Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحمیاہ 12:39 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

39 اِفرائیمؔ کے پھاٹک، یشانہؔ پھاٹک یعنی پرانے پھاٹک، مچھلی پھاٹک، حَنن ایل کے بُرج، ہمّیاہؔ کے بُرج پر سے ہوتے ہُوئے بھیڑ پھاٹک تک گیٔے اَور پہرے والوں کے پھاٹک پر رُک گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

39 اور اِفرائیمی پھاٹک کے اُوپر پُرانے پھاٹک اور مچھلی پھاٹک اور حنن ایل کے بُرج اور ہمّیاؔہ کے بُرج پر سے ہوتے ہُوئے بھیڑ پھاٹک تک گئے اور پہرے والوں کے پھاٹک پر کھڑے ہو گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

39 हम इफ़राईम के दरवाज़े, यसाना के दरवाज़े, मछली के दरवाज़े, हननेल के बुर्ज, मिया बुर्ज और भेड़ के दरवाज़े से होकर मुहाफ़िज़ों के दरवाज़े तक पहुँच गए जहाँ हम रुक गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

39 ہم افرائیم کے دروازے، یسانہ کے دروازے، مچھلی کے دروازے، حنن ایل کے بُرج، میا بُرج اور بھیڑ کے دروازے سے ہو کر محافظوں کے دروازے تک پہنچ گئے جہاں ہم رُک گئے۔

باب دیکھیں کاپی




نحمیاہ 12:39
12 حوالہ جات  

اِلیاشبؔ اعلیٰ کاہِن اَور اُس کے ساتھی کاہِنوں نے کام شروع کیا اَور اُنہُوں نے بھیڑ پھاٹک کو دوبارہ تعمیر کیا۔ اُنہُوں نے اُس کی تقدیس کی اَور اُس کے کواڑوں کو اَپنی جگہ پر لگایا۔ پھر اُنہُوں نے ہمّیاہؔ کے بُرج اَور حَنن ایل کے بُرج تک اُسے مخصُوص کیا۔


پس لوگ باہر جا کر شاخیں لایٔے اَور اُنہُوں نے اَپنے اَپنے مکان کی چھت پر، اَپنے صحن میں، خُدا کے گھر میں، پانی کے پھاٹک کے پاس میدان میں اَور اِفرائیمؔ کے پھاٹک کے پاس اَپنے لیٔے جھونپڑیاں بنائیں۔


پرانے پھاٹک کی مرمّت یُویدعؔ بِن پاسیخؔ اَور مِشُلّامؔ بِن بسُودیاہؔ نے کی۔ اُنہُوں نے ہی اُس کی کڑیاں رکھیں اَور اُس کے دروازے، چٹکنیاں اَور اڑبنگے لگائے۔


بنی ہسّیناہ نے مچھلی پھاٹک کو تعمیر کیا۔ اُنہُوں نے اُس کی کڑیاں رکھیں اَور اُس کے دروازے، چٹکنیاں اَور اڑبنگے لگائے۔


اَور پالالؔ بِن اُوزئی نے موڑ کے سامنے کی اَور اُس بُرج کی مرمّت کی جو پہرےداروں کے صحن کے پاس کے بالائی شاہی محل سے باہر نِکلا ہُواہے۔ اُس سے آگے پِدائیاہؔ بِن پرعوش نے مرمّت کی۔


اَور شاہِ اِسرائیل یہُوآشؔ نے شاہِ یہُودیؔہ اماضیاہؔ بِن یہُوآشؔ بِن احزیاہؔ کو بیت شِمِشؔ میں قَید کر لیا۔ اَور اُسے لے کر پھر یہُوآشؔ یروشلیمؔ آیا اَور وہاں اُس نے اِفرائیمؔ کے پھاٹک سے لے کر کونے والے پھاٹک تک تقریباً ایک سَو اسّی میٹر تک یروشلیمؔ کی فصیل توڑ ڈالی۔


یروشلیمؔ میں بھیڑ دروازہ کے پاس ایک حوض ہے جو عِبرانی زبان میں بیت حَسدؔا کہلاتا ہے اَورجو پانچ برامدوں سے گھِرا ہُواہے۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں، اُس دِن مچھلی پھاٹک سے ایک آواز بُلند ہوگی، نئی بستی سے ماتم کی آواز اُٹھے گی، اَور پہاڑیوں سے بڑے شوروغل کی آواز آئے گی۔


اُس وقت شاہِ بابیل کی فَوج نے یروشلیمؔ کو گھیر رکھا تھا اَور یرمیاہؔ نبی یہُودیؔہ کے شاہی محل کے قَیدخانہ کے صحن میں بند تھا۔


”وہ دِن آ رہے ہیں،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”جَب یہ شہر حَنن ایل کے بُرج سے لے کر کونے کے پھاٹک تک میرے لیٔے پھر سے تعمیر کیا جائے گا۔


شُکر گُزاری کرنے والے دونوں گِروہ خُدا کے گھر میں اَپنی اَپنی جگہ کھڑے ہو گئے۔ مَیں نے اَور میرے ساتھ والے آدھے اُمرا نے بھی یہی کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات