Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحمیاہ 9:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اَور آپ نے اُن کے آگے سمُندر کو دو حِصّے کر دیا جِس کے باعث وہ اُس میں خشک زمین پر سے گزر گئے۔ لیکن آپ نے اُن کا تعاقب کرنے والوں کو پتّھر کی طرح سمُندر کی گہرائیوں میں پھینک دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 اور تُو نے اُن کے آگے سمُندر کو دو حِصّے کِیا اَیسا کہ وہ سمُندر کے بِیچ سُوکھی زمِین پر ہو کر چلے اور تُو نے اُن کا پِیچھا کرنے والوں کو گہراؤ میں ڈالا جَیسا پتّھر سمُندر میں پھینکا جاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 क़ौम के देखते देखते तूने समुंदर को दो हिस्सों में तक़सीम कर दिया, और वह ख़ुश्क ज़मीन पर चलकर उसमें से गुज़र सके। लेकिन उनका ताक़्क़ुब करनेवालों को तूने मुतलातिम पानी में फेंक दिया, और वह पत्थरों की तरह समुंदर की गहराइयों में डूब गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 قوم کے دیکھتے دیکھتے تُو نے سمندر کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا، اور وہ خشک زمین پر چل کر اُس میں سے گزر سکے۔ لیکن اُن کا تعاقب کرنے والوں کو تُو نے متلاطم پانی میں پھینک دیا، اور وہ پتھروں کی طرح سمندر کی گہرائیوں میں ڈوب گئے۔

باب دیکھیں کاپی




نحمیاہ 9:11
16 حوالہ جات  

اُنہُوں نے سمُندر کے دو حِصّے کئے اَور اُنہیں پار اُتارا؛ اَور پانی کو دیوار کی مانند کھڑا کر دیا۔


ایمان ہی سے بنی اِسرائیلؔ بحرِقُلزمؔ سے اِس طرح گزر گیٔے جَیسا کہ خُشک زمین ہو۔ لیکن جَب مِصریوں نے اُسے پار کرنے کی کوشش کی تو ڈُوب گیٔے۔


اُنہُوں نے سمُندر کو خشک زمین میں بدل دیا، اَور وہ دریا میں سے پیدل گزر گئے۔ آؤ ہم اُن میں خُوشی منائیں۔


پھر ایک اَور فرشتہ نے بڑی چکّی کے پاٹ کی مانند ایک پتّھر اُٹھایا اَور یہ کہہ کر اُسے سمُندر میں پھینک دیا، ”بابیل کا عظیم شہر بھی اِسی طرح زور سے گرایا جائے گا، اَور پھر اُس کا کبھی پتا نہ چلے گا۔“


اَے میرے بھائیو اَور بہنوں! میں نہیں چاہتا کہ تُم ہمارے آباؤاَجداد کی حالت کو بھُول جاؤ کہ وہ کِس طرح بادل کے نیچے محفوظ رہے اَور بحرِقُلزمؔ پار کرکے بچ نکلے۔


یَاہوِہ تمہاری طرف سے جنگ لڑیں گے۔ بس خاموش رہو اَور اِنتظار کرو۔“


اَور اُن کے رتھوں کے پہیّے پھنسا ڈالے۔ لہٰذا اُن کا چلانا مُشکل ہو گیا۔ اَور مِصری کہنے لگے، ”آؤ ہم اِسرائیلیوں کے مُقابلہ سے ہٹ جایٔیں کیونکہ اُن کی طرف سے یَاہوِہ مِصر سے جنگ لڑ رہے ہیں۔“


لیکن بنی اِسرائیل سمُندر میں سے خشک زمین پر چل کر نکل گیٔے اَور پانی دیوار کی طرح اُن کے داہنے اَور بائیں ہاتھ کھڑا رہا۔


آپ نے مِصر میں نِشانات اَور عجائبات دِکھائے جنہیں آپ نے بنی اِسرائیل اَور باقی نَوع بشر کے درمیان آج تک جاری رکھے ہُوئے ہیں اَور آپ نے اَپنے لیٔے اَیسا جلالی نام قائِم کیا ہے جو آج تک برقرار ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات