گنتی 11:26 - اُردو ہم عصر ترجُمہ26 البتّہ دو شخص جِن کے نام اِلدادؔ اَور میدادؔ تھے چھاؤنی میں رہ گیٔے تھے۔ اُن کے نام بُزرگوں کی فہرست میں درج تھے لیکن وہ خیمہ کے پاس نہیں آئےتھے۔ پھر بھی اُن پر رُوح اُتر آیا اَور وہ چھاؤنی میں نبُوّت کرنے لگے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس26 پر اُن میں سے دو شخص لشکر گاہ ہی میں رہ گئے۔ ایک کا نام اِلداد اور دُوسرے کا میداد تھا۔ اُن میں بھی رُوح آئی۔ یہ بھی اُن ہی میں سے تھے جِن کے نام لِکھ لِئے گئے تھے پر یہ خَیمہ کے پاس نہ گئے اور لشکر گاہ ہی میں نبُوّت کرنے لگے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस26 अब ऐसा हुआ कि इन सत्तर बुज़ुर्गों में से दो ख़ैमागाह में रह गए थे। उनके नाम इलदाद और मेदाद थे। उन्हें चुना तो गया था लेकिन वह मुलाक़ात के ख़ैमे के पास नहीं आए थे। इसके बावुजूद रूह उन पर भी नाज़िल हुआ और वह ख़ैमागाह में नबुव्वत करने लगे। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن26 اب ایسا ہوا کہ اِن ستر بزرگوں میں سے دو خیمہ گاہ میں رہ گئے تھے۔ اُن کے نام اِلداد اور میداد تھے۔ اُنہیں چنا تو گیا تھا لیکن وہ ملاقات کے خیمے کے پاس نہیں آئے تھے۔ اِس کے باوجود روح اُن پر بھی نازل ہوا اور وہ خیمہ گاہ میں نبوّت کرنے لگے۔ باب دیکھیں |