Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحمیاہ 2:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 پھر مَیں چشمہ کے پھاٹک اَور بادشاہ کے تالاب کی طرف آگے بڑھ گیا۔ لیکن وہاں اُس جانور کے لیٔے جِس پر میں سوار تھا گزرنے کے لیٔے جگہ نہ تھی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 پِھر مَیں چشمہ کے پھاٹک اور بادشاہ کے تالاب کو گیا پر وہاں اُس جانور کے لِئے جِس پر مَیں سوار تھا گُذرنے کی جگہ نہ تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 फिर मैं शिमाल यानी चश्मे के दरवाज़े और शाही तालाब की तरफ़ बढ़ा, लेकिन मलबे की कसरत की वजह से मेरे जानवर को गुज़रने का रास्ता न मिला,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 پھر مَیں شمال یعنی چشمے کے دروازے اور شاہی تالاب کی طرف بڑھا، لیکن ملبے کی کثرت کی وجہ سے میرے جانور کو گزرنے کا راستہ نہ ملا،

باب دیکھیں کاپی




نحمیاہ 2:14
7 حوالہ جات  

فوّارہ پھاٹک کی مرمّت شلّونؔ بِن کول حوزہؔ نے کی جو کہ مِصفاہؔ کے حلقہ کا سردار تھا۔ اُس نے اِسے تعمیر کیا۔ اِس پر چھت ڈالی اَور اُس کے کواڑوں، چٹکنیوں اَور اڑبنگوں کو اَپنی جگہ پر لگایا۔ اُس نے شاہی باغ کے پاس شِلحؔ کے حوض کی دیوار کو بھی اُس سیڑھی تک تعمیر کی جو داویؔد کے شہر سے نیچے اُترتی ہے۔


اَور حِزقیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات اَور اُس کے کارنامے اَور یہ کہ اُس نے کس طرح تالاب اَور سُرنگ کی تعمیر کرائی، جِس کے ذریعہ شہر کے اَندر پانی لایا گیا، کیا وہ یہُوداہؔ کے بادشاہوں کی کِتاب میں درج نہیں ہے؟


یہ حِزقیاہؔ ہی تھا جِس نے گیحونؔ کے چشمہ کے پانی نکلنے کے بالائی راستہ کو بند کرکے پانی کو دُوسرے راستہ سے داویؔد کے شہر کے مغرب کی طرف پہُنچایا اَور وہ ہر کام میں جو اُس نے شروع کیا کامیاب ہُوا۔


پھر بھی شاہِ اشُور نے لاکیشؔ سے شاہِ حِزقیاہؔ کے پاس اَپنے فَوج کے سپہ سالار اَعظم، اَپنے اعلیٰ افسروں اَور فَوج کے سپہ سالار کو ایک لشکرِ جبّار کے ساتھ یروشلیمؔ بھیجا۔ اَور وہ یروشلیمؔ تک آئے اَور بالائی حوض کی نالی کے پاس جو دھوبی گھاٹ کو جانے والی راہ پر ہے رُک گیٔے۔


چشمہ پھاٹک پر سے وہ سیدھے آگے چلتے گیٔے اَور داویؔد کے شہر کی سِیڑھیوں کے اُوپر سے فصیل کی چڑھائی کی جانِب اَور داویؔد کے محل کے اُوپر سے گزر کر مشرق کی طرف پانی کے پھاٹک کو گیٔے۔


مَیں نے جنگلی درختوں کے ذخیرہ کی آبپاشی کے لیٔے تالاب بنائے۔


اُس سے آگے بیت ضُورؔ کے آدھے حلقہ کے سردار نحمیاہ بِن عزبُق نے داویؔد کی قبروں کے سامنے کی جگہ سے لے کر مصنوعیؔ تالاب اَور سُورماؤں کے گھر تک مرمّت کی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات