Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحمیاہ 13:28 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 اِلیاشبؔ اعلیٰ کاہِن کے بیٹے یُویدعؔ کے بیٹوں میں سے ایک سنبلّطؔ حُورونی کا داماد تھا اَور مَیں نے اُسے اَپنے پاس سے بھگا دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

28 اور اِلیاسِب سردار کاہِن کے بیٹے یُویدؔع کے بیٹوں میں سے ایک بیٹا حُورونی سنبلّط کا داماد تھا اِس لِئے مَیں نے اُس کو اپنے پاس سے بھگا دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 इमामे-आज़म इलियासिब के बेटे योयदा के एक बेटे की शादी संबल्लत हौरूनी की बेटी से हुई थी, इसलिए मैंने बेटे को यरूशलम से भगा दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 امامِ اعظم اِلیاسب کے بیٹے یویدع کے ایک بیٹے کی شادی سنبلّط حورونی کی بیٹی سے ہوئی تھی، اِس لئے مَیں نے بیٹے کو یروشلم سے بھگا دیا۔

باب دیکھیں کاپی




نحمیاہ 13:28
14 حوالہ جات  

لیکن جَب سنبلّطؔ حُورونی، طُوبیاہؔ عمُّونی اہلکار اَور گیشمؔ عربی نے یہ سُنا تو اُنہُوں نے ہمارا مذاق اُڑایا اَور بڑی حقارت سے کہنے لگے، ”یہ کیا ہے جو تُم کر رہے ہو؟ کیا تُم بادشاہ کے خِلاف بغاوت کر رہے ہو؟“


اِلیاشبؔ، یُویدعؔ، یوحانانؔ اَور یدُّوعؔ کے دِنوں میں لیویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار اَور کاہِنوں کے داریاویشؔ شاہِ فارسؔ کی سلطنت میں


یہوشُعؔ یُویقیمؔ کا باپ تھا، یُویقیمؔ اِلیاشبؔ کا باپ تھا، اِلیاشبؔ یُویدعؔ کا باپ تھا،


اِلیاشبؔ اعلیٰ کاہِن اَور اُس کے ساتھی کاہِنوں نے کام شروع کیا اَور اُنہُوں نے بھیڑ پھاٹک کو دوبارہ تعمیر کیا۔ اُنہُوں نے اُس کی تقدیس کی اَور اُس کے کواڑوں کو اَپنی جگہ پر لگایا۔ پھر اُنہُوں نے ہمّیاہؔ کے بُرج اَور حَنن ایل کے بُرج تک اُسے مخصُوص کیا۔


جَب سنبلّطؔ حُورونی اَور طُوبیاہؔ عمُّونی اہلکار نے سُنا کہ کویٔی اِنسان اِسرائیلیوں کی فلاح و بہبُود کے لیٔے کام کرنے آیا ہے تو وہ بڑے برہم ہُوئے۔


دانشمند بادشاہ بدکاروں کو پھٹکتا ہے؛ اَور گاہنے کا پہیّا اُن پر چلواتا ہے۔


جَب ایک بادشاہ اَپنے تخت پر اِنصاف کرنے کے لیٔے بیٹھتا ہے، تو وہ اَپنی آنکھوں ہی سے ساری بدی کو پھٹک لیتا ہے۔


میں ہر صُبح مُلک کے سَب بدکاروں کو ہلاک کروں گا؛ تاکہ کویٔی بدکار یَاہوِہ کے شہر میں باقی نہ رہے۔


مَیں نے اُنہیں ڈانٹ ڈپٹ کی اَور اُن پر لعنت کی۔ کچھ لوگوں کو مَیں نے مارا پِیٹا اَور اُن کے بال تک نوچ ڈالے۔ مَیں نے اُنہیں خُدا کے نام پر قَسم کھِلائی اَور کہا: ”تُم اُن کے بیٹوں کے ساتھ اَپنی بیٹیاں ہرگز نہیں بیاہوگے اَور نہ ہی اَپنا اَور اَپنے بیٹوں کا بیاہ اُن کی لڑکیوں سے کروگے۔


جَب سنبلّطؔ نے سُنا کہ ہم فصیل کو دوبارہ تعمیر کر رہے ہیں تو وہ خفا ہُوا اَور غُصّہ سے آگ بگُولہ ہو گیا۔ اَور یہُودیوں کا مذاق اُڑانے لگا۔


اَورجو کویٔی تین دِن کے اَندر حاضِر نہ ہوگا وہ سرداروں اَور بُزرگوں کے فیصلہ کے مُطابق اَپنی تمام جائداد سے محروم ہو جائے گا اَور خُود اُسے سابقہ اسیروں کی جماعت سے نکال دیا جائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات