Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 10:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 ”گڑھی ہُوئی چاندی کے دو نرسنگے بنا لے اَور اُنہیں جماعت کو جمع کرنے اَور چھاؤنی کے کُوچ کرنے کے لیٔے کام میں لانا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اپنے لِئے چاندی کے دو نرسِنگے بنوا۔ وہ دونوں گھڑ کر بنائے جائیں۔ تُو اُن کو جماعت کے بُلانے اور لشکروں کے کُوچ کے لِئے کام میں لانا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 “चाँदी के दो बिगुल घड़कर बनवा ले। उन्हें जमात को जमा करने और क़बीलों को रवाना करने के लिए इस्तेमाल कर।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ”چاندی کے دو بِگل گھڑ کر بنوا لے۔ اُنہیں جماعت کو جمع کرنے اور قبیلوں کو روانہ کرنے کے لئے استعمال کر۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 10:2
14 حوالہ جات  

مُقدّس روزہ کا اعلان کرو؛ اَور مُقدّس اِجتماع طلب کرو۔ رہنماؤں کو اَور مُلک کے تمام باشِندوں کو یَاہوِہ اَپنے خُدا کے گھر میں آنے کا فرمان سُناؤ، اَور یَاہوِہ سے فریاد کرو۔


باطِل قُربانیاں لانے سے باز آؤ! تمہارے بخُور سے مُجھے سخت نفرت ہے۔ نئے چاند، سَبت اَور عید کے اِجتماع اَور تمہاری ناشائستہ محفلیں مَیں برداشت نہیں کر سَکتا۔


نئے چاند کے موقع پر، اَور ہماری عید کے دِن جَب پُورا چاند ہو قَرنا بجاؤ؛


ہمارا ایک ہی خُداوؔند، ایک ہی ایمان اَور ایک ہی پاک غُسل ہے؛


نرسنگا اَپنے ہونٹوں سے لگا لو! چونکہ لوگوں نے میرا عہد توڑا اَور میری آئین کے خِلاف بغاوت کی اِس لیٔے ایک عُقاب یَاہوِہ کے گھر کے اُوپر ٹوٹ پڑا ہے۔


مُبارک ہیں وہ جنہوں نے آپ کی تحسین و آفرین کے نعرے بُلند کرنا سیکھا ہے، اَورجو اَے یَاہوِہ، آپ کی حُضُوری کے نُور میں چلتے ہیں۔


تمام لیوی جو موسیقار تھے یعنی آسفؔ، ہیمانؔ اَور یدُوتونؔ اَور اُن کے بیٹے اَور رشتہ دار نفیس کتانی کپڑے پہنے اَور ہاتھوں میں جھانجھ، سِتار اَور بربط لیٔے ہُوئے مذبح کے مشرق کی طرف کھڑے تھے اَور اُن کے ساتھ ایک سَو بیس کاہِنؔ تھے جو نرسنگے پھُونک رہے تھے۔


مگر جو نقدی بیت المُقدّس میں لائی جاتی تھی اُس سے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں اِستعمال ہونے والے چاندی کی چلمچیاں، گُلگیر، چھڑکاؤ کرنے والے پیالے، نرسنگے یا سونے یا چاندی کی کویٔی دیگر برتن یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں لائی گئی رقم سے نہیں بنوائے گئے۔


جماعت کو جمع کرنے کے لیٔے بھی نرسنگے پھُونکے جایٔیں لیکن اُن کی آوازوں کو زِیادہ طُول دیا جائے۔


”تُم خالص سونے کا ایک چراغدان بنانا۔ اُس کے پایٔے اَور ڈنڈی سَب گڑھ کر بنائے جایٔیں اَور اُس کے پیالے، کلیاں اَور پھُول سَب ایک ہی ٹکڑے کے بنے ہُوں۔


اَور سرپوش کے دونوں کونوں پر سونے سے گڑھے ہویٔے دو کروبیم بنانا۔


یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا،


”یہُودیؔہ میں مُنادی کرو اَور یروشلیمؔ میں یہ اعلان کرو، ’سارے مُلک میں نرسنگا پھُونکو،‘ بُلند آواز سے پُکارو، ’آؤ ہم جمع ہُوں! اَور مُستحکم شہروں میں پناہ لیں!‘


صِیّونؔ میں نرسنگا پھُونکو؛ میرے کوہِ مُقدّس پر خطرہ کی خبر سُناؤ۔ مُلک کے تمام باشِندے تھرتھرائیں، کیونکہ یَاہوِہ کا دِن آ رہاہے۔ وہ بالکُل قریب آ گیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات