَور چونکہ تُم یَاہوِہ سے برگشتہ ہو گئے ہو وہ تمہارے ساتھ نہ ہوں گے اَور تُم تلوار سے مارے جاؤگے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

43 کیونکہ وہاں تُم سے آگے عَمالیقی اور کنعانی لوگ ہیں۔ سو تُم تلوار سے مارے جاؤ گے کیونکہ خُداوند سے تُم برگشتہ ہو گئے ہو اِس لِئے خُداوند تُمہارے ساتھ نہیں رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

43 क्योंकि वहाँ अमालीक़ी और कनानी तुम्हारा सामना करेंगे। चूँकि तुमने अपना मुँह रब से फेर लिया है इसलिए वह तुम्हारे साथ नहीं होगा, और दुश्मन तुम्हें तलवार से मार डालेगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

43 کیونکہ وہاں عمالیقی اور کنعانی تمہارا سامنا کریں گے۔ چونکہ تم نے اپنا منہ رب سے پھیر لیا ہے اِس لئے وہ تمہارے ساتھ نہیں ہو گا، اور دشمن تمہیں تلوار سے مار ڈالے گا۔“

باب دیکھیں کاپی




گنتی 14:43
14 حوالہ جات  

اَور عزریاہؔ آساؔ بادشاہ سے مُلاقات کرنے باہر گیا، جَب وہ میدانِ جنگ سے واپس آ رہاتھا۔ اَور عزریاہؔ نے آساؔ سے کہا، ”اَے آساؔ اَور تمام یہُوداہؔ اَور بِنیامین کے لوگوں، میری سُنو۔ یَاہوِہ اُس وقت تک تمہارے ساتھ ہیں جَب تک تُم اُن کے ساتھ ہو اَور اگر تُم اُن کے طالب ہوگے تو وہ تُمہیں ملیں گے۔ لیکن اگر تُم یَاہوِہ کو ترک کروگے تو وہ تُمہیں ترک کر دیں گے۔


چونکہ عمالیقی اَور کنعانی وادیوں میں بسے ہویٔے ہیں لہٰذا کل تُم پلٹ کر بحرِقُلزمؔ کو جانے والی راہ سے بیابان کی طرف کُوچ کرو۔“


نِیگیوؔ میں تو عمالیقی آباد ہیں لیکن حِتّی، یبُوسی اَور امُوری کوہستانی علاقہ میں رہتے ہیں اَور کنعانی سمُندر کے پاس اَور یردنؔ کے ساحِل پر بسے ہویٔے ہیں۔“


اگر وہ بچّوں کی پرورش کر بڑا بھی کر لیں، تو بھی مَیں ہر ایک بشر کو چھین لُوں گا۔ جَب مَیں اُن سے دُورہو جاؤں گا تَب اُن کی حالت اَور افسوس ناک ہوگی!


پھر بھی اُنہُوں نے سرکشی کی اَور اُس قُدُّوس رُوح کو غمگین کیا۔ اِس لیٔے اُس نے اَپنا رُخ بدلا اَور اُن کا دُشمن ہو گیا اَور اُن سے لڑا۔


”اَور تُم اَے میرے بیٹے شُلومونؔ، اَپنے باپ کے خُدا کو پہچان اَور پُورے دِل و جان سے اُن کی خدمت کرو؛ کیونکہ یَاہوِہ سَب کے دِلوں کو جانچتے ہیں اَور ہر خیال اَور ہر اَندیشہ کو سمجھتے ہیں۔ اگر تُم اُنہیں ڈھونڈو تو وہ تُمہیں مِل جائیں گے؛ لیکن اگر تُم اُنہیں ترک کر دوگے تو وہ ہمیشہ کے لیٔے تُمہیں ردّ کر دیں گے۔


تَب اُس نے پُکارا، ”اَے شِمشُونؔ فلسطینی تُجھ پر چڑھ آئے ہیں!“ وہ اَپنی نیند سے جاگ اُٹھا اَور سوچا، ”میں باہر جا کر ایک ہی جھٹکے سے پہلے کی طرح چُست ہو جاؤں گا۔“ لیکن اُسے مَعلُوم نہ تھا کہ یَاہوِہ نے اُسے جُدا ہو چُکاہے۔


یَاہوِہ تُمہیں تمہارے دُشمنوں سے شِکست دِلائیں گے۔ تُم اُن پر ایک سمت سے حملہ کروگے لیکن سات سمتوں کی جانِب اُن کے سامنے سے بھاگ جاؤگے؛ اَور دُنیا کی تمام سلطنتوں کے لوگ تمہاری حالت دیکھ کر دہشت کھایٔیں گے۔


اَور مَیں تمہارا مُخالف ہو جاؤں گا۔ لہٰذا تُم اَپنے دُشمنوں سے شِکست کھاؤگے اَور وہ جو تُم سے نفرت کرتے ہیں تُم پر حُکمرانی کریں گے اَور جَب کویٔی بھی تمہارا تعاقب نہ کر رہا ہوگا، تَب بھی تُم بھاگتے رہوگے۔


تُم اُوپر نہ چڑھو کیونکہ یَاہوِہ تمہارے ساتھ نہیں ہیں اَور تُم اَپنے دُشمنوں سے شِکست کھاؤگے،


تاہم وہ جَسارت کرکے کوہستانی مُلک کی پہاڑیوں پر چڑھنے لگے اَور مَوشہ اَور یَاہوِہ کے عہد کا صندُوق چھاؤنی میں ہی پڑا رہا۔


اِسی وجہ سے بنی اِسرائیل اَپنے دُشمنوں کے سامنے ٹھہر نہیں سکتے۔ وہ اَپنی پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتے ہیں کیونکہ وہ تباہی کے مُستحق قرار دئیے گیٔے ہیں۔ اَور اگر تُم اَپنے درمیان سے نذر کی ہُوئی ہر چیز کو نِیست و نابود نہ کروگے تو آئندہ مَیں تمہارے ساتھ نہ رہُوں گا۔


جَب وہ گِلعادؔ میں بنی رُوبِنؔ، بنی گادؔ اَور منشّہ کے نِصف قبیلہ کے پاس پہُنچے تو اُنہُوں نے اُن سے کہا:


آپ نے ہمیں دُشمن کے سامنے سے پسپا کر دیا، اَور ہمارے مُخالفوں نے ہمیں لُوٹ لیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات