Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحمیاہ 4:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 نہ میں، نہ میرے بھایٔی، نہ میرے آدمی اَور نہ میرے پہرےدار اَپنے کپڑے اُتارتے بَلکہ ہر کویٔی سِوائے نہاتے وقت ہتھیار بند ہی رہتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 سو نہ تو مَیں نہ میرے بھائی نہ میرے نَوکر اور نہ پہرے کے لوگ جو میرے پَیرو تھے کبھی اپنے کپڑے اُتارتے تھے بلکہ ہر شخص اپنا ہتھیار لِئے ہُوئے پانی کے پاس جاتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 उन तमाम दिनों के दौरान न मैं, न मेरे भाइयों, न मेरे जवानों और न मेरे पहरेदारों ने कभी अपने कपड़े उतारे। नीज़, हर एक अपना हथियार पकड़े रहा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 اُن تمام دنوں کے دوران نہ مَیں، نہ میرے بھائیوں، نہ میرے جوانوں اور نہ میرے پہرے داروں نے کبھی اپنے کپڑے اُتارے۔ نیز، ہر ایک اپنا ہتھیار پکڑے رہا۔

باب دیکھیں کاپی




نحمیاہ 4:23
8 حوالہ جات  

لیکن اَب مَیں جو کچھ ہُوں، خُدا کے فضل سے ہُوں اَور اُس کا فضل جو مُجھ پر ہُوا بے فائدہ نہیں ہُوا، کیونکہ مَیں نے اُن تمام رسولوں سے زِیادہ محنت کی اَور یہ محنت مَیں نے اَپنی کوشش سے نہیں کی بَلکہ خُدا کے فضل نے مُجھ سے وَیسے کرائی۔


تو مَیں نے یروشلیمؔ کو اَپنے بھایٔی حنانیؔ اَور قصر کے حاکم حننیاہؔ کے سُپرد کیا کیونکہ وہ دیانتدار تھا اَور دُوسروں کی نِسبت زِیادہ خُدا سے ڈرنے والا تھا۔


بَلکہ اُس فصیل کے کام میں برابر مشغُول رہا۔ اَور میرے تمام مُلازمین بھی وہاں جمع ہوکر کام کرتے تھے۔ ہم نے تو زمین تک نہیں خریدی۔


تو وہ اَور اُس کے سَب لوگ کوہِ ضلمُونؔ پر چڑھ گیٔے۔ اَبی ملیخ نے ایک کُلہاڑا لیا اَور چند شاخیں کاٹ کر اَپنے کندھوں پر رکھ لیں اَور اَپنے ساتھ کے لوگوں سے کہا، ”جو کچھ تُم نے مُجھے کرتے دیکھاہے تُم بھی جلد وُہی کرو۔“


پانی کے چشموں پر گانے والوں کی آواز پر، جو یَاہوِہ کے جلالی کاموں کا، اَور اُن کے اِسرائیلی سُورماؤں کے سچّے کاموں کا ذِکر کرتے ہیں۔ ”تَب یَاہوِہ کے لوگ نیچے شہر کے پھاٹکوں کے پاس پہُنچے۔


اُس وقت مَیں نے لوگوں سے یہ بھی کہا، ”ہر ایک آدمی اَپنے مددگار کے ہمراہ رات کو یروشلیمؔ کے اَندر ٹھہرے تاکہ رات کو وہ ہمارے لیٔے پہرا دیا کریں اَور دِن کو کام کیا کریں۔“


پھر آدمیوں اَور اُن کی بیویوں نے اَپنے یہُودی بھائیوں کے خِلاف شوروغل مچانا شروع کر دیا۔


وہ ایک دُوسرے کو دھکّا نہیں دیتے؛ ہر ایک سیدھا آگے کو کُوچ کرتا ہے۔ وہ جنگی مورچوں کو بغیر اَپنی صف کو توڑے آگے بڑھتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات