Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحوم 3:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ مَیں تیرا مُخالف ہُوں۔ مَیں تُجھے تمہارے مُنہ تک ننگا کروں گا۔ اَور قوموں کو تیرا ننگا پن دِکھاؤں گا، اَور مملکتوں کو تمہاری برہنگی دِکھاؤں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 ربُّ الافواج فرماتا ہے دیکھ مَیں تیرا مُخالِف ہُوں اور تیرے سامنے سے تیرا دامن اُٹھا دُوں گا اور قَوموں کو تیری برہنگی اور مُملکتوں کو تیرا ستر دِکھلاؤُں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 रब्बुल-अफ़वाज फ़रमाता है, “ऐ नीनवा बेटी, अब मैं तुझसे निपट लेता हूँ। मैं तेरा लिबास तेरे सर के ऊपर उठाऊँगा कि तेरा नंगापन अक़वाम को नज़र आए और तेरा मुँह दीगर ममालिक के सामने काला हो जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 رب الافواج فرماتا ہے، ”اے نینوہ بیٹی، اب مَیں تجھ سے نپٹ لیتا ہوں۔ مَیں تیرا لباس تیرے سر کے اوپر اُٹھاؤں گا کہ تیرا ننگاپن اقوام کو نظر آئے اور تیرا منہ دیگر ممالک کے سامنے کالا ہو جائے۔

باب دیکھیں کاپی




نحوم 3:5
12 حوالہ جات  

اِس لیٔے میں بھی تمہارا دامن تمہارے مُنہ تک اُٹھا دُوں گا، تاکہ تمہاری شرم گاہ ظاہر ہو جائے۔


قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”مَیں تیرا مُخالف ہُوں، مَیں تمہارے رتھوں کو دُھواں بنا دُوں گا، اَور تلوار تمہارے جَوان شیروں کو نگل جائے گی۔ میں زمین پر تمہارے لیٔے کویٔی شِکار نہیں چھوڑوں گا۔ تمہارے قاصِدوں کی آوازیں، پھر کبھی سُنایٔی نہ دیں گی۔“


وہ تُجھ سے نفرت کے ساتھ پیش آئیں گے اَور تیری محنت سے کمائی ہُوئی ہر چیز لے لیں گے۔ وہ تُجھے عُریاں اَور بے نقاب کر دیں گے اَور تیری جِسم فروشی کی بے حیائی اَور زناکاری ظاہر ہو جائے گی۔


اَور اگر تُم اَپنے دِل میں خیال کرو، ”یہ واقعہ میرے ساتھ کیوں ہُوا؟“ یہ تمہارے گُناہوں کی کثرت کے باعث ہُوا کہ، تمہارا دامن چاک کر دیا گیا اَور تمہاری عصمت لَوٹ لی گئی۔


تُو عزّت کے عوض شرمندگی سے بھر جائے گا۔ اَب تیری باری ہے، تُو بھی پی اَور متوالا ہوکر برہنگی کو دیکھا! یَاہوِہ کے داہنے ہاتھ کا پیالہ تیرے پاس آ رہاہے، اَور رُسوائی تیری شوکت کو ڈھانپ لے گی۔


مَیں تیرے اُن سبھی یاروں کو جمع کروں گا جِن سے تُونے لُطف اُٹھایا، وہ جِن سے تُونے مَحَبّت کی اَور جِن سے عداوت رکھی۔ میں اُنہیں ہر طرف سے تیرے خِلاف جمع کروں گا اَور تُجھے اُن کے سامنے بے نقاب کروں گا اَور وہ تُجھے بالکُل عُریاں دیکھ لیں گے۔


اَے شفیرؔ میں رہنے والی، تُو برہنہ ہوکر بے شرمی سے چلی جا۔ صانانؔ میں رہنے والے باہر نہیں آئیں گے۔ بیت ایضلؔ ماتم میں ہے؛ اُس کی پناہ گاہ تُم سے لے لی گئی۔


میں اَپنی غیرت کا قہر تُجھ پر اُتاروں گا اَور وہ غضبناک ہوکر تُجھ سے پیش آئیں گے۔ وہ تیری ناک اَور کان کاٹ ڈالیں گے اَور باقی بچے ہُوئے لوگ تلوار سے مارے جایٔیں گے۔ وہ اُن کے بیٹوں اَور بیٹیوں کو لے جایٔیں گے اَور اُن میں سے جو بچ جایٔیں گے اُنہیں آگ بھسم کر دے گی۔


”اَے مغروُر، دیکھ مَیں تمہارا مُخالف ہُوں،“ یہ خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”کیونکہ تمہارا دِن آ چُکاہے، وہ وقت، جَب مَیں تُمہیں سزا دُوں گا۔


اَور اُس سے کہہ، ’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: اَے اِسرائیل دیکھ مَیں تیرے خِلاف ہُوں۔ میں اَپنی تلوار مِیان میں سے نکالُوں گا اَور تُجھ میں سے راستبازوں اَور بدکاروں دونوں کو ختم کر دُوں گا۔


چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: اَے صُورؔ، مَیں تیرا مُخالف ہُوں اَور مَیں بہت سِی قوموں کو تیرے خِلاف اُس طرح چڑھا لاؤں گا جِس طرح سمُندر اَپنی لہریں اُچھالتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات