Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحمیاہ 9:35 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

35 اُس وقت بھی جَب وہ اَپنی مملکت کی وسیع اَور زرخیز زمین میں جو آپ نے اُنہیں عطا کی تھیں آپ کے بڑے اِحسَان سے لُطف اَندوز ہو رہے تھے اُنہُوں نے آپ کی عبادت نہ کی اَور اَپنی بُری روِشوں سے باز نہ آئے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

35 کیونکہ اُنہوں نے اپنی مُملکت میں اور تیرے بڑے اِحسان کے وقت جو تُو نے اُن پر کِیا اور اِس وسِیع اور زرخیز مُلک میں جو تُو نے اُن کے حوالہ کر دِیا تیری عِبادت نہ کی اور نہ وہ اپنی بدکارِیوں سے باز آئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

35 तूने उन्हें उनकी अपनी बादशाही, कसरत की अच्छी चीज़ों और एक वसी और ज़रख़ेज़ मुल्क से नवाज़ा था। तो भी वह तेरी ख़िदमत करने के लिए तैयार न थे और अपनी ग़लत राहों से बाज़ न आए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

35 تُو نے اُنہیں اُن کی اپنی بادشاہی، کثرت کی اچھی چیزوں اور ایک وسیع اور زرخیز ملک سے نوازا تھا۔ توبھی وہ تیری خدمت کرنے کے لئے تیار نہ تھے اور اپنی غلط راہوں سے باز نہ آئے۔

باب دیکھیں کاپی




نحمیاہ 9:35
11 حوالہ جات  

کیونکہ تُم نے خُوشحالی کے ایّام میں یَاہوِہ اَپنے خُدا کی خُوشی اَور شادمانی کے ساتھ خدمت نہ کی،


اَور جَب لوگ پُوچھیں، ’یَاہوِہ ہمارے خُدا نے ہمارے ساتھ یہ سَب کیوں کیا؟‘ تَب تُم اُنہیں بتانا، ’چونکہ ہم نے اَپنے خُدا کو ترک کر دیا تھا اَور اَپنے مُلک میں غَیر معبُودوں کی خدمت کی تھی؛ اِس لیٔے اَب ہم اِس مُلک میں جو ہمارا نہیں ہے، اَب ہمیں پردیسیوں کی خدمت پردیسی مُلک میں کرنی پڑےگی۔‘


اُنہُوں نے فصیلدار شہروں اَور زرخیز زمین کو فتح کر لیا اَور وہ ہر قِسم کی اَچھّی چیزوں سے بھرے ہُوئے گھروں، پہلے سے کھودے ہُوئے کُوؤں، انگوری باغات، زَیتُون کے باغوں اَور بہت سے پھلدار درختوں کے مالک بَن گیٔے۔ پھر اُنہُوں نے سیر ہوکر کھایا اَور موٹے تازہ ہو گئے۔ اَور اُنہُوں نے آپ کے بڑے اِحسَان کے باعث خُوب مزے اُڑائے۔


اَور جَب اُن پر کیٔی آفتیں اَور مُصیبتیں آ پڑیں گی، تَب یہ نغمہ اُن کے خِلاف گواہی دے گا کیونکہ یہ نغمہ اُن کی نَسل بھلا نہ پایٔے گی۔ کیونکہ اُس مُلک میں اُنہیں پہُنچانے سے پہلے ہی، جسے دینے کا وعدہ مَیں نے قَسم کھا کر اُن سے کیا تھا، مُجھے تو یہ مَعلُوم ہے کہ اُن کا کیا اِرادہ ہے۔“


ہمارے بادشاہوں، ہمارے سرداروں، ہمارے کاہِنوں اَور ہمارے آباؤاَجداد نے آپ کی تورہ کی پیروی نہ کی۔ اُنہُوں نے آپ کے اَحکام اَور آپ کی رسموں کی کویٔی پروا نہ کی۔


میں یَاہوِہ کی شفقت کا ذِکر کروں گا، خصوصاً اُن کاموں کا جِن کی خاطِر اُس کی سِتائش کی جائے، اَور اُن تمام باتوں کے لیٔے جو یَاہوِہ نے ہمارے لیٔے کیں ہاں اُن تمام مہربانیوں کا جو اُس نے اَپنی خاص رحمت اَور فراواں شفقت سے اِسرائیل کے گھرانے پر ظاہر کیں۔


اِس لیٔے تُم بھُوکے اَور پیاسے اَور عُریانی اَور غربت کی حالت میں، اَپنے دُشمنوں کی خدمت کروگے جنہیں یَاہوِہ تمہارے خِلاف بھیجیں گے اَور وہ تمہاری گردن پر لوہے کا جُوا رکھّے رہیں گے، جَب تک تُمہیں نِیست و نابود نہ کر دیں۔


پھر بھی اُس نے اَپنی شرارت سے میرے اَحکام اَور آئین کے خِلاف اَپنے اطراف کی قوموں اَور مُلکوں سے بھی زِیادہ سرکشی کی۔ اُس نے میرے اَحکام ترک کر دئیے اَور میرے آئین کی پیروی نہ کی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات