Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحمیاہ 3:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 تقوعؔ کے لوگوں نے اُس کے بعد والے حِصّہ کی مرمّت کی۔ لیکن اُن کے اُمرا نے اَپنے نِگرانوں کے ماتحت اِس کام میں حِصّہ نہ لیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 اور اُن سے آگے تقُوعیوں نے مرمّت کی پر اُن کے امِیروں نے اپنے مالِک کے کام کے لِئے گردن نہ جُھکائی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 अगला हिस्सा तक़ुअ के बाशिंदों ने बनाया। लेकिन शहर के बड़े लोग अपने बुज़ुर्गों के तहत काम करने के लिए तैयार न थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اگلا حصہ تقوع کے باشندوں نے بنایا۔ لیکن شہر کے بڑے لوگ اپنے بزرگوں کے تحت کام کرنے کے لئے تیار نہ تھے۔

باب دیکھیں کاپی




نحمیاہ 3:5
17 حوالہ جات  

اُن سے آگے بڑے اُبھرے ہُوئے بُرج سے لے کر عوفیلؔ کی دیوار تک ایک دُوسرے ٹکڑے کی تقوعؔ کے لوگوں نے مرمّت کی۔


اِس لیٔے یُوآبؔ نے کسی کو تقوعؔ بھیج کر وہاں سے ایک چالاک عورت کو بُلوایا اَور اُس سے کہا، ”تُو ایک سوگ منانے والی عورت کا بھیس بدل کر ماتمی کپڑے پہن لے اَور کسی طرح کا بناؤ سنگار کئے بغیر ایک اَیسی عورت کی طرح اداکاری کرنا جو بہت دِنوں سے کسی عزیز کی موت کا ماتم کر رہی ہو۔


اَے بھائیو اَور بہنوں! غور کرو کہ جَب تُم بُلائے گیٔے تھے۔ تَب تُم کیا تھے۔ تُم میں سے بہت سے نہ تو جِسمانی لِحاظ سے دانِشور؛ بارسوخ تھے؛ اَور نہ ہی نیک۔


تو اَب تُم خُدا کو آزمائے کے لیٔے مسیحی شاگردوں کی گردن پر اَیسا جُوا کیوں رکھتے ہو جسے ہم ہی اُٹھا سکے اَور نہ ہمارے آباؤاَجداد برداشت کر سکے؟


میرا جُوا اَپنے اُوپر اُٹھالو اَور مُجھ سے سیکھو، کیونکہ مَیں حلیم ہُوں اَور دِل کا فروتن اَور تمہاری رُوحوں کو آرام ملے گا۔


عامُوسؔ نبی کا کلام جو تقوعؔ کے ایک چرواہے تھے۔ اُنہُوں نے زلزلہ سے دو سال پہلے بنی اِسرائیل کی بابت رُویا دیکھی، جَب شاہِ یہُودیؔہ عُزّیاہؔ اَور یرُبعامؔ بِن یہُوآشؔ مُلکِ اِسرائیل کا بادشاہ تھا۔


یہی سَب باتیں مَیں نے شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ سے مُخاطِب ہوکر بَیان کیں۔ مَیں نے کہا، ”شاہِ بابیل کے جُوئے کے نیچے اَپنی گردن جُھکاؤ اَور اُس کی اَور اُس کے قوم کی خدمت کرو تو تُم زندہ رہوگے۔


” ’ ”لیکن یَاہوِہ فرماتے ہیں، اگر کویٔی قوم یا سلطنت، شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کے تابع نہ ہوگی یا اَپنی گردن اُس کے جُوئے کے نیچے نہ جُھکائے، تو میں اُس قوم کو اُس وقت تک مُتواتر تلوار، قحط اَور وَبا سے سزا دیتا رہُوں گا جَب تک کہ میں اُسے اُس کے ہاتھ سے فنا نہ کر دُوں۔


یَاہوِہ نے مُجھ سے یُوں فرمایا: ”ایک جُوا بنا کر چمڑے کے پٹّوں سے باندھ کر اُسے اَپنی گردن پر رکھ۔


یَاہوِہ کے فرشتہ نے کہا، ’مِیروزؔ پر لعنت بھیجو۔ اُس کے باشِندوں پر سخت لعنت کرو، کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کو مدد نہ بھیجی، وہ سُورماؤں کے مقابل یَاہوِہ کی مدد کو نہ آئے۔‘


اُن سے آگے مریموتؔ بِن اورِیّاہؔ بِن حقوضؔ نے مرمّت کی اَور اُن سے آگے مِشُلّامؔ بِن بیرکیاہ بِن مشیز بیلؔ نے مرمّت کی اَور اُن سے آگے صدُوقؔ بِن بعنہؔ نے بھی مرمّت کی۔


پرانے پھاٹک کی مرمّت یُویدعؔ بِن پاسیخؔ اَور مِشُلّامؔ بِن بسُودیاہؔ نے کی۔ اُنہُوں نے ہی اُس کی کڑیاں رکھیں اَور اُس کے دروازے، چٹکنیاں اَور اڑبنگے لگائے۔


یعنی بیت لحمؔ، عیطامؔ، تقوعؔ،


”اَے بنی بِنیامین، پناہ کے لیٔے بھاگ جاؤ! یروشلیمؔ سے بھاگ جاؤ! تقوعؔ شہر میں نرسنگا پھُونکو! اَور بیت ہکرمؔ میں خطرہ والے آتِشی دھوئیں کے عَلم بُلند کرو؛ کیونکہ شمالی جانِب سے آنے والی بڑی آفت، اَور شدید تباہی لیٔے آ رہی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات