Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحمیاہ 4:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 پس ہم نے فصیل کو دوبارہ تعمیر کیا یہاں تک کہ وہ اَپنی آدھی اُونچائی تک پہُنچ گئی کیونکہ لوگوں نے خُوب دِل لگا کر کام کیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 غرض ہم دِیوار بناتے رہے اور ساری دِیوار آدھی بُلندی تک جوڑی گئی کیونکہ لوگ دِل لگا کر کام کرتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 मुख़ालफ़त के बावुजूद हम फ़सील की मरम्मत करते रहे, और होते होते पूरी दीवार की आधी ऊँचाई खड़ी हुई, क्योंकि लोग पूरी लग्न से काम कर रहे थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 مخالفت کے باوجود ہم فصیل کی مرمت کرتے رہے، اور ہوتے ہوتے پوری دیوار کی آدھی اونچائی کھڑی ہوئی، کیونکہ لوگ پوری لگن سے کام کر رہے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




نحمیاہ 4:6
13 حوالہ جات  

کیونکہ وہ خُدا ہی ہے جو تُم میں نیّت اَور عَمل دونوں کو پیدا کرتا ہے تاکہ اُس کا نیک اِرادہ پُورا ہو سکے۔


وُہی خُدا تُمہیں ہر نیک بات میں کامِل کرے تاکہ تُم اُس کی مرضی پُوری کر سکو، اَورجو کچھ اُس کی نظر میں پسندِیدہ ہے، اُسے یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے ہم میں بھی پیدا کرے۔ خُدا کی تمجید ہمیشہ تک ہوتی رہے۔ آمین۔


چنانچہ فصیل باون دِن میں الُولؔ مہینے کی پچّیسویں تاریخ کو مُکمّل ہو گئی۔


”لیکن مَیں کون ہُوں اَور میرے لوگ کیا ہیں کہ اِس طرح فراخدلی سے دینے کے قابل ہوں؟ کیونکہ سَب چیزیں آپ ہی کی طرف سے ملتی ہیں اَورجو کچھ آپ کے ہاتھ سے ہمیں ملتا ہے اُسی میں سے ہم نے دیا ہے۔


اِن سَب کے علاوہ میرے خُدا کے بیت المُقدّس میں میرا دِل لگے رہنے کی وجہ سے اَپنے خُود کے خزانے میں سے سونے اَور چاندی، میں اَپنے خُدا کے بیت المُقدّس کے واسطے دے رہا ہُوں۔ یہ اُن سَب چیزوں کے علاوہ ہیں جو مَیں نے پہلے ہی سے اُس بیت المُقدّس کے لیٔے مُہیّا کی ہیں۔


آپ کی لشکر کشی کے دِن آپ کے لوگ اَپنی مرضی سے خدمات پیش کریں گے، مُقدّس شوکت سے آراستہ ہوکر اَور صُبح صادق کے بطن سے پیدا ہونے والی جَوانی کی شبنم کی مانند۔


اَور حِزقیاہؔ اَور تمام لوگ بڑی خُوشی منانے لگے کیونکہ خُدا نے بغیر کسی تاخیر کے اَپنے بیت المُقدّس میں سارے ضروُری کاموں کو پھر سے بحال کر دیا تھا۔


اُن کے قُصُور آپ کی نگاہ سے مٹائے نہ جائیں اَور اُن کے گُناہ قائِم رہیں کیونکہ اُنہُوں نے مِعماروں کے سامنے بُرا بھلا کہا ہے۔


لیکن جَب سنبلّطؔ، طُوبیاہؔ، عربوں، عمُّونیوں اَور اشدُودؔ کے لوگوں نے سُنا کہ یروشلیمؔ کی فصیل کی مرمّت شروع ہو چُکی ہے اَور شگاف بند کئے جا رہے ہیں تو وہ بڑے طیش میں آئے۔


یروشلیمؔ ایک اَیسے شہر کی مانند تعمیر کیا گیا، جو گنُجان آباد ہو۔


تَب یَاہوِہ نے شیالتی ایل کے بیٹے زرُبّابِیل یہُوداہؔ کے حاکم اَور یہُوصدقؔ کے بیٹے یہوشُعؔ اعلیٰ کاہِن اَور باقی لوگوں کی رُوح کو اُبھارا اَور اُنہُوں نے آکر اَپنے قادرمُطلق یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں کام کرنا شروع کر دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات