Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 14:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 اُن میں سے ایک شخص بھی اُس مُلک کو ہرگز نہ دیکھ پایٔےگا جِس کے دینے کا وعدہ مَیں نے قَسم کھا کر اُن کے آباؤاَجداد سے کیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 اِس لِئے وہ اُس مُلک کو جِس کے دینے کی قَسم مَیں نے اُن کے باپ دادا سے کھائی تھی دیکھنے بھی نہ پائیں گے اور جِنہوں نے میری توہِین کی ہے اُن میں سے بھی کوئی اُسے دیکھنے نہیں پائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 उनमें से एक भी उस मुल्क को नहीं देखेगा जिसका वादा मैंने क़सम खाकर उनके बापदादा से किया था। जिसने भी मुझे हक़ीर जाना है वह कभी उसे नहीं देखेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 اُن میں سے ایک بھی اُس ملک کو نہیں دیکھے گا جس کا وعدہ مَیں نے قَسم کھا کر اُن کے باپ دادا سے کیا تھا۔ جس نے بھی مجھے حقیر جانا ہے وہ کبھی اُسے نہیں دیکھے گا۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 14:23
12 حوالہ جات  

’چونکہ اُنہُوں نے میری دِل و جان سے پیروی نہیں کی اِس لیٔے اُن میں سے بیس سال یا اُس سے زِیادہ عمر کا کویٔی بھی شخص جو مِصر سے نکل آیا ہے اُس مُلک کو نہیں دیکھ پایٔےگا جسے دینے کی قَسم مَیں نے اَبراہامؔ اَور اِصحاقؔ اَور یعقوب سے کھائی ہے؛


لیکن اُن میں سے ایک بھی اُن اِسرائیلیوں میں شامل نہ تھا جنہیں مَوشہ اَور اَہرونؔ کاہِنؔ نے سِینؔائی کے بیابان میں شُمار کیا تھا۔


اَور پھر مَیں نے ہاتھ اُٹھاکر بیابان میں اُن سے قَسم کھائی کہ میں اُنہیں اُس مُلک میں نہ لاؤں گا جو مَیں نے اُنہیں دیا تھا۔ جِس میں دُودھ اَور شہد کی نہریں بہتی ہیں اَورجو تمام مُلکوں میں نہایت خُوبصورت ہے۔


اَور اَب ہم جو ایمان لا چُکے ہیں، خُدا کے اُس آرامگاہ میں داخل ہوتے ہیں، جَیسا کہ خُدا نے فرمایاہے، ”اِس لیٔے مَیں نے اَپنے قہر میں قَسم کھائی کہ، ’یہ لوگ میرے اُس آرامگاہ میں ہرگز داخل نہ ہوں گے۔‘ “ حالانکہ کایِٔنات کے خلق کے وقت سے ہی خُدا کے کام پُورے ہو چُکے تھے۔


تَب یَاہوِہ نے ہاتھ اُٹھاکر قَسم کھائی اَور اُنہیں جتا دیا کہ وہ اُنہیں بیابان میں ہی مٹّی میں مِلا دیں گے،


لہٰذا مَیں نے اَپنے قہر میں قَسم کھا کر اعلان کیا، کہ یہ لوگ میری اُس آرامگاہ میں ہرگز داخل نہ ہوں گے۔


آپ نے اُن کی اَولاد کو بڑھا کر آسمان کے سِتاروں کی مانند کر دیا اَور آپ اُنہیں اُس سرزمین میں لے آئے جِس میں داخل ہونے اَور جِس پر قبضہ کرنے کی بابت آپ نے اُن کے آباؤاَجداد سے کہاتھا


کیونکہ یَاہوِہ نے اُن اِسرائیلیوں کو کہہ دیا تھا کہ وہ یقیناً بیابان میں مَر جایٔیں گے اَور یفُنّہؔ کے بیٹے کالبؔ اَور یہوشُعؔ بِن نُونؔ کے سِوا اُن میں ایک بھی باقی نہیں بچا تھا۔


دیکھو مَیں نے یہ مُلک تُمہیں دے دیا ہے لہٰذا اُس میں داخل ہو جاؤ اَور اُس مُلک پر اَپنا قبضہ جما لو جسے تمہارے آباؤاَجداد، اَبراہامؔ، اِصحاقؔ اَور یعقوب کو اَور اُن کے بعد اُن کی نَسل کو دینے کی یَاہوِہ نے قَسم کھائی ہے۔“


تَب اگر وہ میری نگاہ میں بدی کریں اَور میرا حُکم نہ مانیں، تَب میں بھی اُس کی نیکی کی بابت کی گئی اَپنے وعدے پر پھر سے نظرِ ثانی کروں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات