Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 1:51 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

51 جَب کبھی مَسکن کے خیمہ کو کہیں اَور لے جانے کا وقت آئے تو لیوی اُسے گرائیں اَور جَب کبھی اُسے کھڑا کرنے کا موقع آئے تو لیوی ہی یہ کام کریں۔ اَور اگر کویٔی اَور شخص اُس کے قریب آ جائے تو وہ جان سے ماراجائے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

51 اور جب مسکن کو آگے روانہ کرنے کا وقت ہو تو لاویؔ اُسے اُتاریں اور جب مسکن کو لگانے کا وقت ہو تو لاویؔ اُسے کھڑا کریں اور اگر کوئی اجنبی شخص اُس کے نزدِیک آئے تو وہ جان سے مارا جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

51 रवाना होते वक़्त वही ख़ैमे को समेटें और रुकते वक़्त वही उसे लगाएँ। अगर कोई और उसके क़रीब आए तो उसे सज़ाए-मौत दी जाएगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

51 روانہ ہوتے وقت وہی خیمے کو سمیٹیں اور رُکتے وقت وہی اُسے لگائیں۔ اگر کوئی اَور اُس کے قریب آئے تو اُسے سزائے موت دی جائے گی۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 1:51
15 حوالہ جات  

مَوشہ اَور اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کو مُلاقات کے خیمہ کے مشرق کی جانِب جہاں سے آفتاب طُلوع ہوتاہے یعنی خیمہ اِجتماع کے سامنے خیمہ زن ہونا تھا۔ وہ بنی اِسرائیل کی خاطِر پاک مَقدِس کی حِفاظت کے ذمّہ دار تھے۔ اگر کویٔی اَور شخص پاک مَقدِس کے قریب جاتا تو وہ جان سے مار دیا جاتا تھا۔


اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹے ہی بطور کاہِنؔ کہانت کے لیٔے مُقرّر کئے جایٔیں۔ اگر کویٔی اَور شخص پاک مَقدِس کے قریب آئے تو وہ جان سے ماراجائے۔“


اُس نے صندُوق کو ہاتھ لگا کر غلطی کی تھی اِس لیٔے یَاہوِہ کا قہر عُزّاہ پر بھڑکا اَور وہ وہیں خُدا کے صندُوق کے پاس مَر گیا۔


لیکن خُدا نے بیت شِمِشؔ کے کچھ لوگوں کو سخت سزا دی اَور اُن میں سے ستّر کو مار ڈالا کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کے صندُوق کے اَندر جھانکا تھا۔ اَور وہاں کے لوگوں نے یَاہوِہ کی اُس بھاری سزا کے باعث بڑا ماتم کیا۔


آئندہ بنی اِسرائیل خیمہ اِجتماع کے نزدیک ہرگز نہ آئیں۔ کہیں اَیسا نہ ہو کہ گُناہ اُن کے سَر لگے اَور وہ مَر جایٔیں۔


جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کی مَعرفت حُکم دیا تھا یہ بنی اِسرائیل کو جتانے کے لیٔے تھا کہ اَہرونؔ کی نَسل کے علاوہ کویٔی غَیر شخص بخُور جَلانے کے لیٔے یَاہوِہ کے حُضُور نہ جائے تاکہ اَیسا نہ ہو کہ اُس کا اَنجام بھی قورحؔ اَور اُس کے فریق والوں کی طرح ہو۔


دُوسرے سال کے دُوسرے ماہ کے بیسویں دِن وہ بادل شہادت کے مَسکن پر سے اُٹھ گیا۔


اگر کویٔی یَاہوِہ کے مَسکن کے قریب بھی جاتا ہے تو مارا جاتا ہے۔ تو کیا ہم سَب کے سَب مَر جایٔیں گے؟“


وہ تُمہیں جَوابدہ ہوں گے اَور وہ خیمہ کی ساری خدمت اَنجام دیں لیکن وہ پاک مَقدِس کے سازوسامان یا مذبح کے نزدیک نہ جایٔیں۔ کہیں اَیسا نہ ہو کہ وہ اَور تُم دونوں مارے جاؤ۔


لیکن مذبح سے تعلّق رکھنے والی ہر چیز کی اَور پردہ کے اَندر کی کہانت کی خدمات صِرف تُم اَور تمہارے بیٹے ہی اَنجام دیں۔ کہانت کی خدمت کا شرف میں تُمہیں بخشتا ہُوں۔ اگر کویٔی اَور پاک مَقدِس کے قریب آ جائے تو وہ جان سے مار ڈالا جائے۔“


اَور جِس شخص کو میں چُنوں گا اُس کے عصا میں سے کونپلیں پھوٹ نکلیں گی اَور مَیں بنی اِسرائیل کے تمہارے خِلاف مُتواتر بُڑبُڑانے سے چھُٹکارا پاؤں گا۔“


وہ تمہارے ساتھ مِل کر خیمہ اِجتماع کی حِفاظت کے ذمّہ دار ہوں گے جِس میں خیمہ کے سَب کام شامل ہیں۔ اَور جہاں تُم ہو وہاں کویٔی دُوسرا نہ آنے پایٔے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات