Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحمیاہ 6:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 ایک دِن میں شمعیاہؔ بِن دلایاہ بِن مہَیطبیلؔ کے گھر گیا جو اَپنے کمرہ میں بند تھا۔ اُس نے کہا، ”آؤ، ہم خُدا کے گھر میں ہیکل کے اَندر ملیں اَور ہیکل کے دروازے اَندر سے بند کر لیں کیونکہ وہ لوگ تُجھے قتل کرنے پرتُلے ہُوئے ہیں۔ یقیناً وہ رات ہی کے وقت آئیں گے کہ تُجھے قتل کر ڈالیں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 پِھر مَیں سمعیاؔہ بِن دِلایاؔہ بِن مُہیَطبیل کے گھر گیا۔ وہ گھر میں بند تھا۔ اُس نے کہا ہم خُدا کے گھر میں ہَیکل کے اندر مِلیں اور ہَیکل کے دروازوں کو بند کر لیں کیونکہ وہ تُجھے قتل کرنے کو آئیں گے۔ وہ ضرُور رات کو تُجھے قتل کرنے کو آئیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 एक दिन मैं समायाह बिन दिलायाह बिन महेतबेल से मिलने गया जो ताला लगाकर घर में बैठा था। उसने मुझसे कहा, “आएँ, हम अल्लाह के घर में जमा हो जाएँ और दरवाज़ों को अपने पीछे बंद करके कुंडी लगाएँ। क्योंकि लोग इसी रात आपको क़त्ल करने के लिए आएँगे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 ایک دن مَیں سمعیاہ بن دِلایاہ بن مہیطب ایل سے ملنے گیا جو تالا لگا کر گھر میں بیٹھا تھا۔ اُس نے مجھ سے کہا، ”آئیں، ہم اللہ کے گھر میں جمع ہو جائیں اور دروازوں کو اپنے پیچھے بند کر کے کنڈی لگائیں۔ کیونکہ لوگ اِسی رات آپ کو قتل کرنے کے لئے آئیں گے۔“

باب دیکھیں کاپی




نحمیاہ 6:10
21 حوالہ جات  

تَب یرمیاہؔ نے باروکؔ سے فرمایا، ”میں تو مجبُور ہُوں۔ میں یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں نہیں جا سَکتا۔


سارے شہر میں ہلچل مچ گئی، اَور لوگ دَوڑ دَوڑکر جمع ہونے لگے۔ تَب اُنہُوں نے پَولُسؔ کو پکڑ لیا، یہُودی عبادت گاہ سے گھسیٹ کر باہر نکال لایٔے اَور دروازے بند کر دئیے۔


جو کویٔی بُرے کام کرتا ہے وہ نُور سے نفرت کرتا ہے اَور نُور کے پاس نہیں آتا۔ کہیں اَیسا نہ ہو کہ اُس کے بُرے کام ظاہر ہو جایٔیں۔


”جھُوٹے نبیوں سے خبردار رہو، وہ تمہارے پاس بھیڑوں کے لباس میں آتے ہیں لیکن باطِن میں پھاڑنے والے بھیڑئے ہیں۔


”کاش کتنا اَچھّا ہوتا کہ تُم میں سے کویٔی بیت المُقدّس کے دروازے کو بند کر دیتا تاکہ تُم میرے مذبح پر عبث آگ نہ جَلاتے! میں تُم سے خُوش نہیں ہُوں۔“ کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اِس لئے مَیں تمہارے ہاتھ سے کویٔی ہدیہ ہرگز قبُول نہیں کروں گا۔


تَب رُوح مُجھ میں سما گئی اَور مُجھے پاؤں کے بَل کھڑا کرکے مُجھ سے ہم کلام ہُوئی اَور کہا: ”جا اَور اَپنے گھر کے اَندر دروازہ بند کرکے بیٹھا رہ۔


بے دین اَپنے مُنہ سے اَپنے ہمسایہ کو تباہ کرتا ہے، لیکن صادق علم کے ذریعہ بچ جاتا ہے۔


بدکار لوگ راستبازوں کے خِلاف سازش کرتے ہیں اَور اُن پر دانت پیستے ہیں؛


ہر شخص اَپنے ہمسایہ سے جھُوٹ بولتا ہے؛ اُن کے خُوشامدی لب ایک دُوسرے سے دو رنگی باتیں کرتے ہیں۔


تَب مُجھے مَعلُوم ہُوا کہ اُس کی نبُوّت خُدا کی طرف سے نہیں تھی بَلکہ اُس نے میرے خِلاف صِرف اِس لیٔے پیشین گوئی کی تھی کیونکہ سنبلّطؔ اَور طُوبیاہؔ نے اُسے کچھ رقم دی تھی۔


اَور بنی حارِمؔ میں سے: الیعزرؔ، یشیاہؔ، ملکیاہؔ، شمعیاہؔ اَور شمعُونؔ۔


پس مَیں نے الیعزرؔ، اریئیلؔ، شمعیاہؔ، الناتھانؔ، یرِیبؔ، الناتھانؔ، ناتنؔ، زکریاؔہ اَور مِشُلّامؔ کو جو سردار تھے اَور یُویرِیبؔ اَور الناتھانؔ کو جو مُعلّم تھے بُلوایا۔


اُنہُوں نے برامدے کے دروازے بھی بند کر دئیے اَور چراغوں کو بُجھا دیا۔ اُنہُوں نے پاک مَقدِس میں بنی اِسرائیل کے خُدا کے حُضُور میں نہ تو بخُور جَلایا اَور نہ ہی سوختنی نذریں گذرانیں۔


اَپنے دَورِ حُکومت کے پہلے سال کے پہلے مہینے میں اُس نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے دروازے کھولے اَور اُن کی مرمّت کروائی۔


آحازؔ نے خُدا کے بیت المُقدّس سے تمام ظروف جمع کئے اَور اُنہیں ٹکڑے ٹکڑے کرکے لے گیا۔ اُس نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے دروازے بند کر دئیے اَور یروشلیمؔ کے ہر کونے پر مذبحوں کو بنایا۔


اَور جَب تک عتلیاہؔ مُلک میں حُکمران رہی یُوآشؔ اَپنی دایہ سمیت چھ سال تک یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں چھُپا رہا۔


کیونکہ احابؔ کا سارا گھرانا فنا ہو جائے گا، میں احابؔ کی نَسل میں سے ہر شخص کو خواہ وہ غُلام ہو یا آزاد اِسرائیل میں سے نِیست و نابود کر دُوں گا۔


اَور مَقدِس کی باہری اَور اَندرونی دیواروں کے چاروں طرف شُلومونؔ نے تمام بڑے بڑے کمرے تعمیر کروائے، جِس میں حُجرے بھی شامل تھے۔


بَعل حنانؔ بِن عکبورؔ کی وفات کے بعد اُس کی جگہ پر ہددؔ بادشاہ بنا۔ اُس کے شہر کا نام پؔاؤُ تھا اَور اُس کی بیوی کا نام مہیطبیلؔ تھا جو مطرِدؔ کی بیٹی اَور میضاہابؔ کی نواسی تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات