Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 11:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 مَوشہ نے ہر خاندان کے افراد کو اَپنے اَپنے خیمہ کے دروازہ پر واویلا کرتے ہویٔے سُنا۔ یَاہوِہ نہایت غضبناک ہُوئے اَور مَوشہ بھی پریشان ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 اور مُوسیٰؔ نے سب گھرانوں کے آدمِیوں کو اپنے اپنے ڈیرے کے دروازہ پر روتے سُنا اور خُداوند کا قہر نِہایت بھڑکا اور مُوسیٰؔ نے بھی بُرا مانا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 तमाम ख़ानदान अपने अपने ख़ैमे के दरवाज़े पर रोने लगे तो रब को शदीद ग़ुस्सा आया। उनका शोर मूसा को भी बहुत बुरा लगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 تمام خاندان اپنے اپنے خیمے کے دروازے پر رونے لگے تو رب کو شدید غصہ آیا۔ اُن کا شور موسیٰ کو بھی بہت بُرا لگا۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 11:10
19 حوالہ جات  

جَب یَاہوِہ نے اُن کی باتیں سُنیں تو وہ نہایت غضبناک ہُوئے؛ لہٰذا یعقوب کے خِلاف اُن کے غُصّہ کی آگ بھڑک اُٹھی، اَور اِسرائیل پر اُن کا قہر ٹوٹ پڑا،


جَب یِسوعؔ نے یہ دیکھا تو خفا ہوتے ہویٔے اُن سے فرمایا، ”بچّوں کو میرے پاس آنے دو، اُنہیں منع نہ کرو، کیونکہ خُدا کی بادشاہی اَیسوں ہی کی ہے۔


وہ اُن کی سخت دِلی پر نہایت ہی غمگین ہُوئے اَور اُن پر غُصّہ سے نظر کرکے، یِسوعؔ نے اُس آدمی سے کہا، ”اَپنا ہاتھ بڑھا۔“ اُس نے جَیسے ہی ہاتھ آگے بڑھایا اُس کا ہاتھ بالکُل ٹھیک ہو گیا تھا۔


تمہارے اَپنے قُصُوروں کے سبب سے، تُم وہ مِیراث کھو بیٹھو گے جو مَیں نے تُمہیں دی تھی۔ اَور مَیں تُمہیں ایک اَیسے مُلک میں جسے تُم نہیں جانتے، تُمہیں تمہارے دُشمنوں کے ہاتھوں غُلام بناؤں گا۔ کیونکہ تُم نے میرے قہر کو بھڑکایا ہے، جِس کی آگ ہمیشہ جلتی رہے گی۔“


اِس لیٔے یَاہوِہ کا قہر اُس کے لوگوں کے خِلاف بھڑک اُٹھا؛ اُنہُوں نے ہاتھ اُٹھاکر مَرا۔ پہاڑ لرزگئے، اَور لاشیں اَیسی پڑی ہیں جَیسے کوچوں میں کوڑا کرکٹ پڑا ہو۔ یہ سَب ہو جانے کے باوُجُود بھی اُن کا قہر نہیں ٹلا، اَور اُن کا ہاتھ ابھی تک بڑھا ہُواہے۔


اَے یَاہوِہ، کیا مَیں آپ کے عداوت رکھنے والوں سے عداوت نہ رکھوں گا، اَور اُن سے نفرت نہ کروں جو آپ کے خِلاف سَر اُٹھاتے ہیں؟


وہ اَپنے خیموں میں بُڑبُڑانے لگے اَور یَاہوِہ کی اِطاعت سے مُنہ موڑ لیا۔


جَب خُدا نے اُن کی باتیں سُنیں تو وہ نہایت غضبناک ہُوئے؛ اَور اِسرائیل سے متنفّر ہو گئے۔


کیونکہ میرے غُصّہ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی ہے، جو عالمِ اَرواح کی تہہ تک جلتی جایٔےگی۔ وہ زمین اَور اُس کی فصلوں کو کھا جائے گی اَور پہاڑوں کی بُنیادوں میں بھی آگ لگا دے گی۔


وہ خُدا اَور مَوشہ کے خِلاف بکنے لگے اَور کہا، ”تُم ہمیں مِصر سے نکال کر بیابان میں مرنے کے لیٔے کیوں لے آئے؟ یہاں نہ تو روٹی ہے نہ پانی! اَور ہم اِس نکمّی خُوراک سے بھی عاجز آ چُکے ہیں۔“


چنانچہ وہ قورحؔ، داتنؔ اَور ابیرامؔ کے خیموں کے آس پاس سے ہٹ گیٔے۔ لیکن داتنؔ اَور ابیرامؔ باہر نکل آئے اَور اَپنی بیویوں اَور چُھوٹے بچّوں کے ساتھ اَپنے اَپنے خیموں کے دروازوں پر کھڑے ہو گئے۔


(مَوشہ نہایت حلیم شخص تھا بَلکہ وہ رُوئے زمین کے ہر شخص سے زِیادہ حلیم تھا۔)


پھر لوگ یَاہوِہ سے اَپنی تکالیف کی شکایت کرنے لگے اَور جَب اُنہُوں نے اُنہیں سُنا تو اُن کا غضب بھڑک اُٹھا۔ تَب یَاہوِہ کی آتِش اُن کے درمیان بھڑکی جِس سے اُن کی چھاؤنی کے چاروں طرف کے علاقے بھسم ہونے لگے۔


رات کو جَب چھاؤنی پر اوس پڑتی تھی تَب منّا بھی گِرتا تھا۔


مَوشہ نے یَاہوِہ سے پُوچھا، ”آپ اَپنے خادِم پر یہ مُصیبت کیوں لائے؟ آخِر مَیں نے اَیسا کون سا کام کیا تھا آپ کی نظرِکرم مُجھ پر سے اُٹھی جِس سے آپ ناراض ہُوئے اَور اِن سَب لوگوں کا بوجھ مُجھ پر ڈال دیا؟


اَور یَاہوِہ کا غضب اُن پر بھڑکا اَور وہ اُنہیں چھوڑکر چلےگئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات