Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحمیاہ 12:24 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 اَور حشبیاہؔ، شیرِبیاہؔ، یہوشُعؔ بِن قدمی ایل اَپنے بھائیوں سمیت لیویوں کے قائد تھے جو آمنے سامنے کھڑے ہُوا کرتے تھے اَور خُدا کے خادِم داویؔد کی ہدایت اَور ترتیب کے مُطابق اَپنی اَپنی باری پر حَمد و ثنا کیا کرتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

24 اور لاویوں کے رئِیس حسبیاؔہ سیربیاؔہ اور یشُوع بِن قدمی ایل اپنے بھائیوں سمیت آمنے سامنے باری باری سے مَردِ خُدا داؤُد کے حُکم کے مُطابِق حمد اور شُکرگُذاری کے لِئے مُقرّر تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24-25 लावी के ख़ानदानी सरपरस्त हसबियाह, सरिबियाह, यशुअ, बिन्नूई और क़दमियेल ख़िदमत के उन गुरोहों की राहनुमाई करते थे जो रब के घर में हम्दो-सना के गीत गाते थे। उनके मुक़ाबिल मत्तनियाह, बक़बूक़ियाह और अबदियाह अपने गुरोहों के साथ खड़े होते थे। गीत गाते वक़्त कभी यह गुरोह और कभी उसके मुक़ाबिल का गुरोह गाता था। सब कुछ उस तरतीब से हुआ जो मर्दे-ख़ुदा दाऊद ने मुक़र्रर की थी। मसुल्लाम, तलमून और अक़्क़ूब दरबान थे जो रब के घर के दरवाज़ों के साथ वाक़े गोदामों की पहरादारी करते थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24-25 لاوی کے خاندانی سرپرست حسبیاہ، سربیاہ، یشوع، بِنّوئی اور قدمی ایل خدمت کے اُن گروہوں کی راہنمائی کرتے تھے جو رب کے گھر میں حمد و ثنا کے گیت گاتے تھے۔ اُن کے مقابل متنیاہ، بقبوقیاہ اور عبدیاہ اپنے گروہوں کے ساتھ کھڑے ہوتے تھے۔ گیت گاتے وقت کبھی یہ گروہ اور کبھی اُس کے مقابل کا گروہ گاتا تھا۔ سب کچھ اُس ترتیب سے ہوا جو مردِ خدا داؤد نے مقرر کی تھی۔ مسُلّام، طلمون اور عقّوب دربان تھے جو رب کے گھر کے دروازوں کے ساتھ واقع گوداموں کی پہرا داری کرتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




نحمیاہ 12:24
18 حوالہ جات  

اَور متّنیاہؔ بِن میکاؔ بِن زبدیؔ بِن آسفؔ جو شُکر گزاری کی عبادت کا ناظِم اَور ہادی تھا؛ بقبُوقیاہؔ جو اُس کے ساتھیوں میں سے دُوسرے درجہ پر تھا؛ عبداؔ بِن شَمّوعؔ بِن گلالؔ بِن یدُوتونؔ۔


بنی لیوی کی سِیڑھیوں پر یہوشُعؔ، بانیؔ، قدمی ایل، شِبنیاہؔ، بُنّی، شیرِبیاہؔ، بانیؔ اَور قینانی کھڑے تھے۔ اُنہُوں نے بُلند آواز سے یَاہوِہ اَپنے خُدا کو پُکارا۔


اَور یہوشُعؔ، بانیؔ، شیرِبیاہؔ، یامِنؔ، عقُّوبؔ، شبّتائی، ہُودیاہؔ، معسیاہؔ قِلیطاؔ، عزریاہؔ، یُوزبادؔ، حاننؔ، پِلائییاہؔ اَور لیوی لوگوں کو تورہ سمجھاتے گیٔے اَور اُس دَوران لوگ اَپنی اَپنی جگہ کھڑے رہے۔


اَور لیوی: یعنی ہُوداویاہؔ کی نَسل میں سے یہوشُعؔ اَور قدمی ایل کی اَولاد کے 74 لوگ۔


اَور اُنہُوں نے اَپنے باپ داویؔد کے فرمان کے مُطابق کاہِنوں کے فریقوں کو اُن کے کاموں پر اَور لیویوں کو حَمد و سِتائش میں پیشوائی کرنے کے اَور ہر روز کے فرض کے مُطابق کاہِنوں کی مدد کرنے کے لیٔے مُقرّر کیا۔ اُنہُوں نے دربانوں کو بھی اُن کے فریقوں کے مُطابق مُختلف پھاٹکوں پر مُقرّر کیا کیونکہ مَرد خُدا داویؔد نے اَیسا ہی حُکم دیا تھا۔


تَب اُس عورت نے ایلیّاہ سے کہا، ”اَب مَیں جان گئی ہُوں کہ آپ بے شک مَرد خُدا ہیں اَور یَاہوِہ آپ کے ذریعے سے سچّا کلام کرتے ہیں۔“


تَب یہُوداہؔ گِلگالؔ میں یہوشُعؔ سے مِلنے آئے اَور قِنزّی یفُنّہؔ کے بیٹے کالبؔ نے اُن سے کہا، ”تُم جانتے ہوگے، یَاہوِہ نے قادِسؔ برنیع میں مَرد خُدا مَوشہ سے تمہارے اَور میرے بارے میں کیا فرمایا تھا؟


مَرد خُدا مَوشہ نے اَپنی وفات سے پہلے بنی اِسرائیل کو یہ برکت دی:


تاکہ خُدا کا خادِم پُوری طرح سے قابل بنے اَور ہر نیک کام کے لیٔے بالکُل تیّار ہو جائے۔


مگر اَے مَرد خُدا! تُو اِن سَب باتوں سے بھاگ اَور راستبازی، خُدا پرستی، مَحَبّت، صبر اَور نرمی کا طالب ہو۔


بنی لیوی کے آبائی خاندانوں کے سردار، یوحانانؔ بِن اِلیاشبؔ کے دِنوں تک تواریخ کی کِتاب میں لکھے جاتے تھے۔


اَور اُس کے بھایٔی شمعیاہؔ، عزرایلؔ، مِلالائی، گِلَلائی، ماعیؔ، نتنی ایل، یہُوداہؔ اَور حنانیؔ مَرد خُدا داویؔد کے موسیقی کے ساز لیٔے ہُوئے تھے۔ اَور شَریعت کا مُعلّم عزراؔ جلوس کی رہنمائی کر رہاتھا۔


اَور داویؔد نے لیویوں میں سے بعض کو یَاہوِہ کے صندُوق کے آگے مناجات کرنے، شُکر گزاری کرنے اَور یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا کی حَمد و ثنا کرنے کی خدمات پر مُقرّر کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات