Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 11:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 بنی اِسرائیل میں شامل ہونے والے جمع لوگ کھانے کی دُوسری چیزوں کی خواہش کرنے لگے، اَور بنی اِسرائیل بھی آہ و زاری کرنے لگے، ”کاش کہ ہمیں کھانے کو گوشت مِل سَکتا!

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اور جو مِلی جُلی بِھیڑ اِن لوگوں میں تھی وہ طرح طرح کی حِرص کرنے لگی اور بنی اِسرائیل بھی پِھر رونے اور کہنے لگے کہ ہم کو کَون گوشت کھانے کو دے گا؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 इसराईलियों के साथ जो अजनबी सफ़र कर रहे थे वह गोश्त खाने की शदीद आरज़ू करने लगे। तब इसराईली भी रो पड़े और कहने लगे, “कौन हमें गोश्त खिलाएगा?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 اسرائیلیوں کے ساتھ جو اجنبی سفر کر رہے تھے وہ گوشت کھانے کی شدید آرزو کرنے لگے۔ تب اسرائیلی بھی رو پڑے اور کہنے لگے، ”کون ہمیں گوشت کھلائے گا؟

باب دیکھیں کاپی




گنتی 11:4
16 حوالہ جات  

یہ باتیں ہمارے لیٔے عِبرت کا باعث ہیں تاکہ ہم بُری چیزوں کی خواہش نہ کریں جَیسے اُنہُوں نے کی۔


اَور بھی بہت سے لوگ اُن کے ہمراہ ہو لئے۔ بھیڑ بکریاں، گائے بَیل اَور دُوسرے چَوپائے بھی بڑی تعداد میں اُن کے ساتھ تھے۔


وہ بیابان میں حِرص کے شِکار ہو گئے؛ اَور صحرا میں خُدا کو آزمایا۔


دھوکے میں نہ رہو، ”بُرے لوگوں کی صُحبت میں رہنے سے اَچھّی عادتیں بگڑ جاتی ہیں۔“


جَب لوگوں نے آئین کی یہ بات سُنی تو اُنہُوں نے مخصُوص نَسل کے تمام لوگوں کو اِسرائیل سے خارج کر دیا۔


بَلکہ خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے ہو جاؤ اَور جِسمانی خواہشات کو پُورا کرنے کی فکر میں نہ لگے رہو۔


اَور بنی اِسرائیل نے اُن سے کہا، ”کاش ہم مِصر میں ہی یَاہوِہ کے ہاتھ سے مار دئیے جاتے! وہاں ہم گوشت کی ہانڈیوں کے پاس بیٹھ کر جِتنا چاہتے تھے کھاتے تھے لیکن تُم ہمیں وہاں سے نکال کر اِس بیابان میں اِس لیٔے لے آئے کہ اِس ساری جماعت کو بھُوکا مروایا جائے۔“


جِس کسی نے میرا جلال دیکھا اَور اُن معجزوں کو بھی دیکھا جو مَیں نے مِصر میں اَور اِس بیابان میں کئے لیکن میرا حُکم نہ مانا اَور دس بار مُجھے آزمایا


کیا یہ کافی نہیں کہ تُم ہمیں ایک اَیسے مُلک سے جِس میں دُودھ اَور شہد بہتا ہے، اِس لیٔے نکال لائے ہو، ہمیں بیابان میں مار ڈالو؟ اَب تُم حاکم بَن کر ہم پر اِختیار بھی جتاتے ہو؟


اَور اگر تُم کہو، ’نہیں، ہم مِصر میں جا کر بسیں گے جہاں ہم جنگ نہ دیکھنے پائیں گے، نہ نرسنگے کی آواز سُنیں یا روٹی کے بھُوکے ہوں گے،‘


”مَیں نے بنی اِسرائیل کا بُڑبُڑانا سُن لیا ہے؛ لہٰذا اُنہیں بتا دو، ’شام کو تُم گوشت کھاؤگے اَور صُبح کو تُم روٹی سے سَیر ہوگے۔ پھر تُم جان لوگے کہ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔‘ “


”لوگوں سے کہو، ’کل گوشت کھانے کے لیٔے اَپنے آپ کو پاک کر لو۔ جَب تُم یہ کہہ کر آہ و زاری کر رہے تھے، ”کاش ہمیں گوشت کھانے کو ملتا! ہم مِصر ہی میں اَچھّے تھے!“ یَاہوِہ نے تمہاری فریاد سُن لی ہے۔ لہٰذا وہ تُمہیں گوشت دیں گے اَور تُم اُسے کھاؤگے۔


اُس رات قوم کے سَب لوگ اَپنی آواز بُلند کرکے چِلّائے اَور زار زار رُوئے۔


تبعیرہؔ میں اَور مَسّہؔ میں اَور قِبروتؔ ہتّاوہؔ میں بھی تُم نے یَاہوِہ کو غُصّہ دِلایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات