Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحمیاہ 10:39 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

39 بنی اِسرائیل، جِن میں لیوی بھی شامل ہیں اناج، نئی مَے اَور تیل کی نذریں بیت المال کے خزانوں میں لائیں جہاں پاک مَقدِس کے ظروف رکھے جاتے ہیں اَور جہاں کاہِنؔ، دربان اَور موسیقار اَپنی اَپنی خدمت اَنجام دیتے ہیں۔ ”اَور ہم اَپنے خُدا کے گھر کو نظرانداز نہیں کریں گے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

39 کیونکہ بنی اِسرائیل اور بنی لاوی اناج اور مَے اور تیل کی اُٹھائی ہُوئی قُربانِیاں اُن کوٹھریوں میں لایا کریں گے جہاں مقدِس کے ظرُوف اور خِدمت گُذار کاہِن اور دربان اور گانے والے ہیں اور ہم اپنے خُدا کے گھر کو نہیں چھوڑیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

39 आम लोग और लावी वहाँ ग़ल्ला, नई मै और ज़ैतून का तेल लाएँगे। इन कमरों में मक़दिस की ख़िदमत के लिए दरकार तमाम सामान महफ़ूज़ रखा जाएगा। इसके अलावा वहाँ इमामों, दरबानों और गुलूकारों के कमरे होंगे। हम अपने ख़ुदा के घर में तमाम फ़रायज़ सरंजाम देने में ग़फ़लत नहीं बरतेंगे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

39 عام لوگ اور لاوی وہاں غلہ، نئی مَے اور زیتون کا تیل لائیں گے۔ اِن کمروں میں مقدِس کی خدمت کے لئے درکار تمام سامان محفوظ رکھا جائے گا۔ اِس کے علاوہ وہاں اماموں، دربانوں اور گلوکاروں کے کمرے ہوں گے۔ ہم اپنے خدا کے گھر میں تمام فرائض سرانجام دینے میں غفلت نہیں برتیں گے۔“

باب دیکھیں کاپی




نحمیاہ 10:39
12 حوالہ جات  

باہم جمع ہونا نہ چھوڑیں جَیسا بعض لوگوں کی جمع نہ ہونے کی عادت بَن گئی ہے، بَلکہ ہم ایک دُوسرے کو نصیحت کریں۔ خاص کر یہ بات مدِّ نظر رکھ کر کہ خُداوؔند کی دوبارہ آمد کے دِن نزدیک ہیں۔


پھر وہ وفاداری سے نذرانے، دہ یکیاں اَور نذر کئے گیٔے تحفے لاتے رہے۔ اَور کونعنیاہؔ ایک لیوی اِن چیزوں کا مختار تھا اَور اُس کا بھایٔی شِمعیؔ اُس کا نائب تھا۔


یَاہوِہ، ہمارے خُدا کے گھر کی خاطِر، میں تمہاری بھلائی کا طالب رہُوں گا۔


تُم اَپنے اناج، نئے انگوری شِیرے، زَیتُون کے تیل کی دہ یکیاں اَور اَپنے مویشیوں اَور بھیڑ بکریوں کے ریوڑ کے پہلوٹھے، اَپنی مَنّت مانی ہُوئی چیزیں اَور اَپنی رضا کی قُربانیاں یا خصوصی نذرانہ کو اَپنے شہروں کے اَندر ہرگز نہ کھانا۔


”لیویوں سے کہہ: ’جَب تُم بہترین حِصّہ کی قُربانی کے طور پر پیش کروگے تو وہ تمہارے حق میں کھلیان کی پیداوار یا مے کے حوض کے طور پر گِنا جائے گا۔


چنانچہ اُنہُوں نے جا کر شہر کے دربانوں کو پُکارا اَور اُنہیں خبر دی کی، ”ہم ارامی چھاؤنی کے اَندر گیٔے تھے، اَور ہم نے دیکھا کہ وہاں نہ کویٔی فَوجی آدمی ہے، اَور نہ کسی کی آواز سُنایٔی دے رہی ہے۔ صِرف بندھے ہُوئے گھوڑے اَور گدھے تھے مگر خیمے خالی پڑے تھے۔“


”لیویوں سے مُخاطِب ہو اَور اُن سے کہہ: ’جَب تُم بنی اِسرائیل سے وہ دہ یکی لو جسے میں تُمہیں مِیراث میں دیتا ہُوں تَب تُم اُس دہ یکی کا دسواں حِصّہ یَاہوِہ کے حُضُور میں اُٹھانے کی قُربانی کے نذرانے کے طور پر گذراننا۔


تَب حِزقیاہؔ نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں اُس سامان کے ذخیرہ کے لیٔے کمرے تعمیر کرانے کا حُکم دیا۔ لہٰذا وہ تیّار کئے گیٔے۔


چنانچہ زرُبّابِیل اَور نحمیاہ کے دِنوں میں بھی تمام بنی اِسرائیل موسیقاروں اَور دربانوں کی ضروُرت کے مُطابق روزانہ حِصّے دیتے تھے۔ وہ لیویوں کے لیٔے الگ حِصّے مخصُوص کرتے تھے اَور لیوی بنی اَہرونؔ کے لیٔے حِصّے مخصُوص کرتے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات