Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحمیاہ 1:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 جَب مَیں نے یہ باتیں سُنیں تو بیٹھ کر رونے لگا۔ مَیں نے کیٔی دِنوں تک ماتم کیا اَور روزہ رکھا اَور آسمان کے خُدا کے حُضُور دعا کی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 جب مَیں نے یہ باتیں سُنِیں تو بَیٹھ کر رونے لگا اور کئی دِنوں تک ماتم کرتا رہا اور روزہ رکھّا اور آسمان کے خُدا کے حضُور دُعا کی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 यह सुनकर मैं बैठकर रोने लगा। कई दिन मैं रोज़ा रखकर मातम करता और आसमान के ख़ुदा से दुआ करता रहा,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 یہ سن کر مَیں بیٹھ کر رونے لگا۔ کئی دن مَیں روزہ رکھ کر ماتم کرتا اور آسمان کے خدا سے دعا کرتا رہا،

باب دیکھیں کاپی




نحمیاہ 1:4
22 حوالہ جات  

چنانچہ میں خُداوؔند خُدا کی طرف رُجُوع ہُوا اَور مَیں نے دعا اَور مناجات سے روزہ رکھ کر ٹاٹ اوڑھ کر اَور راکھ پر بیٹھ کر اُس سے استدعا کی۔


جَب ہمیں صِیّونؔ کی یاد آئی تو ہم بابیل کی دریاؤں کے کنارے پر بیٹھ کر خُوب رُوئے۔


جَب عزراؔ رو رو کر خُدا کے گھر کے سامنے گِر کر دعا اَور گُناہوں کا اقرار کر رہاتھا تو اِسرائیلی مَردوں، عورتوں اَور بچّوں کا ایک بڑا ہُجوم اُس کے گِرد جمع ہو گیا۔ وہ بھی زار زار رُوئے۔


بادشاہ نے فرمایا، ”تُو کیا چاہتاہے؟“ تَب مَیں نے آسمان کے خُدا سے دعا کی


خُوشی کرنے والوں کے ساتھ خُوشی مناؤ۔ آنسُو بہانے والوں کے ساتھ آنسُو بہاؤ۔


مَیں تُجھ سے اُن تمام لوگوں کو نکال دوں گا جو تیری مُقرّرہ عیدوں میں شامل ہونے پر ماتم کرتے ہیں جو تمہارے لئے ایک بوجھ اَور ملامت ہے۔


اَور دانی ایل سے درخواست کی کہ وہ آسمانی خُدا سے اُس راز کے متعلّق رحمت طلب کریں تاکہ وہ اَور اُس کے رفیق بابیل کے دُوسرے دانِشوروں کے ساتھ قتل نہ کئے جایٔیں۔


جَب مَیں نے یہ سُنا تو اَپنے پیراہن اَور اَپنی چادر کو چاک کر دیا، سَر اَور داڑھی کے بال نوچے اَور خوفزدہ ہوکر بیٹھ گیا۔


یُوناہؔ نے جَواب دیا، ”میں ایک عِبرانی ہُوں اَور آسمان کے خُدا یَاہوِہ کی عبادت کرتا ہُوں جِس نے زمین اَور سمُندر تخلیق کی ہے۔“


اِس لیٔے داویؔد نے اُس بچّہ کی صحت یابی کے لیٔے خُدا سے اِلتجا کی اَور روزہ رکھا اَور اَپنے گھر کے اَندر جا کر ساری رات ٹاٹ پہن کر زمین پر پڑے پڑے رات گزاری۔


آسمان کے خُدا کا شُکر بجا لاؤ اُن کی شفقت اَبدی ہے۔


اُن دِنوں میں، میں دانی ایل تین ہفتوں تک ماتم کرتا رہا۔


کیونکہ تمہارا دِل حلیم ہے، اَور تُم نے خُود کو یَاہوِہ کے حُضُور حلیم کیا ہے، جَب تُم نے وہ بات سُنی جو مَیں نے اِس مقام اَور اِس کے باشِندوں کے متعلّق کہا ہے کہ وہ لعنتی ٹھہریں گے اَور تباہ کر دئیے جایٔیں گے، تو تُم نے اَپنے کپڑے پھاڑے اَور تُم نے میرے حُضُور ماتم کیا ہے۔ لہٰذا یہ یَاہوِہ کا پیغام ہے کہ مَیں نے بھی تمہاری فریاد سُن لی ہے۔


شُلومونؔ نے کانسے کا ایک مِنبر بنوایا تھا جو پانچ ہاتھ لمبا، سَوا دو میٹر چوڑا اَور تین ہاتھ اُونچا تھا، جسے اُس نے بیرونی صحن کے وَسط میں قائِم کیا تھا۔ وہ اُس مِنبر پر کھڑے ہُوئے اَور پھر بنی اِسرائیل کی ساری جماعت کے سامنے اُس پر گھُٹنے ٹیکے اَور آسمان کی طرف اَپنے ہاتھ پھیلائے۔


”شاہِ فارسؔ خورشؔ یُوں کہتاہے: ” ’آسمان کے خُدا یَاہوِہ نے زمین کی تمام مملکتیں مُجھے عطا فرمائی ہیں اَور اُنہُوں نے مُجھے مُقرّر کیا ہے کہ میں یہُودیؔہ کے یروشلیمؔ میں خُدا یَاہوِہ کے لیٔے ایک بیت المُقدّس تعمیر کراؤں۔


پھر شام کی قُربانی کے وقت میں اَپنے چاک پیراہن اَور پھٹی چادر کے ساتھ ہی اَپنی ماتمی حالت کو بھُول کر اُٹھا اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا کے آگے اَپنے ہاتھ پھیلا کر گھٹنوں کے بَل گِر پڑا


مَیں نے اُنہیں جَواب میں کہا، ”آسمان کا خُدا ہمیں کامیابی بخشےگا۔ ہم جو اُن کے خادِم ہیں دوبارہ تعمیر شروع کریں گے۔ لیکن جہاں تک تمہارا تعلّق ہے، اِس کام میں تمہارا کویٔی حِصّہ نہیں، نہ ہی تمہارا کویٔی حق ہے نہ ہی یروشلیمؔ میں تمہاری کویٔی یادگار ہے۔“


قومیں یَاہوِہ کے نام سے خوف کھایٔیں گی، اَور زمین کے سَب بادشاہ آپ کے جلال کی تعظیم کریں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات