Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحمیاہ 12:25 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 اَور متّنیاہؔ، بقبُوقیاہؔ، عبدیاہؔ، مِشُلّامؔ طلمُونؔ اَور عقُّوبؔ دربان تھے جو پھاٹکوں پر گوداموں کی نِگرانی کے لیٔے مُقرّر تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

25 متّنیاؔہ اور بقبُوقیاؔہ اور عبدؔیاہ اور مُسلاّؔم اور طلمُوؔن اور عقُّوب دربان تھے جو پھاٹکوں کے مخزنوں کے پاس پہرا دیتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




نحمیاہ 12:25
10 حوالہ جات  

اَور پہرےدار شیر کی مانند چِلّا اُٹھا، ”میرے آقا، میں روز بروز پہرا کے بُرج پر کھڑا رہتا ہُوں؛ ہر رات میں اَپنی جگہ پر مَوجُود ہُوں۔


جُنوبی پھاٹک کے لیٔے قُرعہ عوبیدؔ اِدُوم کے نام نِکلا اَور مخزن کے لیٔے قُرعہ کے ذریعہ ذمّہ داری اُس کے بیٹوں کے نام نکلی۔


دربانوں کے یہ فریق اَپنے بھائیوں کی طرح اَپنے سرداروں کی رہنمائی میں یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں خدمت کرنے کے فرائض اَدا کرتے تھے۔


اَور یُوں بنی لیوی اَپنے بھائیوں بنی اَہرونؔ کے ماتحت یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں خیمہ اِجتماع کی حِفاظت اَور پاک مقام کے ظروف کی نِگرانی کی خدمات اَنجام دیتے رہیں۔


چنانچہ اُنہُوں نے جا کر شہر کے دربانوں کو پُکارا اَور اُنہیں خبر دی کی، ”ہم ارامی چھاؤنی کے اَندر گیٔے تھے، اَور ہم نے دیکھا کہ وہاں نہ کویٔی فَوجی آدمی ہے، اَور نہ کسی کی آواز سُنایٔی دے رہی ہے۔ صِرف بندھے ہُوئے گھوڑے اَور گدھے تھے مگر خیمے خالی پڑے تھے۔“


مشرق کی طرف روزانہ چھ لیوی تھے، شمال کی طرف روزانہ چار، جُنوب کی طرف روزانہ چار، اَور مخزن پر ہر وقت دو مُقرّر تھے۔


اَور اُنہُوں نے اَپنے باپ داویؔد کے فرمان کے مُطابق کاہِنوں کے فریقوں کو اُن کے کاموں پر اَور لیویوں کو حَمد و سِتائش میں پیشوائی کرنے کے اَور ہر روز کے فرض کے مُطابق کاہِنوں کی مدد کرنے کے لیٔے مُقرّر کیا۔ اُنہُوں نے دربانوں کو بھی اُن کے فریقوں کے مُطابق مُختلف پھاٹکوں پر مُقرّر کیا کیونکہ مَرد خُدا داویؔد نے اَیسا ہی حُکم دیا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات