Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحمیاہ 8:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اَور یہوشُعؔ، بانیؔ، شیرِبیاہؔ، یامِنؔ، عقُّوبؔ، شبّتائی، ہُودیاہؔ، معسیاہؔ قِلیطاؔ، عزریاہؔ، یُوزبادؔ، حاننؔ، پِلائییاہؔ اَور لیوی لوگوں کو تورہ سمجھاتے گیٔے اَور اُس دَوران لوگ اَپنی اَپنی جگہ کھڑے رہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اور یشُوع اور بانی اور سرِبیاؔہ اور یامِن اور عقُّوؔب اور سبّتی اور ہُودیاؔہ اور معسیاؔہ اور قلِیطا اور عزریاؔہ اور یُوزؔبد اور حنان اور فِلایاؔہ اور لاوی لوگوں کو شرِیعت سمجھاتے گئے اور لوگ اپنی اپنی جگہ پر کھڑے رہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 कुछ लावी हाज़िर थे जिन्होंने लोगों के लिए शरीअत की तशरीह की। उनके नाम यशुअ, बानी, सरिबियाह, यमीन, अक़्क़ूब, सब्बती, हूदियाह, मासियाह, क़लीता, अज़रियाह, यूज़बद, हनान और फ़िलायाह थे। हाज़िरीन अब तक खड़े थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 کچھ لاوی حاضر تھے جنہوں نے لوگوں کے لئے شریعت کی تشریح کی۔ اُن کے نام یشوع، بانی، سربیاہ، یمین، عقّوب، سبّتی، ہودیاہ، معسیاہ، قلیطا، عزریاہ، یوزبد، حنان اور فِلایاہ تھے۔ حاضرین اب تک کھڑے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




نحمیاہ 8:7
27 حوالہ جات  

بنی لیوی کی سِیڑھیوں پر یہوشُعؔ، بانیؔ، قدمی ایل، شِبنیاہؔ، بُنّی، شیرِبیاہؔ، بانیؔ اَور قینانی کھڑے تھے۔ اُنہُوں نے بُلند آواز سے یَاہوِہ اَپنے خُدا کو پُکارا۔


اَور تُم بنی اِسرائیل کو اُن تمام قوانین کی جو یَاہوِہ نے مَوشہ کی مَعرفت دئیے ہیں تعلیم دینا۔“


اُن سے آگے بِنیامین اَور حشُوبؔ نے اَپنے گھروں کے سامنے کے حِصّہ کی مرمّت کی اَور اُن سے آگے عزریاہؔ بِن معسیاہؔ بِن عننیاہؔ نے اَپنے گھر کے ساتھ کے حِصّہ کی مرمّت کی۔


کیونکہ لازِم ہے کہ کاہِنؔ کے لب تعلیم کو محفوظ رکھیں اَور اُس کے مُنہ سے لوگ ہدایت حاصل کریں، کیونکہ وہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا پیغمبر ہے۔


اَور عزریاہؔ، عزراؔ، مِشُلّامؔ،


دربانوں میں سے: عقُّوبؔ اَور طلمُونؔ اَور اُن کے بھایٔی جو پھاٹکوں پر 172 آدمی پہرا دیتے تھے۔


شبّتائی اَور یُوزبادؔ لیویوں کے اُمرا میں سے جو خُدا کے گھر کے باہر کام پر مُقرّر تھے؛


ہُودیاہؔ، حاشُومؔ، بضَیؔ،


سِرایاہؔ، عزریاہؔ، یرمیاہؔ،


شَریعت کا مُعلّم عزراؔ ایک بُلند چوبی مِنبر پرجو اُس موقع کے لیٔے بنایا گیا تھا کھڑا ہو گیا۔ اُس کے ساتھ داہنی طرف متّتیاہؔ، شِمعؔ، عنایاہؔ، اورِیّاہؔ، خِلقیاہؔ اَور معسیاہؔ کھڑے ہُوئے۔ اَور بائیں طرف پِدائیاہؔ، میشاایلؔ، ملکیاہؔ، حاشُومؔ، حشبدّانہؔ، زکریاؔہ اَور مِشُلّامؔ تھے۔


اُس سے آگے مِصفاہؔ کے سردار عزرؔ بِن یہوشُعؔ نے ایک دُوسرے حِصّہ کی جو اسلحہ خانہ کے سامنے چڑھائی کے مقابل موڑ کے نزدیک ہے مرمّت کی۔


اُس کے بعد رِحُومؔ بِن بانیؔ کے ماتحت لیویوں نے مرمّت کی۔ اُس کے علاوہ قعیلہؔ کے آدھے حلقہ کے سردار حشبیاہؔ نے اَپنے حِصّہ کی مرمّت کی۔


چونکہ ہمارے خُدا کا مہربان ہاتھ ہم پر تھا اِس لیٔے وہ محلیؔ بِن لیوی بِن اِسرائیل کی اَولاد میں سے ایک ہوشیار شخص شیرِبیاہؔ کو اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں یعنی اٹھّارہ آدمیوں کو؛


حِزقیاہؔ نے اُن تمام لیویوں کو شاباشی دی اَور اُن کی حوصلہ اَفزائی کی جنہوں نے یَاہوِہ کی عبادت کرتے وقت ذی فہم کا مظاہرہ کیا۔ تَب وہ مُقرّرہ سات دِن تک فسح کھاتے رہے اَور سلامتی کی نذروں کے ذبیحوں کو گذرانتے اَور اَپنے آباؤاَجداد کے خُدا کے سامنے اَپنے گُناہوں کا اقرار کرتے رہے۔


وہ یعقوب کو آپ کا اَحکام اَور اِسرائیل کو آپ کے آئین سِکھاتے ہیں۔ وہ آپ کے حُضُور بخُور اَور مذبح پر مُکمّل آتِشی قُربانی پیش کرتا ہے۔


اَور بادشاہ نے اُن تمام لیویوں کو جو تمام بنی اِسرائیل کو تعلیم دینے کے لئے مُقرّر اَور مخصُوص کئےگئے تھے یہ حُکم دیا: ”پاک صندُوق کو اُس بیت المُقدّس میں رکھ دو جسے شاہِ اِسرائیل شُلومونؔ بِن داویؔد نے تعمیر کروایا تھا۔ آئندہ تُمہیں اِسے اَپنے کندھوں پر اُٹھاکر اِدھر اُدھر لے جانے کی ضروُرت نہ ہوگی۔ اَب تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا اَور اُن کی اُمّت بنی اِسرائیل کی خدمت میں لگ جاؤ۔


عزراؔ نے یَاہوِہ خُدائے عظیم کی تمجید کی اَور تمام لوگوں نے ہاتھ کھڑے اُٹھاکر، ”جَواب میں آمین آمین بولا!“ پھر اُنہُوں نے مُنہ کے بَل زمین پر جھُک کر یَاہوِہ کو سَجدہ کیا۔


پہلے اُنہُوں نے خُدا کی کِتاب تورہ میں سے صَاف صَاف پڑھا، پھر اُس کی تشریح کرکے اُس کے معنی بتائے تاکہ جو کچھ پڑھا جا رہاتھا لوگ اُسے سمجھ سکیں۔


تَب لوگ کھانے پینے اَور کھانے کا کچھ حِصّہ بھیجنے اَور خُوشی سے جَشن منانے کے لیٔے چلے گیٔے کیونکہ اَب اُنہُوں نے اُن باتوں کو جو اُنہیں سُنایٔی گئی تھیں، سمجھ لیا تھا۔


جَب بنی اِسرائیل کی ساری جماعت وہاں کھڑی تھی تو بادشاہ نے اُن کی طرف مُخاطِب ہوکر اُنہیں برکت دی۔


وہ جہاں بھی تھے وہیں کھڑے رہے اَور اُنہُوں نے دِن کا ایک چوتھائی حِصّہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کی کِتاب تورہ کی تِلاوت کرنے میں اَور ایک چوتھائی حِصّہ گُناہوں کا اقرار کرنے اَور اَپنے یَاہوِہ خُدا کو سَجدہ کرنے میں گزارا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات