Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 12:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 یَاہوِہ نے مَوشہ کو جَواب دیا، ”اگر اِس کے باپ نے اِس کے مُنہ پر صِرف تھُوکا ہی ہوتا تو کیا وہ سات دِن تک پشیمان نہ رہتی؟ لہٰذا سات دِن تک اُسے چھاؤنی کے باہر بند رہنے دیں۔ اُس کے بعد وہ اَندر لائی جا سکتی ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 اور خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ اگر اُس کے باپ نے اُس کے مُنہ پر فقط تُھوکا ہی ہوتا تو کیا سات دِن تک وہ شرمِندہ نہ رہتی؟ سو وہ سات دِن تک لشکر گاہ کے باہر بند رہے۔ اِس کے بعد وہ پِھر اندر آنے پائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 रब ने जवाब में मूसा से कहा, “अगर मरियम का बाप उसके मुँह पर थूकता तो क्या वह पूरे हफ़ते तक शर्म महसूस न करती? उसे एक हफ़ते के लिए ख़ैमागाह के बाहर बंद रख। इसके बाद उसे वापस लाया जा सकता है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 رب نے جواب میں موسیٰ سے کہا، ”اگر مریم کا باپ اُس کے منہ پر تھوکتا تو کیا وہ پورے ہفتے تک شرم محسوس نہ کرتی؟ اُسے ایک ہفتے کے لئے خیمہ گاہ کے باہر بند رکھ۔ اِس کے بعد اُسے واپس لایا جا سکتا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




گنتی 12:14
13 حوالہ جات  

تَب اُس کے بھایٔی کی بِیوہ بُزرگوں کے سامنے اُس کے پاس جا کر اُس کی ایک جُوتی اُتار لے اَور اُس کے مُنہ پر تھُوک دے اَور کہے، ”جو آدمی اَپنے بھایٔی کا گھر آباد نہیں کرنا چاہتا اُس کے ساتھ اَیسا ہی سلُوک کیا جاتا ہے۔“


اُنہیں مُجھ سے گھِن آتی ہے اَور وہ مُجھ سے دُور کھڑے رہتے ہیں؛ اَور میرے مُنہ پر تھُوکنے سے نہیں ہچکچاتے۔


مَیں نے اَپنی پیٹھ مارنے والوں کے، اَور اَپنی داڑھی نوچنے والوں کے حوالہ کر دی؛ تضحیک اَور تھُوک سے بچنے کے لیٔے مَیں نے اَپنا مُنہ نہیں چھپایا۔


اِس کے علاوہ، جَب ہمارے جِسمانی باپ ہماری تنبیہ کرتے تھے تو ہم اُن کی تعظیم کرتے تھے، تو کیا رُوحانی باپ کی اِس سے زِیادہ تابع داری نہ کریں تاکہ زندہ رہیں؟


اِس پر آپ کے مُنہ پر تھُوکا، آپ کے مُکّے مارے اَور بعض نے طمانچے مار کر کہا،


”خُدا نے مُجھے ہر کسی کے لیٔے ضرب المثل بنا رکھا ہے، یعنی اَیسا آدمی جِس کے مُنہ پر لوگ تھُوکتے ہیں۔


”پھر اُس پاک و صَاف قرار دئیے جانے والے شخص کے لیٔے لازِم ہے کہ وہ اَپنے کپڑے دھوئے اَپنے سارے بال مُنڈوائے اَور پانی سے غُسل کرے، تَب وہ رسماً پاک سمجھا جائے گا۔ اِس کے بعد ہی وہ چھاؤنی میں آسکتا ہے، لیکن ضروُری ہے کہ وہ سات دِن تک اَپنے خیمہ سے باہر ہی ٹھہرے۔


یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا،


اَور بادشاہ پر یَاہوِہ کی اَیسی مار پڑی کہ وہ مرنے کے دِن تک کوڑھ میں مُبتلا رہا اَور ایک الگ گھر میں رہتا تھا۔ تَب بادشاہ کا بیٹا یُوتامؔ محل کا مالک بَن گیا اَور وُہی مُلک کے لوگوں پر حُکومت بھی کرنے لگا۔


اَور اگر اُس کی جِلد پر سفید داغ تو ہو، لیکن وہ وَبا جِلد سے گہری نہ ہو، اَور اُس جگہ کے بال بھی سفید نہ ہویٔے ہُوں تو، کاہِنؔ اُس کوڑھ کی بیماری سے متاثر اِنسان کو سات دِن تک علیحدہ رکھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات