Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحمیاہ 9:24 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 اُن کی اَولاد نے جا کر اُس مُلک پر قبضہ کر لیا۔ آپ نے اُن کے آگے کنعانیوں کو جو وہاں رہتے تھے مغلُوب کر دیا۔ آپ نے کنعانیوں کو اُن کے بادشاہوں اَور مُلک کے لوگوں سمیت اُن کے قابُو میں کر دیا تاکہ اُن کے ساتھ جَیسا چاہیں سلُوک کریں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

24 سو اُن کی اَولاد نے آ کر اِس مُلک پر قبضہ کِیا اور تُو نے اُن کے آگے اِس مُلک کے باشِندوں یعنی کنعانیوں کو مغلُوب کِیا اور اُن کو اُن کے بادشاہوں اور اِس مُلک کے لوگوں سمیت اُن کے ہاتھ میں کر دِیا کہ جَیسا چاہیں وَیسا اُن سے کریں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 वह मुल्क में दाख़िल होकर उसके मालिक बन गए। तूने कनान के बाशिंदों को उनके आगे आगे ज़ेर कर दिया। मुल्क के बादशाह और क़ौमें उनके क़ब्ज़े में आ गईं, और वह अपनी मरज़ी के मुताबिक़ उनसे निपट सके।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 وہ ملک میں داخل ہو کر اُس کے مالک بن گئے۔ تُو نے کنعان کے باشندوں کو اُن کے آگے آگے زیر کر دیا۔ ملک کے بادشاہ اور قومیں اُن کے قبضے میں آ گئیں، اور وہ اپنی مرضی کے مطابق اُن سے نپٹ سکے۔

باب دیکھیں کاپی




نحمیاہ 9:24
13 حوالہ جات  

چنانچہ یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کو وہ سارا مُلک دے دیا جسے اُس نے اُن کے آباؤاَجداد کو دینے کی قَسم کھائی تھی اَور وہ اُس پر قابض ہوکر اُس میں بس گیٔے۔


بنی اِسرائیل کی ساری جماعت شیلوہؔ میں جمع ہُوئی اَور وہاں خیمہ اِجتماع کھڑا کیا۔ وہ مُلک اُن کے قبضہ میں آ چُکاتھا۔


لہٰذا جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا اُس کے مُطابق یہوشُعؔ نے تمام مُلک فتح کرکے اُسے اِسرائیلیوں کو اُن کے قبیلوں کے لحاظ سے مِیراث میں دے دیا اَور مُلک کو جنگ سے فراغت مِلی۔


اَور ہوش میں آئیں اَور شیطان کے پھندے اَور قَید سے چھُوٹ جایٔیں تاکہ شیطان کی نہیں بَلکہ خُدا کی مرضی پُوری کرنے کے لیٔے تابع ہو جایٔیں۔


اُس نے اُنہیں حُکم دیا، ”کیا یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے ساتھ نہیں ہیں؟ اَور کیا اُنہُوں نے تُمہیں چاروں طرف سے آرام نہیں دیا ہے؟ کیونکہ یَاہوِہ نے اِس مُلک کے اصلی باشِندوں کو میرے ہاتھ میں کر دیا ہے اَور مُلک یَاہوِہ اَور اُن کے لوگوں کا محکُوم ہے۔


جتنے اَچھّے وعدے یَاہوِہ نے اِسرائیل کے گھرانے سے کئے تھے اُن میں سے ایک بھی نہ چھوٹا۔ ہر وعدہ پُورا ہُوا۔


البتّہ تمہارے بال بچّوں کو جِن کے متعلّق تُم نے کہاتھا کہ وہ اِغوا کر لیٔے جایٔیں گے میں وہاں لے آؤں گا تاکہ وہ اُس مُلک کی قدر پہچانیں جسے تُم نے ٹھکرا دیا۔


اُس دِن یَاہوِہ نے کنعانی بادشاہ یابینؔ کو بنی اِسرائیل کے سامنے مغلُوب کیا۔


اِس طرح یہوشُعؔ نے کوہستانی مُلک، جُنوبی خِطّہ، مغربی پہاڑیوں کے دامن اَور نشیب کے مُلک سمیت اُس پُورے علاقہ کو اُن کے سَب بادشاہوں سمیت تسخیر کر لیا۔ اُنہُوں نے کسی کو زندہ نہ چھوڑا۔ اَور یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا کے حُکم کے مُطابق ہر جاندار کو بالکُل نِیست و نابود کر دیا۔


عِگلونؔ کا ایک بادشاہ۔ گِزرؔ کا ایک بادشاہ


اَور تِرضاؔہ کا ایک بادشاہ۔ یہ کُل اِکتیس بادشاہ تھے۔‏


یہُودیوں نے اَپنے سارے دُشمنوں کو تلوار کا نِشانہ بنایا اَور اُنہیں ہلاک کرکے تباہ و برباد کر دیا اَور اَپنے نفرت کرنے والوں کے ساتھ جیسا چاہا سو کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات