Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحمیاہ 8:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 عزراؔ نے یَاہوِہ خُدائے عظیم کی تمجید کی اَور تمام لوگوں نے ہاتھ کھڑے اُٹھاکر، ”جَواب میں آمین آمین بولا!“ پھر اُنہُوں نے مُنہ کے بَل زمین پر جھُک کر یَاہوِہ کو سَجدہ کیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 اور عزرا نے خُداوند خُدایِ عظِیم کو مُبارک کہا اور سب لوگوں نے اپنے ہاتھ اُٹھا کر جواب دِیا۔ آمِین۔ آمِین۔ اور اُنہوں نے اَوندھے مُنہ زمِین تک جُھک کر خُداوند کو سِجدہ کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 अज़रा ने रब अज़ीम ख़ुदा की सताइश की, और सबने अपने हाथ उठाकर जवाब में कहा, “आमीन, आमीन।” फिर उन्होंने झुककर रब को सिजदा किया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 عزرا نے رب عظیم خدا کی ستائش کی، اور سب نے اپنے ہاتھ اُٹھا کر جواب میں کہا، ”آمین، آمین۔“ پھر اُنہوں نے جھک کر رب کو سجدہ کیا۔

باب دیکھیں کاپی




نحمیاہ 8:6
30 حوالہ جات  

پس میں چاہتا ہُوں کہ ہر جماعتوں کے مُومِن مَرد بغیر غُصّہ اَور تکرار کے، مُقدّس ہاتھوں کو اُٹھاکر دعا کیا کریں۔


آؤ ہم اَپنے دِل اَور اَپنے ہاتھ خُدا کی طرف اُوپر اُٹھائیں جو آسمان پر ہے اَور کہیں:


تَب اُنہُوں نے یقین کیا اَور جَب اُنہُوں نے سُنا کہ یَاہوِہ کو اِسرائیلیوں کا خیال ہے اَور یَاہوِہ نے اُن کی تکالیف دیکھی ہیں تو اُنہُوں نے سَر جھُکا کر سَجدہ کیا۔


یہوشافاطؔ یہ سُن کر زمین پر سَجدہ میں چلا گیا اَور یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے تمام لوگوں نے یَاہوِہ کے آگے گِر کر اُنہیں سَجدہ کیا۔


اَور اُن تمام فرشتوں نے جو اُس تختِ الٰہی کے اَور اُن بُزرگوں اَور چاروں جانداروں کے گِرداگِرد کھڑے تھے، تخت کے سامنے مُنہ کے بَل سَجدہ میں گِر پڑے اَور خُدا کو سَجدہ کرکے،


پاک مَقدِس میں اَپنے ہاتھ اُوپر اُٹھاکر یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔


پھر مَیں نے اَپنی چادر کے شکنوں کو بھی جھاڑا اَور کہا، ”خُدا بھی اِسی طرح اُس آدمی کے گھر اَور مال و متاع کو جھاڑ دے جو اَپنے وعدہ پر قائِم نہ رہے۔ اَیسا آدمی اِسی طرح جھاڑا اَور نکال پھینکا جائے۔“ اِس پر ساری جماعت نے کہا، ”آمین،“ اَور یَاہوِہ کی تمجید کی۔ اَور لوگوں نے وَیسا ہی کیا جَیسا کہ اُنہُوں نے وعدہ کیا تھا۔


تَب اُس آدمی نے جھُک کر یَاہوِہ کو سَجدہ کیا،


تَب داویؔد نے تمام جماعت سے فرمایا کہ، ”یَاہوِہ اَپنے خُدا کو مُبارک کہو۔“ تَب سَب نے یَاہوِہ اَپنے آباؤاَجداد کے خُدا کی حَمد و تعریف کی اَور سَر جھُکا کر یَاہوِہ اَور بادشاہ کے آگے سَجدہ کیا۔


اَور یَاہوِہ کی حُضُوری سے آگ نکلی جِس نے مذبح پر سوختنی نذر اَور چربی کو بھسم کر دیا اَور جَب لوگوں نے اِسے دیکھا تو سَب کے سَب خُوشی سے نعرے مارنے لگے اَور مُنہ کے بَل گِر کر سَجدہ کیا۔


تَب تُم اُنہیں بتانا، ’یہ یَاہوِہ کے لیٔے فسح کی قُربانی ہے جِس نے مِصریوں کو مارتے وقت بنی اِسرائیل کے گھروں کو چھوڑ دیا تھا اَور ہمارے گھروں کو بچا لیا تھا۔‘ “ تَب لوگوں نے سَر جھُکا کر سَجدہ کیا۔


ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے خُدا اَور باپ کی حَمد ہو! جِس نے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے سبب سے اَپنی بڑی رحمت سے ہمیں ایک زندہ اُمّید کے لیٔے نئے سِرے سے پیدا کیا ہے،


ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے خُدا اَور باپ کی تعریف ہو، جِس نے ہمیں المسیح میں آسمان کی ہر رُوحانی برکت بخشی ہے۔


اگر تُم صِرف رُوح ہی سے خُدا کی تعریف کرو، تو ناواقِف شخص تیری شُکر گُزاری پر، کیسے، ”آمین“ کہے گا؟ کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ تُم کیا کہہ رہے ہو۔


پھر ذرا آگے جا کر اَور مُنہ کے بَل زمین پر گِر کر حُضُور یُوں دعا کرنے لگے، ”اَے میرے باپ! اگر ممکن ہو تو یہ پیالہ مُجھ سے ٹل جائے، پھر بھی جو میں چاہتا ہُوں وہ نہیں لیکن جو آپ چاہتے ہیں وَیسا ہی ہو۔“


اَور ہمیں آزمائش میں نہ پڑنے دیں، بَلکہ اُس شریر سے بچائیں۔‘ کیونکہ بادشاہی، قُدرت اَور جلال، ہمیشہ آپ ہی کی ہیں۔ آمین۔


یرمیاہؔ نبی نے کہا، ”ہاں، آمین! یَاہوِہ اَیسا ہی کریں؛ کاش جو باتیں تُم نے نبُوّت کرکے کہی ہیں اُسے یَاہوِہ پُورا کریں کہ بیت المُقدّس کے ظروف اَور تمام جَلاوطن لوگ بابیل سے یہاں واپس آ جائیں۔


میری دعا بخُور کی مانند آپ کے حُضُور پہُنچ جائے؛ اَور میرے اُٹھے ہُوئے ہاتھ شام کی قُربانی بَن جایٔیں۔


میں عمر بھر آپ کی سِتائش کروں گا، دعا میں اَپنے ہاتھ اُٹھاکر آپ کا نام لیا کروں گا۔


بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ، اَزل سے اَبد تک سِتائش ہو، آمین ثُمّ آمین۔


جَب مَیں آپ کے پاک ترین مقام کی طرف جَیسے ہی اَپنے ہاتھ اُٹھاؤں، جَب مَیں آپ سے مدد کے لئے فریاد کروں، تَب میری رحم کی اِلتجا کو سُن لیں۔


پھر حِزقیاہؔ بادشاہ اَور اُس کے اہلکاروں نے لیویوں کو حُکم دیا کہ داویؔد اَور آسفؔ غیب بین کے نغمہ گا کر یَاہوِہ کی حَمد کریں۔ لہٰذا اُنہُوں نے خُوشی سے مدح سرائی کی اَور اَپنے سَر جُھکائے اَور سَجدہ کیا۔


اَور بادشاہ نے فرمایا: ”بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ کی سِتائش ہو جنہوں نے میرے باپ داویؔد سے اَپنے مُنہ سے کئےگئے وعدہ کو اَپنے ہاتھوں سے پُورا کر دیا ہے کیونکہ اُنہُوں نے فرمایا تھا،


لیکن اَبرامؔ نے سدُومؔ کے بادشاہ سے فرمایا، ”مَیں نے یَاہوِہ، خُداتعالیٰ، آسمان اَور زمین کے خالق کی قَسم کھائی ہے،


بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ، اَزل سے اَبد تک مُبارک ہوں۔ سَب لوگ کہیں: ”آمین“ اَور ”یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔“


اَور یہوشُعؔ، بانیؔ، شیرِبیاہؔ، یامِنؔ، عقُّوبؔ، شبّتائی، ہُودیاہؔ، معسیاہؔ قِلیطاؔ، عزریاہؔ، یُوزبادؔ، حاننؔ، پِلائییاہؔ اَور لیوی لوگوں کو تورہ سمجھاتے گیٔے اَور اُس دَوران لوگ اَپنی اَپنی جگہ کھڑے رہے۔


تَب داویؔد نے تمام جماعت کی مَوجُودگی میں یہ کہتے ہُوئے یَاہوِہ کی تعریف کی، ”اَے یَاہوِہ ہمارے باپ اِسرائیل کے خُدا، آپ کی حَمد و سِتائش ابدُالآباد ہوتی رہے۔


اَب میرا اِرادہ ہے کہ میں یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا کے ساتھ عہد باندھوں تاکہ اُن کا قہر شدید ہم پر سے ٹل جائے۔


کیونکہ یَاہوِہ خُدائے عظیم ہیں، اَور سارے معبُودوں میں بادشاہ وُہی ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات