Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 13:28 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 لیکن جو لوگ وہاں بستے ہیں وہ بڑے مضبُوط ہیں اَور وہاں کے شہر فصیلدار اَور نہایت بڑے ہیں۔ ہم نے وہاں بنی عناق کو بھی دیکھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

28 لیکن جو لوگ وہاں بسے ہُوئے ہیں وہ زورآور ہیں اور اُن کے شہر بڑے بڑے اور فصِیل دار ہیں اور ہم نے بنی عناقؔ کو بھی وہاں دیکھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 लेकिन उसके बाशिंदे ताक़तवर हैं। उनके शहरों की फ़सीलें हैं, और वह निहायत बड़े हैं। हमने वहाँ अनाक़ की औलाद भी देखी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 لیکن اُس کے باشندے طاقت ور ہیں۔ اُن کے شہروں کی فصیلیں ہیں، اور وہ نہایت بڑے ہیں۔ ہم نے وہاں عناق کی اولاد بھی دیکھی۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 13:28
12 حوالہ جات  

ہم کہاں جایٔیں؟ ہمارے بھائیوں نے تو ہمارے حوصلے پست کر دیئے ہیں۔ وہ کہتے ہیں، ’وہ لوگ ہم سے زِیادہ طاقتور اَور قدآور ہیں اَور کافی لمبے ہیں، اُن کے شہر بھی بڑے ہیں جِن کی فصیلیں آسمان کو چھُوتی ہیں، اِس کے علاوہ ہم نے وہاں عناقیوں کی نَسل کو بھی دیکھاہے۔‘ “


اِسرائیل کے مُلک میں کویٔی عناقی باقی نہ رہا۔ صِرف غزّہؔ گاتؔھ اَور اشدُودؔ میں چند ایک باقی بچے۔


اَور ہم نے وہاں بنی نفیل کو بھی دیکھا (جو عناقیوں کی نَسل کے نفیلی قوم سے تھے)۔ ہم اُن کے سامنے ٹِڈّوں کی مانند نظر آنے لگے اَور اُنہُوں نے بھی ہمیں ٹِڈّے ہی سمجھا۔“


کالبؔ نے حِبرونؔ سے شیشائی، احیمانؔ اَور تلمی اِن تینوں کو جو عناق کی اَولاد تھے نکال دیا۔


یہ سَب شہر اُونچی اُونچی فصیلوں اَور پھاٹکوں اَور بینڈوں سے مُستحکم کئے گیٔے تھے اَور کیٔی اَیسے دیہات بھی تھے جو فصیلدار نہ تھے۔


رفائیمؔ لوگ نہایت طاقتور اَور تعداد میں بے شُمار تھے اَور عناقیمؔ کی مانند لمبے قد کے تھے لیکن یَاہوِہ نے عمُّونیوں کے سامنے اُن کو بے دخل کر دیا اَور بنی عمُّون اُن کی جگہ بس گیٔے۔


مَوشہ کے وعدہ کے مُطابق حِبرونؔ کالبؔ کو دیا گیا کیونکہ اُس نے وہاں سے عناق کے تینوں بیٹوں کو نکال دیا تھا۔


اَور اِشبی بنوبؔ جو رافاؔ کی نَسل سے تھا اَور جِس کے نیزے کے کانسے کا پھل وزن میں تین سَو ثاقل تھا اَورجو نئی تلوار سے مُسلّح تھا کہنے لگاکہ وہ داویؔد کو قتل کرےگا۔


چنانچہ اَب یہ کوہستانی مُلک مُجھے عطا کریں جَیسا یَاہوِہ نے اُس دِن مُجھ سے وعدہ کیا تھا۔ تُم نے خُود اُس وقت سُنا تھا کہ وہاں عناقیمؔ بستے ہیں اَور اُن کے شہر بڑے اَور فصیلدار ہیں۔ لیکن اگر خُداوؔند میرے ساتھ ہوں گے تو میں اُن کے قول کے مُطابق اُنہیں نکال دُوں گا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات