گنتی 10:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ1 یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس1 اور خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस1 रब ने मूसा से कहा, باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن1 رب نے موسیٰ سے کہا، باب دیکھیں |
کاہِنؔ اَپنے فرائض کی ادائیگی کے لیٔے اَپنی اَپنی جگہ کھڑے تھے اَور لیوی بھی یَاہوِہ کی سِتائش کے لئے مُقرّر موسیقی کے اُن سازوں سامان کے ساتھ کھڑے تھے جنہیں داویؔد بادشاہ نے یَاہوِہ کی حَمد و سِتائش کے مقصد سے بنوایا تھا تاکہ وہ اُن موسیقی کے دھُن پر جَب اُنہُوں نے داویؔد کا یہ نغمہ شروع کیا جسے وہ جانتے تھے، ”اُن کی رحمت اَبدی ہے،“ اَور کاہِنؔ اُن کے آگے آگے نرسنگے پھُونکنے لگے تو تمام بنی اِسرائیلی جماعت کھڑی رہی۔
اُس نے نگاہ کی اَور دیکھا کہ وہاں پھاٹک پر اَپنے سُتون کے پاس بادشاہ کھڑا ہے اَور بادشاہ کے نزدیک اُمرا اَور نرسنگے بجانے والے مَوجُود ہیں اَور ساری مملکت کے لوگ خُوشی منا رہے ہیں اَور نرسنگے پھُونک رہے ہیں اَور گانے والے اَپنے سازوں کے ساتھ مدح سرائی کرنے والوں کی پیشوائی کر رہے ہیں۔ تَب عتلیاہؔ نے اَپنے کپڑے پھاڑے اَور چِلّاکر کہا، ”یہ غدّاری ہے غدّاری!“