Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحمیاہ 1:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 نحمیاہ بِن حکلیاہؔ کے الفاظ: بیسویں سال کے کِسلیو کے مہینے میں جَب مَیں شُوشنؔ کے قلعہ میں تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 نحمیاؔہ بِن حکلیاؔہ کا کلام۔ بِیسویں برس کِسلیو کے مہِینے میں جب مَیں قصرِ سوسن میں تھا تو اَیسا ہُؤا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 ज़ैल में नहमियाह बिन हकलियाह की रिपोर्ट दर्ज है। मैं अर्तख़शस्ता बादशाह की हुकूमत के 20वें साल किसलेव के महीने में सोसन के क़िले में था

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 ذیل میں نحمیاہ بن حکلیاہ کی رپورٹ درج ہے۔ مَیں ارتخشستا بادشاہ کی حکومت کے 20 ویں سال کِسلیو کے مہینے میں سوسن کے قلعے میں تھا

باب دیکھیں کاپی




نحمیاہ 1:1
9 حوالہ جات  

داریاویشؔ بادشاہ کی حُکومت کے چوتھے سال کے نویں مہینے، یعنی کہ کِسلیو مہینے کی چوتھی تاریخ کو یَاہوِہ کا یہ کلام زکریاؔہ پر نازل ہُوا۔


اَور جنہوں نے مُہر لگائی وہ تھے: حاکم: نحمیاہ بِن حکلیاہؔ۔ اَور صِدقیاہؔ،


اُس وقت بادشاہ احسویروسؔ شُوشنؔ کے قلعہ میں اَپنے تختِ شاہی سے حُکومت کرتا تھا،


مَیں نے اَپنی رُویا میں اَپنے آپ کو صُوبہ عیلامؔ کے شُوشنؔ کے قلعہ میں دیکھا اَور رُویا میں، مَیں اُولاؔئی نہر کے پاس تھا۔


بادشاہ ارتخشستاؔ کے ساتویں سال میں بعض اِسرائیلی بھی جِن میں کاہِنؔ، لیوی، موسیقار، دربان اَور بیت المُقدّس کے خُدّام شامل تھے یروشلیمؔ آئے۔


ہرکارے اِس شاہی فرمان کو لے کر تیزی سے روانہ ہو گئے اَور شُوشنؔ کے قلعہ میں بھی اِس فرمان کو مُشتہر کر دیا گیا۔ شُوشنؔ کے سارے شہر میں افراتفری پھیلی ہُوئی تھی لیکن بادشاہ اَور ہامانؔ بیٹھے ہُوئے شراب نوشی میں مشغُول تھے۔


ارتخشستاؔ بادشاہ کے بیسویں سال میں نیسانؔ کے مہینے میں جَب اُس کے لیٔے مَے لائی گئی تو مَیں نے ایک جام مَے لے کر بادشاہ کو پیش کیا۔ میں اُن کے حُضُور میں پہلے کبھی اُداس صورت بنائے حاضِر نہیں ہُوا تھا۔


تین دِنوں کے اَندر یہُوداہؔ اَور بِنیامین کے تمام مَرد یروشلیمؔ میں جمع ہُوئے۔ نویں مہینے کے بیسویں دِن تمام لوگ خُدا کے گھر کے سامنے چَوک میں اِس سانِحہ کے باعث اَور بارش کی وجہ سے ٹھٹھرے ہُوئے بیٹھے تھے۔


علاوہ اَزیں ارتخشستاؔ بادشاہ کی سلطنت کے بیسویں بَرس سے لے کر جَب مَیں یہُودیؔہ کی سرزمین کا حاکم مُقرّر ہُوا اُس کے بتّیسویں سال تک یعنی بَارہ بَرس کے عرصہ تک نہ مَیں نے اَور نہ ہی میرے بھائیوں نے وہ کھانا جو حاکم کے لیٔے مخصُوص ہوتاہے کھایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات