شان و شوکت میں وہ گویا پہلوٹھے بَیل کی مانند ہے؛ اُس کے سینگ جنگلی سانڈ کی مانند ہیں۔ اِن ہی سے وہ دُور دراز قوموں کو، زمین کی اِنتہا تک زخمی کر ڈالے گا۔ اِفرائیمؔ کے لاکھوں لاکھ لشکر؛ اَور منشّہ کے ہزاروں ہزار لشکر اَیسے ہیں۔“
”اَور تمہارے دو بیٹے جو تُمہیں مِصر میں میرے یہاں آنے سے پہلے پیدا ہویٔے میرے ہی شُمار کئے جایٔیں گے۔ جِس طرح رُوبِنؔ اَور شمعُونؔ میرے ہیں اُسی طرح اِفرائیمؔ اَور منشّہ بھی میرے ہی ہوں گے۔
یُوسیفؔ کی اَولاد: یعنی اِفرائیمؔ کی نَسل سے: بیس سال یا اُس سے زِیادہ عمر کے سبھی مَردوں کے نام جو فَوج میں خدمت کرنے کے قابل تھے اَپنی اَپنی برادری اَور خاندان کے مُطابق یکے بعد دیگرے درج کئے گیٔے۔
منشّہ کی نَسل سے: بیس سال یا اُس سے زِیادہ عمر کے سبھی مَردوں کے نام جو فَوج میں خدمت کرنے کے قابل تھے اَپنی اَپنی برادری اَور خاندان کے مُطابق یکے بعد دیگرے درج کئے گیٔے۔
لیکن اُن کے باپ راضی نہ ہُوئے اَور کہنے لگے، ”اَے میرے بیٹے میں بخُوبی جانتا ہُوں، وہ بھی ایک بڑی قوم بنے گا اَور وہ بھی برتر ہوگا۔ البتّہ اُس کا چھوٹا بھایٔی اُس سے بھی بڑا ہوگا اَور اُس کی نَسل سے بہت سِی قومیں پیدا ہُوں گی۔“