Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحوم 3:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 اَے اشُور کے بادشاہ، تمہارے چرواہے اُونگھتے ہیں؛ تمہارے سردار آرام سے سَو رہے ہیں۔ تمہاری رعایا پہاڑوں پر مُنتشر ہو گئی اُنہیں جمع کرنے والا کویٔی نہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 اَے شاہِ اسُور تیرے چرواہے سو گئے۔ تیرے سردار لیٹ گئے۔ تیری رعایا پہاڑوں پر پراگندہ ہو گئی اور اُس کو فراہم کرنے والا کوئی نہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 ऐ असूर के बादशाह, तेरे चरवाहे गहरी नींद सो रहे, तेरे शुरफ़ा आराम कर रहे हैं। तेरी क़ौम पहाड़ों पर मुंतशिर हो गई है, और कोई नहीं जो उन्हें दुबारा जमा करे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 اے اسور کے بادشاہ، تیرے چرواہے گہری نیند سو رہے، تیرے شرفا آرام کر رہے ہیں۔ تیری قوم پہاڑوں پر منتشر ہو گئی ہے، اور کوئی نہیں جو اُنہیں دوبارہ جمع کرے۔

باب دیکھیں کاپی




نحوم 3:18
13 حوالہ جات  

تَب میکایاہؔ نے جَواب دیا، ”مَیں نے تمام بنی اِسرائیل کو اُن بھیڑوں کی مانند پہاڑوں پر پراگندہ دیکھا جِن کا کویٔی گلّہ، گلّہ بان نہ تھا۔ اَور یَاہوِہ نے فرمایا، ’اِن لوگوں کا کویٔی آقا نہیں ہے۔ اِس لئے ہر ایک اَپنے گھر کو سہی سلامت لَوٹ جائے۔‘ “


مَیں اُس کے حاکموں اَور دانِشوروں کو متوالا کر دُوں گا، اَور اُس کے سرداروں، افسروں اَور فَوجیوں کو بھی؛ وہ اَبدی نیند سوئیں گے اَور پھر کبھی بیدار نہ ہوں گے،“ یہ اُس بادشاہ کا فرمان ہے جِس کا نام قادرمُطلق یَاہوِہ ہے۔


چنانچہ قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں: ”جِس طرح مَیں نے شاہِ اشُور کو سزا دی اُسی طرح مَیں شاہِ بابیل اَور اُس کے مُلک کو سزا دُوں گا۔


شِکاری کے ڈر سے بھاگنے والی ہِرنیوں، اَور بِن چرواہے کی بھیڑوں کی طرح، ہر ایک اَپنے اَپنے لوگوں کی طرف لَوٹے گا، اَور اَپنے اَپنے وطن کو بھاگ جائے گا۔


تَب زمین کے بادشاہ، اُمرائے، فَوجی افسر، مالدار، زورآور اَور سارے غُلام اَور آزاد، غاروں اَور پہاڑوں کی چٹّانوں میں جا چھُپے۔


لیکن جَب وہ ہوش میں ہُوں، تَب مَیں اُن کے لیٔے ضیافت تیّار کروں گا اَور اُنہیں متوالا بنا دُوں گا۔ تاکہ وہ زور سے قہقہہ لگائیں۔ اَور پھر اَبدی نیند سو جایٔیں اَور کبھی نہ بیدار ہوں۔“ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


”اَے بابیل کی کنواری بیٹی، نیچے اُتر آ اَور خاک پر بیٹھ؛ اَے کَسدیوں کی ملِکہ کا شہر، تُو بِنا تخت زمین پر بیٹھ۔ تُو پھر کبھی نازک اندام اَور نازنین نہ کہلائے گی۔


اُن پر خوف و ہِراس طاری ہو جائے گا۔ اَور وہ آپ کے قوی ہاتھ سے پتّھر کی طرح بے حِس و حرکت رہیں گے۔ جَب تک اَے یَاہوِہ آپ کے لوگ سلامت نہ گزر جایٔیں، اَور جنہیں آپ نے خریدا ہے پار نہ ہو جایٔیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات