اُن سے آگے مریموتؔ بِن اورِیّاہؔ بِن حقوضؔ نے مرمّت کی اَور اُن سے آگے مِشُلّامؔ بِن بیرکیاہ بِن مشیز بیلؔ نے مرمّت کی اَور اُن سے آگے صدُوقؔ بِن بعنہؔ نے بھی مرمّت کی۔
اَور اُس کے مُتّصِل اَور اَپنے مکان کے سامنے کی فصیل کا حِصّہ یِدایاہؔ بِن حرُومفؔ نے مرمّت کیا اَور اُس سے آگے کے حِصّہ کی حطُّوشؔ بِن حشبانیاہؔ نے مرمّت کی۔