Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 11:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 لیکن مَوشہ نے کہا، ”سَب لوگ جو میرے ساتھ ہیں اِن میں چھ لاکھ تو پیادے ہی ہیں اَور آپ کہتے ہیں، ’میں اِنہیں اِتنا گوشت دُوں گا کہ وہ مہینے بھر اُسے کھاتے رہیں گے!‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 پِھر مُوسیٰؔ کہنے لگا کہ جِن لوگوں میں مَیں ہُوں اُن میں چھ لاکھ تو پیادے ہی ہیں اور تُو نے کہا ہے کہ مَیں اُن کو اِتنا گوشت دُوں گا کہ وہ مہِینہ بھر اُسے کھاتے رہیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 लेकिन मूसा ने एतराज़ किया, “अगर क़ौम के पैदल चलनेवाले गिने जाएँ तो छः लाख हैं। तू किस तरह हमें एक माह तक गोश्त मुहैया करेगा?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 لیکن موسیٰ نے اعتراض کیا، ”اگر قوم کے پیدل چلنے والے گنے جائیں تو چھ لاکھ ہیں۔ تُو کس طرح ہمیں ایک ماہ تک گوشت مہیا کرے گا؟

باب دیکھیں کاپی




گنتی 11:21
9 حوالہ جات  

اَور بنی اِسرائیل نے رَعمسیسؔ سے سُکّوتؔ تک پیدل سفر کیا۔ یہ سَب عورتوں اَور بچّوں کے علاوہ تقریباً چھ لاکھ مَردوں پر مُشتمل تھے۔


اُن کی کُل تعداد 6,03,550 تھی۔


یعنی ایک بیکا فی کس جو پاک مَقدِس کی ثاقل کے حِساب سے نیم ثاقل تھی ہر ایک سے لی گئی جو بیس بَرس یا اُس سے زِیادہ عمر کا تھا اَورجو شُمار کئے ہوؤں میں شامل تھا۔ اِن مَردوں کی کُل تعداد چھ لاکھ تین ہزار پانچ سَو پچاس تھی۔


”مَیں تُمہیں ایک بڑی قوم بناؤں گا، اَور تُمہیں برکت دُوں گا؛ مَیں تمہارے نام کو سرفراز کروں گا، اَور تُم مُبارک ہوگے۔


یہی وہ اِسرائیلی ہیں جو اَپنے اَپنے آبائی خاندانوں کے مُطابق شُمار کئے گیٔے۔ اَور چھاؤنیوں کے سَب لوگوں کی تعداد جو اَپنے اَپنے دستوں کے مُطابق شُمار کئے گیٔے 6,03,550 ہے۔


میں اِن سَب کے لیٔے گوشت کہاں سے لاؤں؟ وہ یہ کہہ کر میرے سامنے گڑگڑاتے ہیں، ’ہمیں گوشت کھانے کو دیں!‘


بَلکہ پُورے ایک ماہ تک اُسے کھاتے رہوگے یہاں تک کہ وہ تمہارے نتھنوں سے نکلنے لگے گا اَور تُمہیں اُس سے گھن آنے لگے گی کیونکہ تُم نے یَاہوِہ کو جو تمہارے درمیان ہے ترک کر دیا اَور اُن کے سامنے یہ کہہ کر آہ و زاری کی، ”ہم مِصر سے کیوں نکل آئے؟“ ‘ “


اگر بھیڑ بکریوں کے گلّے اَور مویشیوں کے ریوڑ بھی اُن کے لیٔے ذبح کئے جایٔیں تو کیا اُن کے لیٔے بس ہوں گے؟ اَور اگر سمُندر کی ساری مچھلیاں لائی جایٔیں تو کیا وہ اُن کے لیٔے کافی ہُوں گی؟“


بنی اِسرائیل کے جِن لوگوں کا شُمار کیا گیا اُن کی کُل تعداد 6,01,730 تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات