Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 10:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 تَب قُہاتیوں نے مُقدّس چیزیں اُٹھائے ہویٔے کُوچ کیا۔ اُن کے پہُنچنے سے پہلے ضروُری تھا کہ مَسکن کھڑا کر دیا جائے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 پِھر قہاتیوں نے جو مَقدِس کو اُٹھاتے تھے کُوچ کِیا اور اُن کے پُہنچنے تک مسکن کھڑا کر دِیا جاتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 फिर लावियों में से क़िहाती मक़दिस का सामान उठाकर रवाना हुए। लाज़िम था कि उनके अगली मनज़िल पर पहुँचने तक मुलाक़ात का ख़ैमा लगा दिया गया हो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 پھر لاویوں میں سے قِہاتی مقدِس کا سامان اُٹھا کر روانہ ہوئے۔ لازم تھا کہ اُن کے اگلی منزل پر پہنچنے تک ملاقات کا خیمہ لگا دیا گیا ہو۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 10:21
11 حوالہ جات  

تَب مَسکن اُتارا گیا اَور بنی گیرشون اَور بنی مِراریؔ نے جو اُسے اُٹھائے ہویٔے تھے کُوچ کیا۔


لیکن مَوشہ نے بنی قُہات کو کچھ نہ دیا کیونکہ وہ مُقدّس چیزوں کو اَپنے کندھوں پر اُٹھانے کے ذمّہ دار تھے۔


تَب داویؔد نے کہا، ”لیویوں کے سِوا اَور کویٔی خُدا کے صندُوق کو ہاتھ نہ لگائے کیونکہ خُدا نے اُن کو ہی چُناہے کہ وہ خُدا کے صندُوق کو اُٹھایا کریں اَور ہمیشہ یَاہوِہ کے حُضُور خدمت اَنجام دیتے رہیں۔“


لیکن قوہاتی مُقدّس چیزوں کو دیکھنے کی خاطِر دَم بھرکے لیٔے بھی اَندر نہ آنے پائیں۔ کہیں اَیسا نہ ہو کہ وہ مَر جایٔیں۔“


تَب سَب چھاؤنیوں کے درمیان سے خیمہ اِجتماع اَور لیویوں کی چھاؤنی کے افراد کُوچ کریں گے اَور وہ اِسی ترتیب سے جَیسے کے اُن کے ڈیرے کھڑے ہوں گے اَپنی اَپنی جگہ پر اَور اَپنے اَپنے جھنڈے کے نیچے کُوچ کریں گے۔


جَب کبھی مَسکن کے خیمہ کو کہیں اَور لے جانے کا وقت آئے تو لیوی اُسے گرائیں اَور جَب کبھی اُسے کھڑا کرنے کا موقع آئے تو لیوی ہی یہ کام کریں۔ اَور اگر کویٔی اَور شخص اُس کے قریب آ جائے تو وہ جان سے ماراجائے۔


اَور دعُوایلؔ کا بیٹا اِلیاسفؔ، گادؔ کے قبیلہ کے دستوں کی قیادت کر رہاتھا۔


لیوی کے بیٹے اَپنے اَپنے آبائی خاندانوں کے مُطابق یہی تھے یعنی آبائی خاندانوں کے سربراہوں کے طور پر اَپنے اَپنے ناموں کے تحت فرداً فرداً درج فہرست کئے گیٔے تھے۔ بیس بَرس یا اُس سے زِیادہ عمر کے یہی تھے جنہوں نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں خدمت کے کام کئے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات