Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحمیاہ 3:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 بنی ہسّیناہ نے مچھلی پھاٹک کو تعمیر کیا۔ اُنہُوں نے اُس کی کڑیاں رکھیں اَور اُس کے دروازے، چٹکنیاں اَور اڑبنگے لگائے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اور مچھلی پھاٹک کو بنی ہسّناہ نے بنایا۔ اُنہوں نے اُس کی کڑیاں رکھِّیں اور اُس کے کواڑے اور چٹکنیاں اور اڑبنگے لگائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 मछली का दरवाज़ा सनाआह के ख़ानदान की ज़िम्मादारी थी। उसे शहतीरों से बनाकर उन्होंने किवाड़, चटख़नियाँ और कुंडे लगा दिए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 مچھلی کا دروازہ سناآہ کے خاندان کی ذمہ داری تھی۔ اُسے شہتیروں سے بنا کر اُنہوں نے کواڑ، چٹخنیاں اور کنڈے لگا دیئے۔

باب دیکھیں کاپی




نحمیاہ 3:3
11 حوالہ جات  

اِفرائیمؔ کے پھاٹک، یشانہؔ پھاٹک یعنی پرانے پھاٹک، مچھلی پھاٹک، حَنن ایل کے بُرج، ہمّیاہؔ کے بُرج پر سے ہوتے ہُوئے بھیڑ پھاٹک تک گیٔے اَور پہرے والوں کے پھاٹک پر رُک گیٔے۔


تَب اُس نے وادی میں گیحونؔ کے مغرب کی طرف مچھلی پھاٹک کے مدخل تک اَور عوفیلؔ کی پہاڑی کے اِردگرد داویؔد کے شہر کی بیرونی دیوار کو دوبارہ تعمیر کیا اَور اُس کی اُونچائی زِیادہ کر دی۔ اِس کے بعد اُس نے یہُودیؔہ کے تمام فصیلدار شہروں میں لشکر کے سپہ سالار مُقرّر کئے۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں، اُس دِن مچھلی پھاٹک سے ایک آواز بُلند ہوگی، نئی بستی سے ماتم کی آواز اُٹھے گی، اَور پہاڑیوں سے بڑے شوروغل کی آواز آئے گی۔


اَور شاہی جنگل کے مُحافظ آسفؔ کے نام بھی مُجھے فرمان دیا جائے تاکہ وہ ہیکل کے قلعہ کے پھاٹکوں، شہر کی فصیل کے دروازوں اَور میری رہائش گاہ کی چھت کے لیٔے شہتیر بنانے کی لکڑیاں پہُنچائیں؟“ چونکہ میرے خُدا کا مہربان ہاتھ مُجھ پر تھا بادشاہ نے مُجھے فرمان عطا فرمائے۔


فصیل کی دوبارہ تعمیر کے بعد جَب مَیں اُس کے دروازوں کو اُن کی جگہ پر لگا چُکا اَور دربان اَور موسیقار اَور لیوی مُقرّر کر دیئے گیٔے


جَب سنبلّطؔ، طُوبیاہؔ، گیشمؔ عربی اَور ہمارے باقی دُشمنوں کو خبر مِلی کہ مَیں نے دیوار دوبارہ تعمیر کرلی ہے اَور اُس میں کویٔی بھی شگاف باقی نہیں رہا۔ اگرچہ مَیں نے ابھی تک پھاٹکوں میں دروازے نہیں لگائے تھے۔


پرانے پھاٹک کی مرمّت یُویدعؔ بِن پاسیخؔ اَور مِشُلّامؔ بِن بسُودیاہؔ نے کی۔ اُنہُوں نے ہی اُس کی کڑیاں رکھیں اَور اُس کے دروازے، چٹکنیاں اَور اڑبنگے لگائے۔


اُن سے آگے مریموتؔ بِن اورِیّاہؔ بِن حقوضؔ نے مرمّت کی اَور اُن سے آگے مِشُلّامؔ بِن بیرکیاہ بِن مشیز بیلؔ نے مرمّت کی اَور اُن سے آگے صدُوقؔ بِن بعنہؔ نے بھی مرمّت کی۔


کیونکہ وہ تمہارے پھاٹکوں کی سلاخیں مضبُوط کرتے ہیں اَور وہ تمہارے شہر کے اَندر تمہارے لوگوں کو برکت دیتے ہیں۔


بنی سناآہ کے تین ہزار چھ سو تیس لوگ۔


بنی سناآہ کے تین ہزار نَو سَو تیس۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات