Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحمیاہ 8:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 پس لوگ باہر جا کر شاخیں لایٔے اَور اُنہُوں نے اَپنے اَپنے مکان کی چھت پر، اَپنے صحن میں، خُدا کے گھر میں، پانی کے پھاٹک کے پاس میدان میں اَور اِفرائیمؔ کے پھاٹک کے پاس اَپنے لیٔے جھونپڑیاں بنائیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 سو لوگ جا جا کر اُن کو لائے اور ہر ایک نے اپنے گھر کی چھت پر اور اپنے اِحاطہ میں اور خُدا کے گھر کے صحنوں میں اور پانی پھاٹک کے مَیدان میں اور افرائیمی پھاٹک کے مَیدان میں اپنے لِئے جھونپڑیاں بنائِیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 लोगों ने ऐसा ही किया। वह घरों से निकले और दरख़्तों की शाख़ें तोड़कर ले आए। उनसे उन्होंने अपने घरों की छतों पर और सहनों में झोंपड़ियाँ बना लीं। बाज़ ने अपनी झोंपड़ियों को रब के घर के सहनों, पानी के दरवाज़े के चौक और इफ़राईम के दरवाज़े के चौक में भी बनाया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 لوگوں نے ایسا ہی کیا۔ وہ گھروں سے نکلے اور درختوں کی شاخیں توڑ کر لے آئے۔ اُن سے اُنہوں نے اپنے گھروں کی چھتوں پر اور صحنوں میں جھونپڑیاں بنا لیں۔ بعض نے اپنی جھونپڑیوں کو رب کے گھر کے صحنوں، پانی کے دروازے کے چوک اور افرائیم کے دروازے کے چوک میں بھی بنایا۔

باب دیکھیں کاپی




نحمیاہ 8:16
12 حوالہ جات  

اِفرائیمؔ کے پھاٹک، یشانہؔ پھاٹک یعنی پرانے پھاٹک، مچھلی پھاٹک، حَنن ایل کے بُرج، ہمّیاہؔ کے بُرج پر سے ہوتے ہُوئے بھیڑ پھاٹک تک گیٔے اَور پہرے والوں کے پھاٹک پر رُک گیٔے۔


اَور شاہِ اِسرائیل یہُوآشؔ نے شاہِ یہُودیؔہ اماضیاہؔ بِن یہُوآشؔ بِن احزیاہؔ کو بیت شِمِشؔ میں قَید کر لیا۔ اَور اُسے لے کر پھر یہُوآشؔ یروشلیمؔ آیا اَور وہاں اُس نے اِفرائیمؔ کے پھاٹک سے لے کر کونے والے پھاٹک تک تقریباً ایک سَو اسّی میٹر تک یروشلیمؔ کی فصیل توڑ ڈالی۔


چشمہ پھاٹک پر سے وہ سیدھے آگے چلتے گیٔے اَور داویؔد کے شہر کی سِیڑھیوں کے اُوپر سے فصیل کی چڑھائی کی جانِب اَور داویؔد کے محل کے اُوپر سے گزر کر مشرق کی طرف پانی کے پھاٹک کو گیٔے۔


اَور عوفیلؔ کی پہاڑی پر رہنے والے بیت المُقدّس کے خُدّام نے پانی کے پھاٹک کے سامنے مشرق کی طرف اَور باہر کو نکلے ہُوئے بُرج کی جانِب ایک ٹکڑے کی مرمّت کی۔


اَور جِن کَسدیوں نے اِس شہر پر حملہ کیا ہے وہ اَندر آکر اِس شہر میں آگ لگا دیں گے۔ وہ اِسے اُن گھروں کے ساتھ جَلا دیں گے جِن کی چھتوں پر لوگوں نے بَعل کے لیٔے بخُور جَلا کر اَور غَیر معبُودوں کو تپاون دے کر مُجھے غُصّہ دِلایا تھا۔


اَور اُس نے اُسے صُبح سے لے کر دوپہر تک پانی کے پھاٹک کے سامنے چَوک کی طرف مُنہ کرکے مَردوں، عورتوں اَور دُوسرے سمجھدار لوگوں کے سامنے بُلند آواز سے پڑھا اَور سَب لوگ کِتاب تورہ کو پُوری توجّہ سے سُنتے رہے۔


یروشلیمؔ کے مکانات اَور یہُودیؔہ کے بادشاہوں کے محل، جِن کی چھتوں پر اجرامِ فلکی کے لیٔے بخُور جَلایا گیا اَور غَیر معبُودوں کے لیٔے تپاون دیا گیا، وہ سَب تُوفتؔ کی وادی کی مانند ناپاک ہو جایٔیں گے۔‘ “


اَور یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے دونوں صحنوں میں اُس نے تمام اجرامِ فلکی کے لیٔے مذبحے بنائے


تَب یہوشافاطؔ یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کی جماعت کے درمیان یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں نئے صحن کے آگے دعا کرنے کھڑا ہُوا


ایک شام داویؔد بادشاہ اَپنے پلنگ سے اُٹھ کر محل کی چھت پر ٹہلنے لگا۔ اُس نے چھت پر سے دیکھا کہ ایک عورت نہا رہی ہے۔ وہ عورت بڑی خُوبصورت تھی


جَب تُم کویٔی نیا مکان تعمیر کرو، تو اَپنی چھت کے چاروں طرف منڈیر ضروُر لگاؤ تاکہ اگر کویٔی چھت پر سے گِر جائے تو تمہاری وجہ سے تمہارے گھر پر خُون کا اِلزام نہ لگے۔


جَب ساتواں مہینہ آیا اَور اِسرائیلی اَپنے اَپنے شہروں میں بسے ہُوئے تھے تو تمام لوگ اِکٹھّے جَیسے ایک ہوکر پانی کے پھاٹک کے سامنے کے چَوک میں جمع ہُوئے۔ اُنہُوں نے شَریعت کے مُعلّم عزراؔ سے کہا کہ مَوشہ کی کِتاب تورہ کو جِس کا یَاہوِہ نے اِسرائیل کو حُکم دیا تھا لایٔے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات