Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحمیاہ 9:33 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

33 جو کچھ بھی ہم پر گزری ہے اُس سَب میں آپ صادق رہے کیونکہ آپ صداقت سے پیش آئے مگر ہم نے بدی کی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

33 تَو بھی جو کُچھ ہم پر آیا ہے اُس سب میں تُو عادِل ہے کیونکہ تُو سچّائی سے پیش آیا پر ہم نے شرارت کی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

33 हक़ीक़त तो यह है कि जो भी मुसीबत हम पर आई है उसमें तू रास्त साबित हुआ है। तू वफ़ादार रहा है, गो हम क़ुसूरवार ठहरे हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

33 حقیقت تو یہ ہے کہ جو بھی مصیبت ہم پر آئی ہے اُس میں تُو راست ثابت ہوا ہے۔ تُو وفادار رہا ہے، گو ہم قصوروار ٹھہرے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




نحمیاہ 9:33
16 حوالہ جات  

ہم نے اَپنے آباؤاَجداد کی طرح گُناہ کیا ہے؛ ہم نے جُرم کیا ہے، ہمارے طرز عَمل میں بدی تھی۔


آپ یہ ہرگز نہ ہونے دیں گے، راستبازوں کو بدکاروں کے ساتھ مار دیا جائے اَور راستبازوں اَور بدکاروں دونوں کے ساتھ یکساں سلُوک کیا جائے۔ آپ اَیسا ہرگز نہ ہونے دیں گے! کیا ساری دُنیا کا مُنصِف اِنصاف سے کام نہ لے گا؟“


یَاہوِہ صادق ہیں، پھر بھی مَیں نے اُن کے حُکم سے سرکشی کی۔ اَے تمام لوگو، سُنو؛ اَور میری اَذیّت پر نظر کرو۔ میری کنواریاں اَور نوجوان جَلاوطن ہو چُکے ہیں۔


اَے یَاہوِہ، جَب بھی مَیں آپ کے حُضُور کویٔی مُقدّمہ لاتا ہُوں تو، ہمیشہ آپ کو صادق پاتا ہُوں۔ پھر بھی مَیں آپ کے اِنصاف کی بابت آپ سے بحث کرنا چاہتا ہُوں، بدکار اَپنی روِش میں کیوں ترقّی پاتاہے؟ اَور کیا وجہ ہے کہ تمام بےایمان لوگ عیش و آرام سے رہتے ہیں؟


یَاہوِہ اَپنی سَب راہوں میں صادق ہیں اَور اَپنے تمام کاموں میں رحیم ہیں۔


اَے یَاہوِہ، آپ راستباز ہیں، اَور آپ کے آئین بھی برحق ہیں۔


خُدا کو کویٔی ضروُرت نہیں کہ وہ اِنسان کو اَپنی عدالت میں بُلائیں، اَور اُس سے جرح کریں۔


پھر وہ لوگوں کے پاس آکر کہتاہے، ’مَیں نے گُناہ کیا اَور حق کو بدل دیا، لیکن میرا وہ اَنجام نہ ہُوا جِس کا میں مُستحق تھا۔


لیکن اَے یَاہوِہ، اِسرائیل کے خُدا! آپ بڑے راستباز ہیں! آپ نے ہمیں آج تک باقی رہنے دیا۔ ہم اَپنے جرائم کے ساتھ یہاں آپ کے سامنے حاضِر ہیں حالانکہ اُن کے باعث ہم میں سے ایک بھی آپ کی بارگاہ میں کھڑا نہیں رہ سَکتا۔“


ہمارے بادشاہوں، ہمارے سرداروں، ہمارے کاہِنوں اَور ہمارے آباؤاَجداد نے آپ کی تورہ کی پیروی نہ کی۔ اُنہُوں نے آپ کے اَحکام اَور آپ کی رسموں کی کویٔی پروا نہ کی۔


اُس بدی کے باعث جو اُنہُوں نے مُجھے غضبناک کرنے کو کی تھی، اُنہُوں نے اَیسے غَیر معبُودوں کے واسطے بخُور جَلا کر اَور اُن کی عبادت کرکے میرا غُصّہ بھڑکایا، جنہیں نہ تو وہ، نہ تُم اَور نہ اُن کے آباؤاَجداد ہی جانتے تھے۔


لہٰذا مَوشہ واپس یَاہوِہ کے پاس جا کر کہنے لگے، ”افسوس اِن لوگوں نے کتنا بڑا گُناہ کیا کہ اَپنے لیٔے سونے کا معبُود بنا لیا۔


آپ نے اُس کا دِل اَپنے حُضُور وفادار پایا اَور کنعانیوں، حِتّیوں، امُوریوں، پَرزّیوں، یبُوسیوں اَور گِرگاشیوں کا مُلک اُس کی نَسل کو دینے کا عہد باندھا۔ آپ نے اَپنا وعدہ پُورا کیا کیونکہ آپ صادق ہیں۔


اَور تُم جان لوگے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں کیونکہ تُم نے میرے آئین کی پیروی نہ کی، نہ میری شَریعت پر عَمل کیا بَلکہ تُم اُن قوموں کے اَحکام پر چلے جو تمہارے اِردگرد ہیں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات