Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 14:34 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

34 اِن چالیس دِنوں کے حِساب سے جَب کہ تُم اُس مُلک کا جائزہ لیتے رہے فی دِن ایک سال کے مُطابق چالیس سال تک تُم اَپنے گُناہوں کا پھل پاتے رہوگے اَور تَب تُمہیں مَعلُوم ہوگا کہ میری مُخالفت کرنے کا اَنجام کیا ہوتاہے؟‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

34 اُن چالِیس دِنوں کے حِساب سے جِن میں تُم اُس مُلک کا حال دریافت کرتے رہے تھے۔ اب دِن پِیچھے ایک ایک برس یعنی چالِیس برس تک تُم اپنے گُناہوں کا پَھل پاتے رہو گے۔ تب تُم میرے مُخالِف ہو جانے کو سمجھو گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

34 तुमने चालीस दिन के दौरान उस मुल्क का जायज़ा लिया। अब तुम्हें चालीस साल तक अपने गुनाहों का नतीजा भुगतना पड़ेगा। तब तुम्हें पता चलेगा कि इसका क्या मतलब है कि मैं तुम्हारी मुख़ालफ़त करता हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

34 تم نے چالیس دن کے دوران اُس ملک کا جائزہ لیا۔ اب تمہیں چالیس سال تک اپنے گناہوں کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔ تب تمہیں پتا چلے گا کہ اِس کا کیا مطلب ہے کہ مَیں تمہاری مخالفت کرتا ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 14:34
26 حوالہ جات  

”اَور جَب یہ دِن پُورے ہو جایٔیں تو دوبارہ لیٹ جا، لیکن اِس بار اَپنی داہنی کروٹ پر لیٹ اَور بنی یہُوداہؔ کے گُناہ کا بوجھ اُٹھا۔ مَیں نے ہر سال کے عوض ایک دِن کے حِساب سے چالیس دِن مُقرّر کئے ہیں۔


چالیس دِن کے بعد وہ اُس مُلک کی صورت حال کا جائزہ لے کر لَوٹے۔


”تمہارے لوگوں اَور مُقدّس شہر کے لیٔے ستّر سات مُقرّر کئے گیٔے ہیں کہ اُن کی سرکشی کا خاتِمہ ہو جائے اَور اُن کے گُناہوں کا اِختتام ہو جائے اَور اُن کے خطاؤں کا کفّارہ دیا جائے، اَور اَبدی راستبازی قائِم ہو، رُویا اَور نبیوں کی نبُوّت کی باتوں پر مُہر ہو اَور پاک ترین مقام کا پھر سے مَسح کیا جائے۔


پس جَب خُدا کے آرام میں داخل ہونے کا وعدہ ابھی تک باقی ہے تو ہمیں خبردار رہنا چاہئے تاکہ کہیں اَیسا نہ ہو کہ تُم میں سے کویٔی اُس میں داخل ہونے سے محروم رہ جائے۔


چالیس سال تک میں اُس پُشت سے ناراض رہا؛ اَور مَیں نے کہا کہ یہ اَیسے لوگ ہیں جِن کے دِل گُمراہ ہوتے رہتے ہیں، اَور اِنہُوں نے میری راہوں کو نہیں پہچانا۔


یُوں یَاہوِہ کا کلام جو یرمیاہؔ نبی کی زبانی دیا گیا تھا وہ پُورا ہو گیا کہ زمین ستّر سال تک سَبت کا آرام پایٔے گی یعنی ویران رہے گی۔


”اِس لیٔے یَاہوِہ اِسرائیل کا خُدا فرماتے ہیں: ’مَیں نے وعدہ کیا تھا کہ تیرا گھرانا اَور تیرا آبائی گھرانا اَبد تک میرے حُضُور میں خدمت کرتا رہے گا۔‘ مگر اَب یَاہوِہ فرماتے ہیں: ’اَب بات بہت بڑھ چُکی ہے! کیونکہ جو میری عزّت کرتے ہیں مَیں اُن کی عزّت کروں گا۔ لیکن وہ جو میری تحقیر کرتے ہیں اُن کی تحقیر ہوگی۔


اَور مَیں اَپنے دو گواہوں کو اِختیار دُوں گا اَور وہ ٹاٹ اوڑھ کر ایک ہزار دو سَوساٹھ دِن تک نبُوّت کریں گے۔“


تَب مَیں نے فضل نامی لاٹھی کو لیا اَور اُسے توڑ ڈالا تاکہ مَیں اَپنے اُس عہد کو جو سَب قوموں سے کیا تھا منسُوخ کر دُوں۔


وہ اَپنے گُناہ کا بوجھ اُٹھائیں گے۔ نبی بھی اِسی قدر گُنہگار ٹھہرے گا جِس قدر کہ اُس سے سوال کرنے والا گُنہگار ہوگا۔


کیونکہ اُنہیں اَپنا مُقدّس وعدہ یاد آیا جو اُنہُوں نے اَپنے خادِم اَبراہامؔ سے کیا تھا۔


کیا اُن کی لافانی مَحَبّت ہمیشہ کے لیٔے جاتی رہی؟ کیا اُن کا وعدہ سدا کے لیٔے جھُوٹا ٹھہرا؟


میری بدی میرے لیٔے ناقابل برداشت بوجھ بَن کر رہ گئی ہے۔


”یَاہوِہ کی سِتائش ہو، جنہوں نے اَپنی اُمّت بنی اِسرائیل کو اَمن بخشا ہے جَیسا کہ اُنہُوں نے وعدہ کیا تھا۔ کیونکہ وہ تمام وعدے جو اُنہُوں نے اَپنے خادِم مَوشہ کی مَعرفت کئے تھے سَب کے سَب ہُوبہو پُورے ہُوئے۔


بَلکہ لیوی ہی خیمہ اِجتماع کی خدمت کریں اَور وُہی اُن کا بارِ گُناہ اُٹھایا کریں۔ یہ آئندہ پُشتوں کے لیٔے دائمی فرمان ہے۔ اَور بنی اِسرائیل کے درمیان اُنہیں کویٔی مِیراث نہ ملے۔


” ’تُم اَپنی خالہ یا پھوپھی کے ساتھ ہم بِستری نہ کرنا کیونکہ جو اَیسا کرتا ہے وہ اَپنے ہی قریبی رشتہ دار کی بےحُرمتی کرتا ہے؛ لہٰذا وہ دونوں گُنہگار ہیں اَور اُن کا گُناہ اُن ہی کے سَر پر ہوگا۔


پھر قریب چالیس بَرس تک اُس نے بیابان میں اُن کے طرزِ عَمل کو برداشت کیا؛


یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں اَپنے ہاتھوں کے سَب کاموں میں برکت دی ہے۔ اُنہُوں نے اُس وسیع بیابان کے سفر میں تُم پر نظر رکھی ہے۔ اُن چالیس سالوں میں یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے ساتھ رہے اَور تُمہیں کسی چیز کی کمی نہ ہونے دی۔


مَیں نے اُن کے گُناہوں کے سالوں کے مُطابق تیرے لیٔے دِن مُقرّر کئے ہیں اِس لیٔے تُو تین سَو نوّے دِنوں تک بنی اِسرائیل کے گُناہ کا بوجھ اُٹھائے گا۔


یَاہوِہ کا قہر اِسرائیل کے خِلاف بھڑک اُٹھا اَور اُنہُوں نے اُنہیں چالیس سال تک بیابان میں مارے مارے پھرنے پر مجبُور کیا۔ یہاں تک کہ اُس پُشت کے سَب لوگ جنہوں نے یَاہوِہ کی نظر میں گُناہ کیا تھا نابود ہو گئے۔


”اَور اَب پھر جِس طرح اُنہُوں نے یہ بات مَوشہ سے کہی تَب سے اُن پینتالیس برسوں تک جِن میں بنی اِسرائیل بیابان میں بھٹکتے پھرے، یَاہوِہ نے اَپنے وعدہ کے مُطابق مُجھے زندہ رکھا۔ چنانچہ اَب مَیں پچاسی بَرس کا ہُوں!


”چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: چونکہ تُونے مُجھے فراموش کر دیا ہے اَور اَپنی پیٹھ کے پیچھے دھکیل دیا ہے اِس لیٔے تُجھے اَپنی شہوت پرستی اَور زناکاری کا نتیجہ بھگتنا پڑےگا۔“


اگر وہ بچّوں کی پرورش کر بڑا بھی کر لیں، تو بھی مَیں ہر ایک بشر کو چھین لُوں گا۔ جَب مَیں اُن سے دُورہو جاؤں گا تَب اُن کی حالت اَور افسوس ناک ہوگی!


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات