Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحمیاہ 11:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَب لوگوں کے سردار یروشلیمؔ میں آباد ہو گئے اَور باقی لوگوں نے قُرعہ اَندازی کی تاکہ ہر دس آدمیوں میں سے ایک مُقدّس شہر یروشلیمؔ میں رہے اَور باقی بچے نَو اَپنے شہروں میں رہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اور لوگوں کے سردار یروشلیِم میں رہتے تھے اور باقی لوگوں نے قُرعے ڈالے کہ ہر دس شخصوں میں سے ایک کو شہرِ مُقدّس یروشلیِم میں بسنے کے لِئے لائیں اور نَو باقی شہروں میں رہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 क़ौम के बुज़ुर्ग यरूशलम में आबाद हुए थे। फ़ैसला किया गया कि बाक़ी लोगों के हर दसवें ख़ानदान को मुक़द्दस शहर यरूशलम में बसना है। यह ख़ानदान क़ुरा डालकर मुक़र्रर किए गए। बाक़ी ख़ानदानों को उनकी मक़ामी जगहों में रहने की इजाज़त थी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 قوم کے بزرگ یروشلم میں آباد ہوئے تھے۔ فیصلہ کیا گیا کہ باقی لوگوں کے ہر دسویں خاندان کو مُقدّس شہر یروشلم میں بسنا ہے۔ یہ خاندان قرعہ ڈال کر مقرر کئے گئے۔ باقی خاندانوں کو اُن کی مقامی جگہوں میں رہنے کی اجازت تھی۔

باب دیکھیں کاپی




نحمیاہ 11:1
21 حوالہ جات  

تُم جو اَپنے آپ کو مُقدّس شہر کے باشِندے جتاتے ہو اَور اِسرائیل کے خُدا پر توکّل کرتے ہو جِن کا نام قادرمُطلق یَاہوِہ ہے:


اَے صِیّونؔ، جاگو، جاگو، اَور طاقت کے لباس کو پہن لو۔ اَے مُقدّس شہر، یروشلیمؔ، اَپنا شان و شوکت کے لباس کو پہن لے۔ نامختون اَور ناپاک لوگ پھر کبھی تُجھ میں داخل نہ ہوں گے۔


مُقدّس شہر میں لیویوں کی کُل تعداد 284 تھی۔


”ہم نے یعنی کاہِنوں، لیویوں اَور لوگوں نے قُرعے ڈالے تاکہ مَعلُوم کریں کہ تورہ کے مُطابق ہر سال مُقرّرہ اوقات پر یَاہوِہ اَپنے خُدا کے مذبح پر جَلانے کے لیٔے ہم میں سے ہر ایک خاندان اَپنے حِصّہ کی لکڑی کب یَاہوِہ کے گھر میں لایا کرے۔


پھر اِبلیس اُنہیں مُقدّس شہر میں لے گیا اَور بیت المُقدّس کے سَب سے اُونچے مقام پر کھڑا کرکے آپ سے کہا۔


اُنہُوں نے یہ کہہ کر دعا کی، ”اَے خُداوؔند، آپ سَب کے دِلوں کو جانتے ہیں۔ ہم پر ظاہر کر کہ اِن دونوں میں سے آپ نے کِس کو چُناہے


اَور یِسوعؔ کے جی اُٹھنے کے بعد، وہ قبروں سے نکل کر مُقدّس شہر میں داخل ہُوئے اَور بہت سے لوگوں کو دِکھائی دئیے۔


قُرعہ تو گود میں ڈالا جاتا ہے، لیکن اُس کا ہر فیصلہ یَاہوِہ کی طرف سے ہوتاہے۔


جہاں اِنصاف کے تخت، یعنی داویؔد کے گھرانے کے تخت قائِم ہیں۔


اَور اُنہُوں نے کیا چُھوٹے کیا ضعیف اَپنے اَپنے آبائی خاندانوں کے مُطابق بغیر کسی اِمتیاز کے یہ مَعلُوم کرنے کے لئے قُرعہ ڈالا کہ اُنہیں کس پھاٹک پر خدمت کرنی ہے۔


تَب یہوشُعؔ نے شیلوہؔ میں یَاہوِہ کے سامنے اُن کے لیٔے قُرعہ ڈالا اَور وہیں اُنہُوں نے وہ مُلک اِسرائیلیوں کو اُن کے آبائی قبیلوں کے مُطابق بانٹ دیا۔


اَور اُنہُوں نے اُن کے بارے میں قُرعہ ڈالا، اَورجو متیّاہؔ کے نام کا نِکلا؛ لہٰذا وہ گیارہ رسولوں کے ساتھ شُمار کیٔے گیٔے۔


اَور بنی یہُوداہؔ، بنی بِنیامین، بنی اِفرائیمؔ اَور بنی منشّہ کے وہ لوگ جو یروشلیمؔ میں رہتے تھے مُندرجہ ذیل تھے:


یہ تمام اَپنے آبائی خاندانوں کے نَسب نامے کے مُطابق سربراہ اَور سردار تھے اَور وہ یروشلیمؔ میں رہتے تھے۔


تمام بنی اِسرائیل اُن نَسب ناموں کے مُطابق گِنا گیا جو بنی اِسرائیل کے بادشاہوں کی کِتاب میں درج ہیں۔ یہُوداہؔ کے لوگ اَپنی دغابازی کے باعث گِرفتار ہُوئے اَور بابیل لے جائے گیٔے۔


اَورجو پہلے اَپنی مِلکیّت اَور اَپنے شہروں میں بسے وہ اِسرائیلی، کاہِنؔ، لیوی اَور بیت المُقدّس کے خُدّام تھے۔


اُس وقت مَیں نے لوگوں سے یہ بھی کہا، ”ہر ایک آدمی اَپنے مددگار کے ہمراہ رات کو یروشلیمؔ کے اَندر ٹھہرے تاکہ رات کو وہ ہمارے لیٔے پہرا دیا کریں اَور دِن کو کام کیا کریں۔“


یروشلیمؔ کی سلامتی کے لیٔے دعا کرو: ”آپ سے مَحَبّت رکھنے والے سلامت رہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات