Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحوم 3:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 جو کویٔی تُجھ پر نظر کرےگا بھاگ جائے گا، اَور کہے گا نینوہؔ برباد ہو رہاہے، کون اُس کے لیٔے ماتم کرےگا؟ مَیں تمہارے لیٔے تسلّی دینے والا کہاں سے لاؤں؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اور جو کوئی تُجھ پر نِگاہ کرے گا تُجھ سے بھاگے گا اور کہے گا کہ نِینوؔہ وِیران ہُؤا۔ اِس پر کَون ترس کھائے گا؟ مَیں تیرے لِئے تسلّی دینے والے کہاں سے لاؤُں؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 तब सब तुझे देखकर भाग जाएंगे। वह कहेंगे, ‘नीनवा तबाह हो गई है!’ अब उस पर अफ़सोस करनेवाला कौन रहा? अब मुझे कहाँ से लोग मिलेंगे जो तुझे तसल्ली दें?”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 تب سب تجھے دیکھ کر بھاگ جائیں گے۔ وہ کہیں گے، ’نینوہ تباہ ہو گئی ہے!‘ اب اُس پر افسوس کرنے والا کون رہا؟ اب مجھے کہاں سے لوگ ملیں گے جو تجھے تسلی دیں؟“

باب دیکھیں کاپی




نحوم 3:7
12 حوالہ جات  

”اَے یروشلیمؔ، تُم پر کون ترس کھائے گا؟ اَور کون تمہارے لیٔے ماتم کرےگا؟ اَور کون تمہاری خیروعافیت دریافت کرنے آئے گا؟


یہ دو دو مُصیبتیں تُجھ پر آ پڑیں کون تیرا غم خوار ہوگا؟ ویرانی اَور تباہی، قحط اَور تلوار کون تُجھے تسلّی دے؟


اَور اُس کے عذاب سے دہشت زدہ ہوکر دُور جا کھڑے ہوں گے اَور کہیں گے، ” ’افسوس، افسوس، اَے عظیم شہر، اَے بابیل، اَے شہر قُوّت! گھڑی بھر میں ہی تُجھے سزا مِل گئی!‘


اَے یروشلیمؔ کی بیٹی، مَیں تُجھ سے کیا کہُوں؟ اَور تُجھے کس سے تشبیہ دُوں؟ اَے صِیّونؔ کی کنواری بیٹی مَیں تُجھے کس کی مانند جان کر تُجھے تسلّی دُوں؟ تیرا زخم سمُندر کی طرح گہرا ہے۔ تُجھے کون شفا دے سَکتا ہے؟


” ’ہم نے بابیل کو شفا بخش دی ہوتی، لیکن وہ تندرست نہیں ہونا چاہتا تھا؛ آؤ ہم اُسے چھوڑ دیں اَور اَپنے اَپنے مُلک کو لَوٹ جایٔیں، کیونکہ اُس کی سزا آسمان تک پہُنچ رہی ہے، وہ بادلوں کی اُونچائی تک بُلند ہو چُکی ہے۔‘


اُن کا چِلّانا سُن کر تمام اِسرائیلی جو اُن کے آس پاس تھے وہ یہ کہتے ہویٔے بھاگ نکلے، ”زمین ہمیں بھی نگل لے گی!“


نینوہؔ کی بابت نبُوّت۔ ناحُومؔ القوشی کی رُویا کی کِتاب۔


چنانچہ قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں: ”جِس طرح مَیں نے شاہِ اشُور کو سزا دی اُسی طرح مَیں شاہِ بابیل اَور اُس کے مُلک کو سزا دُوں گا۔


وہ اَپنا ہاتھ شمال کی طرف دراز کرےگا اَور اشُور کو تباہ کر دے گا۔ اَور نینوہؔ کو ویران اَور بیابان کی مانند خشک کر دے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات