Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 11:22 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 اگر بھیڑ بکریوں کے گلّے اَور مویشیوں کے ریوڑ بھی اُن کے لیٔے ذبح کئے جایٔیں تو کیا اُن کے لیٔے بس ہوں گے؟ اَور اگر سمُندر کی ساری مچھلیاں لائی جایٔیں تو کیا وہ اُن کے لیٔے کافی ہُوں گی؟“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

22 سو کیا بھیڑ بکریوں کے یہ ریوڑ اور گائے بَیلوں کے جُھنڈ اُن کی خاطِر ذبح ہوں کہ اُن کے لِئے بس ہو؟ یا سمُندر کی سب مچھلِیاں اُن کی خاطِر اِکٹّھی کی جائیں کہ اُن سب کے لِئے کافی ہو؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 क्या गाय-बैलों या भेड़-बकरियों को इतनी मिक़दार में ज़बह किया जा सकता है कि काफ़ी हो? अगर समुंदर की तमाम मछलियाँ उनके लिए पकड़ी जाएँ तो क्या काफ़ी होंगी?”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 کیا گائےبَیلوں یا بھیڑبکریوں کو اِتنی مقدار میں ذبح کیا جا سکتا ہے کہ کافی ہو؟ اگر سمندر کی تمام مچھلیاں اُن کے لئے پکڑی جائیں تو کیا کافی ہوں گی؟“

باب دیکھیں کاپی




گنتی 11:22
11 حوالہ جات  

آپ کے شاگردوں نے جَواب دیا، ”اِس بیابان میں اِتنی روٹیاں کہاں سے لائیں کہ اِتنے بڑے ہُجوم کو کھِلا کر سیر کریں؟“


تَب اُس شاہی افسر نے جو بادشاہ کا خاص شخص تھا، مَرد خُدا سے کہا، ”اگر خُود یَاہوِہ آسمان کی کھڑکیاں بھی کھول دیں، تَب بھی اَیسا ہونا ممکن ہے کیا؟“ مگر الِیشعؔ نے اُسے جَواب دیا، ”تُم خُود اِسے اَپنی آنکھوں سے تو دیکھوگے، مگر تُم اُس میں سے کچھ بھی کھانے نہ پاؤگے۔“


”یہاں ایک لڑکا ہے جِس کے پاس جَو کی پانچ چُھوٹی روٹیاں اَور دو چُھوٹی مچھلیاں ہیں، لیکن اِن سے اِتنے لوگوں کا کیا ہوگا؟“


حضرت مریمؔ نے فرشتہ سے پُوچھا، ”یہ کس طرح ہوگا، میں تو ابھی کنواری ہی ہُوں؟“


زکریاؔہ نے فرشتہ سے پُوچھا، ”میں یہ کیسے یقین کروں؟ میں تو بُوڑھا ہُوں اَور میری بیوی بھی عمر رسیدہ ہے۔“


اُن کے شاگردوں نے اُنہیں جَواب دیا، ”یہاں اِس بیابان میں اِتنی روٹیاں اِتنے لوگوں کا پیٹ بھرنے کے لیٔے کویٔی کہاں سے لایٔے گا؟“


لیکن یِسوعؔ نے جَواب میں کہا، ”تُم ہی اِنہیں کھانے کو دو۔“ شاگردوں نے کہا، ”کیا ہم جایٔیں اَور اُن کے کھانے کے لیٔے دو سَو دینار! کی روٹیاں خرید کر لائیں؟“


میں اِن سَب کے لیٔے گوشت کہاں سے لاؤں؟ وہ یہ کہہ کر میرے سامنے گڑگڑاتے ہیں، ’ہمیں گوشت کھانے کو دیں!‘


لیکن مَوشہ نے کہا، ”سَب لوگ جو میرے ساتھ ہیں اِن میں چھ لاکھ تو پیادے ہی ہیں اَور آپ کہتے ہیں، ’میں اِنہیں اِتنا گوشت دُوں گا کہ وہ مہینے بھر اُسے کھاتے رہیں گے!‘


یَاہوِہ نے مَوشہ کو جَواب دیا، ”کیا یَاہوِہ کا ہاتھ اِس قدر چھوٹا ہو گیا ہے؟ اَب تُو دیکھ لے گا کہ میرا قول پُورا ہوتاہے یا نہیں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات