Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 12:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اَور اَہرونؔ نے مَوشہ سے فرمایا، ”اَے میرے آقا براہِ کرم اِس گُناہ کو جو ہم سے نادانی میں سرزد ہُوا اُسے ہمارے خِلاف نہ ٹھہرائیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 تب ہارُونؔ مُوسیٰؔ سے کہنے لگا ہائے میرے مالِک! اِس گُناہ کو ہمارے سر نہ لگا کیونکہ ہم سے نادانی ہُوئی اور ہم نے خطا کی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 और मूसा से कहा, “मेरे आक़ा, मेहरबानी करके हमें इस गुनाह की सज़ा न दें जो हमारी हमाक़त के बाइस सरज़द हुआ है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 اور موسیٰ سے کہا، ”میرے آقا، مہربانی کر کے ہمیں اِس گناہ کی سزا نہ دیں جو ہماری حماقت کے باعث سرزد ہوا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 12:11
15 حوالہ جات  

اَور جنگی مَردوں کی گِنتی کرنے کے بعد داویؔد کے ضمیر نے اُسے پشیمان کیا اَور داویؔد نے یَاہوِہ سے کہا، ”مَیں نے اَیسا کرکے بڑا سنگین گُناہ کیا ہے، اَب اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کی مِنّت کرتا ہُوں کہ آپ اَپنے خادِم کا سنگین گُناہ دُور کر دیں کیونکہ مَیں نے یہ بڑی حماقت کی ہے۔“


اَور کہنے لگا، ”میرا آقا مُجھے مُجرم نہ سمجھے اَور میرے آقا بادشاہ کے یروشلیمؔ چھوڑنے کے دِن آپ کے خادِم نے جو بدسلُوکی کی اُسے بھُول جائیں اَور بادشاہ سے درخواست ہے کہ اُسے اَپنے دِل سے نکال دیں۔


”اگر تُم نے حماقت اَور غُرور سے کام لیا ہے، یا کویٔی بُرا منصُوبہ باندھا ہے، تو اَپنا ہاتھ اَپنے مُنہ پر رکھ لو!


دیکھ، میں شیطان کے اُن جماعت والوں کو تیرے قابُو میں کر دُوں گا، جو اَپنے آپ کو یہُودی کہتے ہیں مگر ہیں نہیں بَلکہ جھُوٹے ہیں، دیکھ، میں اَیسا کروں گا کہ وہ آکر تمہارے قدموں میں سَجدہ کریں گے اَور وہ تسلیم کریں گے کہ میں تُم سے مَحَبّت رکھتا ہُوں۔


تَب شمعُونؔ نے جَواب دیا، ”میرے لیٔے خُداوؔند سے دعا کرو کہ جو کچھ تُم نے کہا ہے وہ مُجھے پیش نہ آئے۔“


یرمیاہؔ نبی کے پاس پہُنچے اَور اُن سے مِنّت کی، ”ہماری درخواست سُن اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا سے اُن تمام باقی بچے ہُوئے لوگوں کی خاطِر دعا کر کیونکہ جَیسا کہ آپ دیکھ رہے ہو، کسی زمانہ میں ہم بہت تھے لیکن اَب چند ہی باقی بچے ہیں۔


کیونکہ یَاہوِہ کی آنکھیں ساری زمین کو دیکھتی رہتی ہیں تاکہ وہ اُن لوگوں کو مضبُوط کریں جِن کے دِل ہمیشہ یَاہوِہ سے پُوری طرح وابستہ رہتے ہیں۔ آپ نے حماقت سے کام لیا ہے لہٰذا اَب سے آپ جنگ میں اُلجھے رہیں گے۔“


تَب بادشاہ نے مَرد خُدا سے اِلتجا کی، ”مہربانی سے یَاہوِہ اَپنے خُدا سے میرے لیٔے دعا کیجئے تاکہ کہ میرا ہاتھ پھر سے ٹھیک ہو جائے۔“ لہٰذا مَرد خُدا نے یَاہوِہ سے بادشاہ کے ہاتھ کی شفا کے لیٔے دعا مانگی اَور بادشاہ کا ہاتھ پہلے جَیسا شفایاب ہو گیا۔


تَب سَب لوگوں نے شموایلؔ سے کہا، ”یَاہوِہ اَپنے خُدا سے اَپنے بندوں کے لیٔے دعا کرو تاکہ ہم ہلاک نہ ہوں کیونکہ ہم نے اَپنے لیٔے ایک بادشاہ مانگ کر اَپنے تمام گُناہوں میں ایک اَور گُناہ کا اِضافہ کیا ہے۔“


”اِس لیٔے یَاہوِہ اِسرائیل کا خُدا فرماتے ہیں: ’مَیں نے وعدہ کیا تھا کہ تیرا گھرانا اَور تیرا آبائی گھرانا اَبد تک میرے حُضُور میں خدمت کرتا رہے گا۔‘ مگر اَب یَاہوِہ فرماتے ہیں: ’اَب بات بہت بڑھ چُکی ہے! کیونکہ جو میری عزّت کرتے ہیں مَیں اُن کی عزّت کروں گا۔ لیکن وہ جو میری تحقیر کرتے ہیں اُن کی تحقیر ہوگی۔


اَور اَپنے کہنے کے مُطابق اَپنی بھیڑ بکریاں اَور گائے بَیل بھی لیتے جاؤ اَور میرے لیٔے بھی دعا کرنا۔“


تَب لوگوں نے مَوشہ سے آہ و زاری کی اَور اُس نے یَاہوِہ سے دعا کی اَور وہ آگ بُجھ گئی۔


اَور مِریمؔ کو اُس مَرے ہویٔے بچّہ کی مانند نہ رہنے دیں جِس کا جِسم اَپنی ماں کے پیٹ سے نکلنے پر ہی ادھ گلا ہوتاہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات