شَریعت کا مُعلّم عزراؔ ایک بُلند چوبی مِنبر پرجو اُس موقع کے لیٔے بنایا گیا تھا کھڑا ہو گیا۔ اُس کے ساتھ داہنی طرف متّتیاہؔ، شِمعؔ، عنایاہؔ، اورِیّاہؔ، خِلقیاہؔ اَور معسیاہؔ کھڑے ہُوئے۔ اَور بائیں طرف پِدائیاہؔ، میشاایلؔ، ملکیاہؔ، حاشُومؔ، حشبدّانہؔ، زکریاؔہ اَور مِشُلّامؔ تھے۔