Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 1:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اَور ہر قبیلہ سے ایک آدمی جو اَپنے خاندان کا سردار ہو تمہاری مدد کرے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اور ہر قبِیلہ سے ایک ایک آدمی جو اپنے آبائی خاندان کا سردار ہے تُمہارے ساتھ ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 इसमें हर क़बीले के एक ख़ानदान का सरपरस्त तुम्हारी मदद करे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 اِس میں ہر قبیلے کے ایک خاندان کا سرپرست تمہاری مدد کرے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 1:4
19 حوالہ جات  

جماعت میں سے اِن آدمیوں کا جو اَپنے قبیلوں کے سردار تھے تقرّر کیا گیا۔ وہ اِسرائیل کی برادریوں کے سربراہ تھے۔


مَوشہ نے تمام بنی اِسرائیل میں سے لائق اِنسان چُن کر اُنہیں ہزار ہزار، سَو سَو، پچاس پچاس اَور دس دس لوگوں پر بطور حاکم مامُور کر دیا۔


اَور بنی اِسرائیل کے ہر قبیلہ کا ایک ایک نُمائندہ لے کر، اِس حِساب سے دس اُمرا اُس کے ساتھ روانہ کئے جو بنی اِسرائیل کے آبائی برادریوں کے سردار تھے۔


چنانچہ مَیں نے تمہارے قبیلوں کے نامور لوگوں کو جو دانشمند اَور قابل اِحترام تھے، لیا اَور اُنہیں ہزار ہزار، سَو سَو، پچاس پچاس اَور دس دس لوگوں پر بطور حاکم مامُور کر دیا۔


اُس اِسرائیلی مَرد کا نام جو اُس مِدیانی عورت کے ساتھ مارا گیا وہ زِمریؔ تھا جو شمعُونؔ کے خاندان کا سردار سالوؔ کا بیٹا تھا۔


یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا: ”اِن لوگوں کے سَب سربراہوں اَور سرغنوں کو لے کر قتل کر اَور اُنہیں یَاہوِہ کے حُضُور دِن کی رَوشنی میں ٹانگ دینا تاکہ یَاہوِہ کا قہرِ شدید بنی اِسرائیل پر سے ٹل جائے۔“


لیوی کے عصا پر اَہرونؔ کا نام لِکھنا کیونکہ ہر آبائی قبیلہ کے سردار کے لیٔے ایک عصا ہوگا


تُم اُن لوگوں میں سے حق پرست اِنسان چُن لو اَیسا اِنسان جو خُدا سے ڈرنے والا اَور مُعتبر ہُوں اَور رشوت کے دُشمن ہُوں اَور اُنہیں ہزار ہزار سَو سَو پچاس پچاس اَور دس دس افراد پر بطور حاکم مُقرّر کر دو


مَوشہ نے اِسرائیل کے قبیلوں کے سربراہوں سے کہا: ”یَاہوِہ نے یہ حُکم دیا ہے:


اِس کے بعد بادشاہ شُلومونؔ نے صِیّونؔ سے یعنی داویؔد کے شہر سے یَاہوِہ کے عہد کے صندُوق کو لانے کے لیٔے بنی اِسرائیل کے سَب بُزرگوں اَور قبیلوں کے سَب سردار اَور بنی اِسرائیل کے آبائی خاندانوں کے سربراہوں کو یروشلیمؔ میں اَپنے پاس جمع کیا۔


مَوشہ اَور اَہرونؔ اَور بنی اِسرائیل کے بَارہ سرداروں نے جِس میں سے ہر ایک اَپنے اَپنے خاندان کا سردار تھا جِن مَردوں کو گِنا وہ یہی تھے۔


چنانچہ مَوشہ اَور اَہرونؔ اَور جماعت کے سرداروں نے قُہاتیوں کو اُن کے گھرانوں اَور آبائی خاندانوں کے مُطابق شُمار کیا۔


تَب اِسرائیل کے سردار جو شُمار کئے ہوؤں کے اُوپر مُقرّر کئے ہویٔے اَپنے اَپنے خاندانوں کے سربراہ اَور قبیلوں کے نِگراں تھے نذرانے لے آئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات