Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحمیاہ 6:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 لیکن مَیں نے کہا، ”کیا میرے جَیسا کوئی آدمی بھاگ نکلے؟ یا کیا مُجھ جَیسا آدمی ہیکل میں گھُس کر زندہ رہ پایٔےگا؟ میں نہیں جاؤں گا!“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 مَیں نے کہا کیا مُجھ سا آدمی بھاگے؟ اور کَون ہے جو مُجھ سا ہو اور اپنی جان بچانے کو ہَیکل میں گُھسے؟ مَیں اندر نہیں جانے کا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 मैंने एतराज़ किया, “क्या यह ठीक है कि मुझ जैसा आदमी भाग जाए? या क्या मुझ जैसा शख़्स जो इमाम नहीं है रब के घर में दाख़िल होकर ज़िंदा रह सकता है? हरगिज़ नहीं! मैं ऐसा नहीं करूँगा!”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 مَیں نے اعتراض کیا، ”کیا یہ ٹھیک ہے کہ مجھ جیسا آدمی بھاگ جائے؟ یا کیا مجھ جیسا شخص جو امام نہیں ہے رب کے گھر میں داخل ہو کر زندہ رہ سکتا ہے؟ ہرگز نہیں! مَیں ایسا نہیں کروں گا!“

باب دیکھیں کاپی




نحمیاہ 6:11
20 حوالہ جات  

لیکن پَولُسؔ نے جَواب دیا، ”تُم یہ کیا کر رہے ہو؟ کیوں رو رو کر میرا دِل توڑتے ہو؟ میں یروشلیمؔ میں خُداوؔند یِسوعؔ کے نام کی خاطِر صِرف باندھے جانے کے لیٔے ہی نہیں بَلکہ مَرنے کو بھی تیّار ہُوں۔“


بدکار بھاگتا چلا جاتا ہے، خواہ اُس کے تعاقب میں کویٔی بھی نہ ہو، لیکن صادق، شیرببر کی مانند دِلیر ہوتے ہیں۔


اگر تمہارے ایمان اَور تمہاری خدمت کی قُربانی کے ساتھ مُجھے بھی اَپنی جان کی قُربانی دینا پڑے تو مُجھے خُوشی ہوگی، اَور مَیں تُم سَب کی خُوشی میں شریک ہو سکوں گا۔


لیکن، میری جان میرے لیٔے کویٔی قدر و قیمت نہیں رکھتی؛ میں تو بس یہ چاہتا ہُوں کہ میری دَوڑ پُوری ہو جائے اَور مَیں خُدا کے فضل کی خُوشخبری سُنانے کا کام جو خُداوؔند یِسوعؔ نے مُجھے دیا ہے کو پُوری صداقت سے کرلُوں۔


اُس کا دِل مُستحکم ہے، اُسے کویٔی خوف نہ ہوگا؛ آخِر میں وہ اَپنے مُخالفوں پر فاتحانہ نگاہ ڈالے گا۔


یقیناً وہ کبھی نہ ڈگمگائے گا؛ راستباز اِنسان ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔


ایمان ہی سے حضرت مَوشہ نے بادشاہ کے غُصّہ سے خوف نہ کھایا بَلکہ مُلکِ مِصر کو چھوڑ دیا؛ کیونکہ وہ گویا غَیر مریٔی خُدا کو دیکھ کر آگے قدم بڑھاتے رہے۔


کیونکہ وہ المسیح کی خدمت کی خاطِر مَرنے کے قریب ہو گیا تھا۔ اَور اُس نے اَپنی جان کو خطرہ میں ڈال دیا تاکہ میری خدمت میں جو کمی تمہاری وجہ سے ہوئی وہ اُسے پُورا کر دے۔


جِس طرح مُردہ مکھّیاں عطر کو بدبودار کردیتی ہیں، اُسی طرح تھوڑی سِی حماقت، حِکمت اَور عزّت کو بِگاڑ دیتی ہے۔


وہ سَب یہ سوچ کر ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہے تھے، ”ہمارے ہاتھ کام کرنے کے لیٔے کمزور پڑ جایٔیں، لہٰذا کام مُکمّل نہیں ہو پایٔےگا۔“ لیکن مَیں نے دعا کی، ”میرے ہاتھوں کو مضبُوط کیجئے۔“


اِس لیٔے مَیں نے اِس جَواب کے ساتھ اُن کی طرف قاصِد بھیجے: ”میں ایک بڑے منصُوبہ پر کام میں مصروف ہُوں اِس لیٔے نہیں آسکتا۔ یہ کام چھوڑکر تمہارے پاس میرے آنے سے کام کیوں بندہو؟“


اُس نے اَپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اُس فلسطینی کو مارا اَور یَاہوِہ نے سارے اِسرائیل کے لیٔے ایک بڑی فتح حاصل کی اَور آپ اِسے دیکھ کر خُوش ہُوئے۔ پھر آپ داویؔد جَیسے معصُوم آدمی کو بلاوجہ قتل کرکے کیوں مُجرم بننا چاہتے ہیں؟“


اَور ساؤلؔ اِستِفنُسؔ کے قتل میں شامل تھا۔ اُسی دِن یروشلیمؔ میں جماعت پر مَظالم کا سلسلہ شروع ہو گیا، اَور رسولوں کے سِوا سارے مسیحی یہُودیؔہ اَور سامریہؔ کی اطراف میں بِکھر گیٔے۔


اَور جِس طرح ایک مریض ختم ہو جاتا ہے اُسی طرح یہ آگ اُس کے جنگلوں اَور زرخیز کھیتوں کی رونق کو بالکُل نِیست و نابود کر دے گی۔


تَب مُجھے مَعلُوم ہُوا کہ اُس کی نبُوّت خُدا کی طرف سے نہیں تھی بَلکہ اُس نے میرے خِلاف صِرف اِس لیٔے پیشین گوئی کی تھی کیونکہ سنبلّطؔ اَور طُوبیاہؔ نے اُسے کچھ رقم دی تھی۔


اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹے ہی بطور کاہِنؔ کہانت کے لیٔے مُقرّر کئے جایٔیں۔ اگر کویٔی اَور شخص پاک مَقدِس کے قریب آئے تو وہ جان سے ماراجائے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات