Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 14:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 لیکن ساری جماعت اُنہیں سنگسار کرنے کی باتیں کرنے لگی۔ تَب خیمہ اِجتماع میں تمام بنی اِسرائیل کے سامنے یَاہوِہ کا جلال ظاہر ہُوا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 تب ساری جماعت بول اُٹھی کہ اِن کو سنگسار کرو۔ اُس وقت خَیمۂِ اِجتماع میں سب بنی اِسرائیل کے سامنے خُداوند کا جلال نُمایاں ہُؤا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 यह सुनकर पूरी जमात उन्हें संगसार करने के लिए तैयार हुई। लेकिन अचानक रब का जलाल मुलाक़ात के ख़ैमे पर ज़ाहिर हुआ, और तमाम इसराईलियों ने उसे देखा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 یہ سن کر پوری جماعت اُنہیں سنگسار کرنے کے لئے تیار ہوئی۔ لیکن اچانک رب کا جلال ملاقات کے خیمے پر ظاہر ہوا، اور تمام اسرائیلیوں نے اُسے دیکھا۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 14:10
14 حوالہ جات  

تَب مَوشہ نے یَاہوِہ سے مِنّت کی، ”میں اِن لوگوں کے ساتھ کیا کروں؟ وہ تو مُجھے سنگسار کرنے کے درپے ہیں۔“


اَور پھر مَوشہ اَور اَہرونؔ خیمہ اِجتماع کے اَندر چلے گیٔے اَور جَب وہ باہر آئے تو اُنہُوں نے اُمّت کو برکت دی تَب یَاہوِہ کا جلال پُوری اُمّت پر ظاہر ہُوا۔


اَور جَب اَہرونؔ بنی اِسرائیل کی ساری جماعت سے یہ باتیں کہہ رہے تھے تو اُنہُوں نے بیابان کی طرف نظر کی اَور وہاں یَاہوِہ کا جلال اُنہیں بادل میں دِکھائی دیا۔


”اَے یروشلیمؔ! اَے یروشلیمؔ! تُو جو نبیوں کو قتل کرتی ہے اَورجو تیرے پاس بھیجے گیٔے اُنہیں سنگسار کر ڈالتی ہے، مَیں نے کیٔی دفعہ چاہا کہ تیرے بچّوں کو ایک ساتھ جمع کرلُوں، جِس طرح مُرغی اَپنے چُوزوں کو اَپنے پروں کے نیچے جمع کر لیتی ہے، لیکن تُم نے نہ چاہا۔


داویؔد بڑا پریشان تھا کیونکہ وہ لوگ اُسے سنگسار کرنے کی باتیں کرنے لگے تھے۔ اِس لیٔے کہ ہر ایک کا دِل اَپنے بیٹوں اَور بیٹیوں کے لیٔے بڑا رنجیدہ تھا لیکن داویؔد نے یَاہوِہ اَپنے خُدا میں قُوّت پائی۔


تَب مَوشہ اَور اَہرونؔ جماعت کے پاس سے خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر جا کر مُنہ کے بَل گِرے اَور یَاہوِہ کا جلال اُن پر ظاہر ہُوا۔


لیکن جَب وہ جماعت مَوشہ اَور اَہرونؔ کے خِلاف جمع ہو رہی تھی تو اُنہُوں نے خیمہ اِجتماع کی طرف نگاہ کی کہ اَچانک ایک بادل اُن پر چھا گیا اَور یَاہوِہ کا جلال ظاہر ہُوا۔


جَب قورحؔ نے اَپنے سارے فریق والوں کو اُن کے خِلاف خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر جمع کیا تو یَاہوِہ کا جلال ساری جماعت کے سامنے ظاہر ہُوا۔


اَور صُبح کو تُم یَاہوِہ کا جلال دیکھوگے کیونکہ تمہارا اُن کے خِلاف بُڑبُڑانا اُنہُوں نے سُن لیا ہے۔ بھلا ہم کون ہیں کہ تُم ہمارے خِلاف بُڑبُڑاتے ہو؟“


جَب وہ اِستِفنُسؔ پر پتّھر برسا رہے تھے تو آپ یہ دعا کر رہے تھے، ”اَے خُداوؔند یِسوعؔ، میری رُوح کو قبُول فرما۔“


کیا کویٔی نبی اَیسا بھی گُزرا ہے جسے تمہارے باپ دادا نے نہیں ستایا؟ اُنہُوں نے تو اُن نبیوں کو بھی قتل کر دیا جنہوں نے اُس راستباز کے آنے کی پیشین گوئی کی تھی۔ اَور اَب تُم نے اُنہیں پکڑواکر قتل کروا دیا۔


تَب خیمہ اِجتماع پر بادل چھا گیا اَور پاک مَسکن یَاہوِہ کے جلال سے معموُر ہو گیا۔


مَوشہ نے سارے عصے لے کر عہد کا خیمہ میں یَاہوِہ کے حُضُور رکھ دئیے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات